صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

صحت کی مرکزی وزارت نے کووڈ-19 کی وبا کو روکنے کے لئے تازہ کلنیکل بندوبست پروٹوکول جاری کیا


نئے اور تازہ پروٹوکول میں درمیانی سے سنگین معاملوں کے علاج کے لئے میتھائل پریڈنسولون کے متبادل کے طور پر ڈیکسا میتھاسون کا استعمال کرنے کی تجویز شامل

Posted On: 27 JUN 2020 1:41PM by PIB Delhi

صحت اور خاندانی فلاح وبہبود کی مرکزی وزارت نے کووڈ-19 کے بارے میں مل رہی جانکاری خاص کر اثر کرنے والی دواؤں کے سلسلے میں،تال میل بنائے رکھتے ہوئے آج کووڈ-19 کی وبا کو روکنے کے لئے نیا کلینیکل بندوبست پروٹوکول جاری کیا ہے۔  نئے پروٹوکول میں درمیانی سے سنگین معاملوں کے علاج ومعالجے کے لئے میتھائل پریڈنسولون کے متبادل کے طور پر ڈیکسامیتھاسون کا استعمال کرنے کی تجویز شامل ہے۔ یہ  تبدیلی دستیاب تازہ ترین ثبوت اور ماہرین کے مشورے پر غور کئے جانے کے بعد کی گئی ہے۔

ڈیکسا میتھا سون ایک کورٹی کورسٹریوڈ دوا ہے جس کا استعمال اس کے اینٹی انفیلمیٹری اور ایمونو سوپریسینٹ اثرات کے لئے کئی حالات میں کیا جاتا ہے۔ اس دوا کا تجربہ اسپتال میں بھرتی کووڈ-19 کے مریضوں کے ساتھ ریکوری کلنیکل آزمائش میں کیاگیا اور بہت زیادہ نازک بیماری مریضوں کے لئے سود مند پایا گیا اور یہ دوا وینٹی لیٹر پر رکھے گئے مریضوں میں اموات کی شرح کو ایک تہائی تک کم کرنے اور آکسیجن تھیراپی سے علاج کرارہے مریضوں میں اموات کی شرح سے پانچویں حصے تک کم کرنے میں مدد میں کامیابی پائی گئی۔ یہ دوا ضروری دواؤں کی قومی فہرست ((این ایل ای ایم) اور یہ آسانی سے ہر جگہ دستیاب ہے۔

صحت کی مرکزی سکریٹری محترمہ پریتی سودن نے سبھی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو یہ نیا پروٹوکول بھیج دیا ہے، تاکہ وہ اس نئے پروٹوکول اور ڈیکسا میتھا سون دوا کی دستیابی اور استعمال کے لئے ضروری انتظام کرسکیں۔ادارہ جاتی سطح پر بھی اس دوا کے استعمال کے لئے ریاستوں سے کہا گیا ہے۔صحت کی وزارت کی ویب سائٹ پر گائیڈین ڈاکیومنٹ آن لائن دستیاب کرایاگیا ہے۔

https://www.mohfw.gov.in/pdf/ClinicalManagementProtocolforCOVID19dated27062020.pdf

کلینیکل مینجمنٹ پروٹوکول کے لئے آخری اپ ڈیٹ 13 جون 2020 کو کی گئی تھی۔

 

...............................................................

م ن، ح ا، ع ر

U-3558


(Release ID: 1634863) Visitor Counter : 325