صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

رکاوٹوں کو دور کرنے سے زیادہ تعداد میں کووڈ-19ٹیسٹنگ کیلئے راستہ ہموار ہوا ہے


اب نجی نجی پیشہ ور طبیب بھی کووڈ-19ٹیسٹ کی صلاح دے سکتے ہیں

کووڈ-19 ٹیسٹ کی کُل تعداد جل ہی ایک کروڑ ہو جائے گی

Posted On: 02 JUL 2020 2:44PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،3جولائی ، 2020،ملک کووڈ-19 کے لئے ٹیسٹ کئے جا رہے لوگوں کی کُل تعداد جلد ہی ایک کروڑ ہو جائے گی۔

یہ حکومت ہند کے ذریعےتمام رکاوٹوں کودور کرنے کی وجہ سے ممکن ہو پایا ہے۔ مرکزی حکومت نے مختلف اقدامات کئے ہیں، جس سےزیادہ تعداد میں کووڈ-19 ٹیسٹ   کرنے کا راستہ صاف ہوا ہے۔

اب تک، ڈئگناسٹک ٹیسٹنگ نیٹ ورک کے توسط سے 90،56،173 ٹیسٹ کئے گئے ہیں اور اس نیٹ ورک کو تیزی سے وسعت دی جا رہی ہے۔ اب ملک میں 1065ٹیسٹنگ  تجربہ گاہیں ہیں، جن میں 768 پبلک سیکٹر میں اور 297پرائیویٹ تجربہ گاہیں ہیں۔ یومیہ ٹیسٹ کرنے کی صلاحیت میں بھی تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ کل، کووڈ-19 کے لئے 2،29،588لوگوں کا ٹیسٹ کیاگیا۔

مرکزی حکومت کی طرف سے  اعلان کئے گئے ایک اہم قدم  کے توسط سے، کووڈ-19 ٹیسٹ اب کسی بھی اندراج شدہ پیشہ ور طبیب کی صلاح سے(نسخے)، سے کیا جا سکتا ہے اور اس کے لئے خصوصی طور سے سرکاری ڈاکٹر  ہونا ضروری نہیں ہے۔ مرکز نے ریاستوں ؍ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو پرائیویٹ ڈاکٹروں سمیت سبھی اہل ڈاکٹروں کو جلد از جلد ٹیسٹ کی سہولت دینے کے لئے فوری اقدامات کرنے کی صلاح دی تاکہ آئی سی ایم آر  کے رہنما اصولوں کے مطابق ٹیسٹ کے لئے شرائط کو پورا کرنے والے کسی بھی شخص کا کووڈ ٹیسٹ کیا جا سکے۔

 

جانچ-پتہ لگانا-علاج  (ٹیسٹ-ٹریک-ٹریٹ)، عالمگیر وبا کا  جلد پتہ لگانے اورقابو پانے کے لئے کلیدی حکمت عملی ہے۔ مرکز نے ریاستوں ؍ مرکز کے زیر انتظام ریاستوں کو  ریاست ؍ مرکز کے زیر انتظام ریاستوں کے سبھی کووڈ-19کی جانچ کرنے والی تجربہ گاہوں کو بھرپور طریقے سے استعمال کو یقینی بنانے کے لئے ہر ممکن اقدامات کرنے کی صلاح دی ہے۔ اس سے سبھی تجربہ گاہوں، بالخصوص پرائیویٹ تجربہ گاہوں کی صلاحیت کو مکمل استعمال کیا جا سکے گا۔ اس طرح سے لوگ زیادہ مستفید ہو سکیں گے۔

ایک دور رس اقدام کے توسط سے، آئی سی ایم آر نے مضبوطی سے سفارش کی ہے کہ تجربہ گاہوں کو آئی سی ایم آر رہنما اصولوں کے مطابق کسی بھی شخص کا ٹیسٹ کرنے کے لئے آزاد ہونا چاہئے اور ریاستی افسران کو کسی شخص پر ٹیسٹ سے متعلق روک نہیں لگانی چاہئے، کیونکہ ابتدائی جانچ  ،  وائرس پر قابو پانے اور زندگی بچانے میں مدد کرے گا۔

حکومت ہند نے ریاستوں سے آر ٹی-پی سی آر کے ساتھ ریپڈ اینٹی جین پوائنٹ  -آف –کیئر ٹیسٹ کا استعمال کر کے بڑے پیمانے پر ٹیسٹ کرنے کی اپیل کی ہے، جو کووڈ-19 کے خاتمے کے لئے بہت اہم ہے۔ ریپڈ اینٹیجن ٹیسٹ فوری، آسان و محفوظ ہے اور اسے آئی سی ایم آر کے ذریعےمقرر کردہ شرائط کے مطابق حدبندی والے علاقوں کے ساتھ ساتھ اسپتالوں میں کیا جا سکتا ہے۔ آئی سی ایم آر نے اِس کی توثیق کی ہے۔ ایسے کٹوں سے شہریوں کو زیادہ متبادل دستیاب ہوں گے۔

مرکز نے ریاستوں ؍ مرکز کے زیر انتظام ریاستوں سے کہا ہے کہ وہ ٹیسٹ کیمپوں کا اہتمام کر کے اور موبائل وین وغیرہ کا استعمال کر کے ایک مہم کی شکل میں وسیع پیمانے پر ٹیسٹ کی سہولت فراہم کریں۔ ایسے خطوں میں، جہاں کووڈ-19 معاملوں کی تعداد زیادہ ہے، وہاں ٹیسٹ کی سہولت گھر پر ہی دستیاب کرائی جانی چاہئے۔ اس سے علامت والے سبھی لوگوں اور ان کے رابطے میں آئے لوگوں کے نمونے لئے جا سکیں گے اور ریپڈ اینٹیجن ٹیسٹ کا استعمال کر کے اُن نمونوں کا ٹیسٹ کیا جا سکے گا۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

 

م ن۔ ۔ک ا۔

U-3677

                      


(Release ID: 1636133) Visitor Counter : 246