وزارات ثقافت
وزیر اعظم کی اپیل پر وزارت ثقافت 28 جون سے 12 جولائی 2020 تک درخت لگانے کے لئے "سنکلپ پرو" منائے گی
وزیر ثقافت نے سبھی سے ہمارے ملک میں صحت مند ماحول پیدا کرنے کے لئے سنکلپ پرو میں حصہ لینے اور درخت لگانے کی اپیل کی
Posted On:
27 JUN 2020 4:38PM by PIB Delhi
بھارت کے وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ملک میں صاف ستھرے اور صحت مند ماحول کو یقینی بنانے کے لئے آفیس کیمپس میں یا جہاں جہاں بھی ممکن ہو کم از کم پانچ درخت لگانے کی اپیل کی ہے۔ مرکزی وزیر مملکت برائے ثقافت و سیاحت (آزادانہ انچارج) شری پرہلاد سنگھ پٹیل نے آج "سنکلپ پرو" کے کامیاب انعقاد اور ہمارے وزیر اعظم کی خواہش کے مطابق درخت لگانے کی اپیل کی۔
شری پٹیل نے بتایا کہ وزارت ثقافت نے سنکلپ پروکو 28 جون سے 12 جولائی 2020 تک منانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ وزارت کو یہ توقع کہ اس دوران اس کے تمام ماتحت دفاتر ، اکیڈمیز ، منسلک ادارے ، متعلقہ ادارے اپنے اپنے کیمپس میں یا اس کے آس پاس ہی جہاں بھی ممکن ہو وہاں ضرور ہی پیڑلگائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزارت ثقافت ان پانچ پیڑوں کو لگائے جانے کو ترجیح دے رہی ہے جن کی نشاندہی ہمارے وزیر اعظم نے کی ہے اور جو ہمارے ملک کی ہربل وراثت کی نمائندگی کرتے ہیں۔ یہ پیڑ ہیں ’ برگد‘، ’آنولا‘، ’ پیپل‘، ’ اشوک‘ اور ’ بیل‘۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر ان پیڑوں کے پودے دستیاب نہیں ہیں تو لوگ اپنی پسند کے کسی دیگر پودے کی شجرکاری کر سکتے ہیں۔
شری پٹیل نے یہ بھی کہا کہ تنظیموں کو یہ یقینی بنانا ہے کہ وزیر اعظم کے ذریعہ بتائے گئے ان پانچ پیڑوں کو لگانے کے علاوہ ہر ایک ملازم اپنی پسند کا بھی کم سے کم ایک درخت لگائے ۔ اداروں کو اس بات کو بھی یقینی بنانا ہوگا کہ ملازم ضرور ہی پورے سال کے دوران اپنے لگائے ہوئے پودے کی دیکھ بھال کرے تاکہ یہ ہمیشہ محفوظ اور پھلتا پھولتا رہے۔
شری پٹیل نے سبھی سے سنکلپ پرو میں حصہ لینے اور#संकल्पपर्व #SankalpParv اور شجرکاری کی تصویر کو وزارت ثقافت کے ساتھ شیئر کرنے کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مانسون کا موسم شروع ہوچکا ہے جو پودے لگانے کا بالکل صحیح وقت ہے۔ ہم نے اس وبائی مرض کے دوران صاف اور صحتمند ماحول کی اہمیت کو دیکھا ہے اور ہمیں اپنے ہربل ویلتھ پر کافی فخر ہے جس میں اتنی صلاحیت ہے کہ اس کی بدولت ہم وبا کے اس بحران میں اپنی زندگی کو مسلسل محفوظ رکھ سکتے ہیں۔ میں ہر ایک سے درخواست کرتا ہوں کہ اس سنکلپ پرو میں حصہ لیں اور کم از کم ایک پودا لگائیں اور اس کی دیکھ بھال کریں تاکہ ہم صحت مند ماحول اور پھلتے پھولتے “بھارت” کی تعمیر کر سکیں۔
*************
م ن۔ن ا ۔م ف
(27-06-2020)
U: 3563
(Release ID: 1634891)
Visitor Counter : 258