وزارات ثقافت

ہندوستانی محکمہ آثار قدیمہ (اے ایس آئی) کے زیر تحفظ تمام مرکزی یادگاری عمارتیں 6جولائی 2020 سے کھل جائیں گی: پرہلاد سنگھ پٹیل


عبادت/پوجا کے مقامات کے حامل اے ایس آئی کے زیرتحفظ 820 مرکزی یادگاری عمارتیں 8جون 2020 کو پہلے ہی کھل چکی ہیں

Posted On: 03 JUL 2020 4:49PM by PIB Delhi

نئی دہلی:03 جولائی، 2020:

سیاحت اور ثقافت کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) جناب پرہلاد سنگھ پٹیل نے کہا ہے کہ ثقافت کی وزارت اور ہندوستانی محکمہ آثار قدیمہ (اے ایس آئی) نے 6جولائی 2020 کی تاریخ سے تمام حفاظتی ضابطوں کی مکمل پابندی کرتے ہوئے مرکز کے زیر تحفظ تمام تاریخی و یادگاری عمارتوں کو کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔  انہوں نے مزید کہا کہ صرف وہ تاریخی عمارتیں / میوزیم جو کہ غیرگھیرابندی والے علاقے میں واقع ہیں سیاحوں کیلئے کھلے رہیں گے۔تمام مرکز کے زیرتحفظ تاریخی عمارتیں اور مقامات اُمور داخلہ کی وزارت اور صحت وخاندانی بہبود کی وزارت کے ذریعے جاری کردہ سینیٹائزیشن، سماجی دوری اور دیگر حفظان صحت پروٹوکولس کی مکمل پابندی کریں گے۔ انہوں نےمزید کہا کہ ریاست یا ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ مخصوص احکامات کو بھی سختی کے ساتھ نافذ کیاجائیگا۔

یہ تمام تاریخی یادگاری عمارتیں کووڈ-19 بحران کے تناظر میں بند تھیں۔اے ایس آئی کے تحت کُل 3691 مرکزکے تحفظ عمارتیں ہیں ان میں سے 820 مرکز کے زیر تحفظ عمارتیں ایسی ہیں جن میں عبادت/ پوجا کی جگہیں ہیں۔ ایسی عمارتوں کو 8 جون 2020 کو ہی کھول دیا گیا تھا۔ مرکز کے زیر تحفظ تمام تاریخی و یادگاری عمارتوں اور میوزیموں کو کھولنے کے لئے  آرکیالوجیکل سروے آف انڈیا کے ذریعے جاری کردہ معیاری آپریٹنگ ضابطوں (ایس او پی) کیلئے درج ذیل لنک کو کلک کریں:

سیاحوں کیلئے احکامات کیلئے لنک پر کلک کریں

 

                                       -----------------------

 

م ن۔م ع۔ ع ن

U NO: 3688


(Release ID: 1636364) Visitor Counter : 202