کیمیکلز اور فرٹیلائزر کی وزارت

30جون 2020 کو ایک دن میں ریکارڈ 73کھاد ریک بھیجے گئے


جناب گوڑانےکھاد محکمے کو مبارکباد دی اور اس اہم حصولیابی کیلئے ریلوے کی ستائش کی

Posted On: 02 JUL 2020 4:12PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،3جولائی ، 2020،کیمیکلز اور کھاد کے مرکزی وزیر جناب ڈی وی سدانند گوڑا نے 30جون 2020 کو ایک دن میں 73 کھاد ریک بھیجنے کے لئے آج کھاد محکمے کے افسران کو مبارکباد دی اور ریل محکمے کی ستائش کی۔ انہوں نے کہا  کہ ایک دن میں کھاد ریک بھیجنے کی یہ اب تک کی ایک ریکارڈ تعداد ہے۔

اس سال جون کے مہینے میں، کھاد کےریکوں کی اوسط  نقل و حمل 56.5 یومیہ تھی۔ پچھلے برسوں کے کسی بھی جون   مہینے کے مقابلے میں  یہ  ایک ریکارڈ تعداد ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں حکومت کسانوں کومناسب وقت پر سستی کھاد مہیا کرانے کے لئے پابند عہد ہے۔

اس لئے اب خریف موسم کے لئے، مرکزی حکومت نے ریاستی سرکاروں کے ساتھ قریبی تال میل قائم کر کے، پورے ملک میں کسانوں کو وافر مقدار میں کھاد کی مسلسل فراہمی کو یقینی بنایا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

م ن۔اگ۔ک ا۔

U-3675

                      


(Release ID: 1636098) Visitor Counter : 163