صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
کووڈ۔ 19 پر اپ ڈیٹ
صحت یابی کی شرح 60 فیصد کے قریب
صحت یاب ہونے والوں خی تعداد فعال معاملات کی تعداد سے اب ایک لاکھ 20 ہزار زیادہ
Posted On:
30 JUN 2020 2:37PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 30 جون 2020، حکومت ہند کے ساتھ ریاستوں/ مرکز کے زیر اہتمام خطوں ذریعہ کووڈ۔ 19 کے کنٹینمنٹ اور بندوبست کے لئے اجتماعی اور مرکوز کوششوں سے کووڈ۔ 19 کے مریضوں کی صحت یابی کی شرح تیزی سے 60 فیصد کے قریب پہنچ رہی ہے۔
اب تک کووڈ۔ 19 کے فعال معاملوں سے 119696 زیادہ مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔
فعال معاملوں کی تعداد 215125 ہے جو کہ سرگرم طبی نگرانی میں ہیں جبکہ 334821 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں / ڈسچارج کئے جاچکے ہیں۔ اس کے نتیجے میں کووڈ۔ 19 کے مریضوں کی صحت یابی کی شرح 59.07 فیصد ہوگئی ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران مجموعی طور پر 13099 کووڈ۔ 19 کے مریض صحت یاب ہوئےہیں۔
تشخیض کرنے والی لیبس کی تعداد میں مسلسل اضافہ کیا جارہا ہے۔ ہندوستان میں اب 1049 کووڈ۔ 19 کے لئے مخصوص تشخیصی لیبس ہیں۔ ان میں سرکاری شعبے کی 761 لیبس اور 288 پرائیویٹ لیبس شامل ہیں۔
مزید تفصیل درج ذیل ہے:
ریئل ٹائم آر ٹی پی سی آر پر مبنی ٹیسٹنگ لیب: 571 (سرکاری: 3362+پرائیویٹ209)
ٹرو نیٹ پر مبنی ٹیسٹنگ لیب: 393 (سرکاری: 367+پرائیویٹ26)
سی بی این اے اے ٹی پر مبنی ٹیسٹنگ لیب: 85 (سرکاری:32+پرائیویٹ 53)
ٹیسٹنگ میں بھی اضافہ کیا جارہا ہے۔گزشتہ 24 گھنٹے میں 210292 نمونوں کی جانچ کی گئی۔ اب تک مجموعی طور پر8608654 نمونو کی جانچ کی گئی ہے۔
صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کے تحت کام کرنے والی نیشنل بلڈ ٹرانس فیوجن کونسل نے کووڈ عالمی وبا کے معاملے میں محفوظ طریقے سے بلڈ ٹرانس فیوجن خدمات فراہم کرانے کے لئے دوسرے عبوری رہنما خطوط جاری کئے ہیں۔
تفصیلات درج ذیل لنک سے حاصل کی جاسکتی ہیں:
کووڈ۔ 19 سے متعلق تکنیکی معاملات کے بارے میں تمام مستند اور اپ ڈیٹ شدہ معلومات ، رہنما خطوط اور مشاورتی نوٹ کے لئے برائے کرم مستقل طور پر دیکھیں : https://www.mohfw.gov.in/ اور @MoHFW_INDIA
کووڈ۔ 19 سے متعلق تکنیکی پوچھ گچھtechnicalquery.covid19[at]gov[dot]in اور دیگر پوچھ گچھ ncov2019[at]gov[dot]in اور@CovidIndiaSeva . کو بھیجیں۔
کووڈ۔ 19 سے متعلق کسی پوچھ گچھ کے معاملے میں براہ کرم صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کے ہیلپ لائن نمبر +91-11-23978046 یا 1075 (ٹول فری) پر رابطہ کریں۔ کووڈ۔ 19 کے بارے میں ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام خطوں کے ہیلپ لائن نمبروں کی فہرست
https://www.mohfw.gov.in/pdf/coronvavirushelplinenumber.pdf . پر بھی دستیاب ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
م ن۔ ا گ۔ن ا۔
(30-06-2020)
U-3607
(Release ID: 1635511)
Visitor Counter : 186
Read this release in:
Punjabi
,
English
,
Marathi
,
Hindi
,
Manipuri
,
Bengali
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Malayalam