امور داخلہ کی وزارت
وزارتِ داخلہ نے اَن لاک – 2 کے لئے رہنما خطوط جاری کئے
Posted On:
29 JUN 2020 9:28PM by PIB Delhi
نئی دلّی ،29 جون / امورِ داخلہ کی مرکزی وزارت نے گھیرا بندی والے زون کے باہر علاقوں میں مزید سرگرمیوں کو کھولنے کی خاطر اَن لاک – 2 کے لئے نئے رہنما خطوط جاری کئے ہیں ۔ یہ نئے رہنما خطوط یکم جولائی ، 2020 ء سے نافذ ہوں گے ۔ مرحلہ وار سرگرمیوں کو پھر کھولنے کے عمل میں مزید توسیع کی گئی ہے ۔ آج جاری کئے گئے نئے رہنما خطوط ریاستوں اور مرکز کے زیرِ انتظام علاقوں کے ساتھ مرکزی وزارتوں اور محکموں سے متعلق جامع صلاح و مشورے سے حاصل ردّ عمل کی بنیاد پر جاری کئے گئے ہیں ۔
30 مئی ، 2020 ء کو جاری کئے گئے اَن لاک – 1 کے حکم نامے اور رہنما خطوط میں دی گئی کچھ سرگرمیوں ، جیسے مذہبی مقامات اور عبادت کے مقامات کو عوام کے لئے کھولنا ، ہوٹل ، ریستوراں اور میزبانی کی دیگر خدمات ، شاپنگ مال وغیرہ کو ، جو گھیرا بندی والے زون کے باہر ہوں، 8 جون سے کھولنے کی اجازت پہلے ہی دے دی گئی ہے ۔ اس سے متعلق معیاری عملی ضابطے ( ایس او پی ) جاری کئے گئے ہیں ۔
اَن لاک – 2 کے لئے نئے رہنما خطوط کی خصوصیات
- گھریلو پروازوں اور مسافر ٹرینوں کو محدود طریقے سے چلانے کی پہلے ہی اجازت دی جا چکی ہے ۔ ان کی سرگرمیوں میں مرحلہ وار مزید توسیع کی جائے گی ۔
- رات کے کرفیو کے وقت میں مزید نرمی کی جا رہی ہے اور کرفیو رات 10 بجے سے صبح 5 بجے تک نافذ رہے گا ۔ اس کے علاوہ ، رات کے کرفیو کے دوران مزید نرمی کرتے ہوئے صنعتی یونٹوں کو مختلف شفٹوں میں کام کرنے کی اجازت ہو گی ۔ قومی اور ریاستی شاہراہوں پر افراد اور اشیاء کی نقل و حمل ، سامان کی لدائی اور اتارنا اور بسوں ، ٹرینوں اور ہوائی جہازوں سے اترنے کے بعد لوگوں کا اپنی اپنی منزلوں تک آنے جانے کی اجازت دی گئی ہے ۔
- دکانوں میں ، اُن کے رقبے کے مطابق ایک وقت میں 5 یا اِس سے زیادہ افراد کی اجازت ہو گی ۔ البتہ انہیں مناسب جسمانی فاصلہ بر قرار رکھنا ہو گا ۔
- مرکزی اور ریاستی حکومتوں کے تربیتی اداروں کو 15 جولائی ، 2020 ء سے کام کرنے کی اجازت ہو گی ۔ اس سلسلے میں ایس او پی حکومتِ ہند کے عملے اور تربیت کے محکمے کے ذریعے جاری کئے جائیں گے ۔
- ریاستوں اور مرکز کے زیرِ انتظام علاقوں کے ساتھ وسیع صلاح و مشورے کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ اسکول ، کالج اور کوچنگ انسٹی ٹیوٹ 31 جولائی ، 2020 ء تک بند رہیں گے ۔
- مسافروں کے بین الاقوامی فضائی سفر کو وندے بھارت مشن کے تحت محدود پیمانے پر اجازت دی گئی ہے ۔ مزید سفر کے لئے مرحلہ وار اجازت دی جائے گی ۔
- مندرجہ ذیل سرگرمیوں کو چھوڑ کر گھیرا بندی والے زون میں باقی سرگرمیوں کی اجازت ہو گی ۔
- میٹرو ریل
- سینما ہال ، جمنازیم ، سوئمنگ پول ، تفریحی پارک ، تھیٹر ، بار ، آڈیٹوریم ، اسمبلی ہال اور اسی طرح کے مقامات ۔
- سماجی / سیاسی / کھیل کود / تفریحی / تعلیمی / ثقافتی / مذہبی تقریبات اور دیگر بڑے اجتماعات ۔
ان سبھی چیزوں کو کھولنے کے لئے تاریخ کا تعین صورتِ حال کے تجزیہ کی بنیاد پر علیحدہ علیحدہ کیا جائے گا ۔
- گھیرا بندی والے زون میں لاک ڈاؤن پر 31 جولائی ، 2020 ء تک سختی سے عمل جاری رہے گا ۔ گھیرا بندی والے زون کو ریاستی / یو ٹی حکومتوں کے ذریعے احتیاط کے ساتھ نشاندہی کرنے کی ضرورت ہے تاکہ کووڈ – 19 کو پھیلنے سے روکا جا سکے ۔ یہ کام صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کے ذریعے جاری کردہ رہنما خطوط کو دھیان میں رکھتے ہوئے کیا جانا چاہیئے ۔ گھیرا بندی والے زون کے اندر کنٹرول کے سخت پیمانے کو بر قرار رکھا جانا چاہیئے اور صرف ضروری سرگرمیوں کی ہی اجازت دی جانی چاہیئے ۔
- ان گھیرا بندی والے زون کو متعلقہ ضلع کلکٹروں اور ریاستوں / یو ٹی کے ذریعے ویب سائٹ پر نوٹیفائی کیا جائے گا اور اس کی اطلاع صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کو بھی دی جائے گی ۔
- گھیرا بندی والے زون کی سرگرمیوں پر ریاست / یو ٹی کے حکام کے ذریعے سخت نگرانی کی جانی چاہیئے اور اِن زونس میں گھیرا بندی سے متعلق رہنما خطوط کو سختی سے نافذ کیا جانا چاہیئے ۔
- صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت گھیرا بندی والے زون کی مناسب نشاندہی اور گھیرا بندی کے اقدامات کے نفاذ کی نگرانی کرے گی ۔
گھیرا بندی والے زون کے باہر سرگرمیوں کا فیصلہ ریاستوں کے ذریعے کیا جائے گا
- ریاست اور مرکز کے زیرِ انتظام علاقے صورتِ حال کی تجزیہ کی بنیاد پر گھیرا بندی والے زون کے باہر کچھ سرگرمیوں پر پابندی لگا سکتے ہیں یا جو ضروری ہو ، ایسی بندشیں عائد کر سکتے ہیں ۔
- البتہ افراد اور اشیاء کے ریاست کے اندر اور بین ریاست آمد و رفت پر کوئی پابندی نہیں ہونی چاہیئے ۔
- اس طرح کی آمد و رفت / نقل و حمل کے لئے کسی علیحدہ اجازت / منظوری / ای – پرمٹ کی ضرورت نہیں ہو گی ۔
رات کا کرفیو
- رات کا کرفیو رات 10 بجے سے صبح 5 بجے تک نافذ رہے گا ۔ البتہ ضروری سرگرمیوں اور اَن لاک – 2 میں دی گئی دیگر نرمیوں کی اجازت ہو گی ۔
کووڈ – 19 کے بندوبست کے لئے قومی ہدایات
- کووڈ – 19 بندوبست کے لئے قومی ہدایات پر پورے ملک میں عمل جاری رہے گا تاکہ سوشل ڈسٹنسنگ کو یقینی بنایا جا سکے ۔ دکانوں پر مناسب جسمانی فاصلہ بر قرار رکھنا ضروری ہو گا ۔ وزارتِ داخلہ قومی ہدایات کے نفاذ کی نگرانی کرے گی ۔
غیر محفوظ افراد کا تحفظ
- غیر محفوظ افراد جیسے 65 سال سے زیادہ کی عمر کے افراد ، کئی بیماریوں سے متاثرہ افراد ، حاملہ خواتین اور 10 سال سے کم عمر کے بچوں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ ضروری کاموں یا صحت سے متعلق مقاصد کے علاوہ گھر سے باہر نہ نکلیں ۔
آروگیہ سیتو کا استعمال
- آروگیہ سیتو موبائل ایپلی کیشن کے استعمال کی حوصلہ افزائی کی جاتی رہے گی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
( م ن ۔ و ا ۔ ع ا ) (29-06-2020)
U. No. 3597
(Release ID: 1635274)
Visitor Counter : 310