پیٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت

جناب دھرمیندر پردھان نے اڈیشہ میں پارادیپ کے مقام پر پرڈیکٹ ایپلی کیشن اینڈ ڈیولپمنٹ سینٹر کا افتتاح کیا


جناب پردھان نے اِسے آتم نربھر اڈیشہ کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا ہے

Posted On: 25 JUN 2020 2:00PM by PIB Delhi

نئی دہلی،25 جون،         پیٹرولیم اور قدرتی گیس نیز فولاد کے وزیر جناب دھرمیندر پردھان نے آج ویڈیو کانفرنس کے ذریعے  اڈیشہ کے وزیر اعلیٰ جناب نوین پٹنایک کے ساتھ پارادیپ میں انڈین آئل کی طرف سے قائم کیے گئے پروڈکٹ ایپلی کیشن اینڈ ڈیولپمنٹ سینٹر(پی اے ڈی سی) کا افتتاح کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001JXCP.jpg

پی اے ڈی سی  پارادیپ میں انڈین آئل نے 43 کروڑ روپئے کے سرمایے سے اپنے ریفائنری اینڈ پیٹرو کیمکلز کمپلیکس کے نزدیک قائم کیا ہے۔ پی اے ڈی سی میں چار تجربہ گاہے ہیں یعنی پالیمر پروسیسنگ لیب،اینالیٹیکل ٹیسٹنگ لیب، کیمکل اینالیسس لیب اور کیریکٹرائزیشن لیب۔ ٹیکنیکل سینٹر میں 50 جدید ترین  پالیمر ٹیسٹنگ اور پروسیسنگ مشینیں ہیں جو صارفین اور نئے سرمایہ کاروں کی ضرورتیں پوری کریں گی۔پارادیپ کو بھارت سرکار کی سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت کاسائنسی اور صنعتی تحقیق کامحکمہ(ڈی ایس آئی آر) کے تحقیق مرکز کے طور پر تسلیم کرتا ہے۔

پی اے ڈی سی پلاسٹک کے شعبے میں اڈیشہ میں اور اس کے اطراف نئی صنعتکاری کے فروغ میں ایک مددگار مرکز کے طور پر کام کرے گا۔یہ مرکز پالیمر کی تیار شدہ اشیاء مثلاً پلاسٹک سے ڈھالے گئے فرنیچر، گھریلو سامان، سیمنٹ، کیمیاوی کھاد اور صحت کی دیکھ بھال میں کام آنے والے سامان مثلاً بچوں کے ڈائیپر، ذاتی تحفظ کا سامان اور ماسک وغیرہ کی  پیکیجنگ کے لیے پلاسٹ کے بورے تیار کرنے میں صارفین اور سرمایہ کاروں کے لیے مدد گار ثابت ہوگا۔ یہ مرکز پارادیپ پلاسٹک پارک اور دیگر کلسٹروں مثلاً بالاسور اور خوردہ کے سرمایہ کاروں کے لیے جانچ اور ترقیاتی سرگرمیاں انجام دے گا۔ یہ مرکزامکانی اور نئے سرمایہ کاروں کے لیے موزوں تیاری اور پروسیس تربیت فراہم کرے گا۔ان میں پلانٹ کے قیام ،مشینری اور میٹیریل کے انتخاب میں  پرتعاون سرگرمیاں بھی شامل  ہوں گی۔ پی اے ڈی سی  معیار کو قائم رکھے گا، آنے والی شکایات کو دور کرے گا، صارفین کی مدد کرے گا، نئی اور اعلیٰ درجے کی ترقیاتی سرگرمیوں کو یقینی بنائے گا۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے جناب پردھان نے کہا ‘‘مشرقی بھارت کی قیادت میں قومی ترقی، مرکز اور اڈیشہ کی حکومت عزت مآب وزیر اعظم کے مشن پروودیہ کو یقینی بنانے کی خاطر ایک ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں تاکہ اڈیشہ کی ترقی کو یقینی بنایا جاسکے۔  ریاست کے پاس پیٹروکیمیکلز، فولاد، معدنیات اور کوئلے، الیمونیم، سیاحت، ٹیکسٹائل اور زرعی صنعتکاری کے زبردست امکانات موجود ہیں۔ بھارت سرکار نے  اڈیشہ میں تمام سیکٹروں میں صنعتکاری کو فروغ دینے کا عزم کر رکھا ہے جس کی وجہ سے بڑے پیمانے پر ملازمتوں کے مواقع فراہم ہوں گے’’۔

‘‘آج جس عالمی معیار کی سہولت کا افتتاح کیا گیا ہے اس سےخام مال کی فراہمی کو یقینی بنایا جاسکے گا،پیٹروکیمیکل سیکٹر میں صنعت کاروں کو آسانی ہوگی اور امکانی نیز نئے سرمایہ کاروں کو تربیت فراہم کی جاسکے گی۔ یہ جدید مرکز اڈیشہ کے نوجوانوں، خواتین اور محنت کرنے والی افرادی قوت کے لیے روزگار اور اپنا روزگار خود چلانے کے بہت سے مواقع پیدا کرنے میں مددگار ثابت ہوگا جس سے ریاست کے مالیے اور معیشت میں اضافہ ہوگا۔ اڈیشہ کی ترقی میں یہ ایک بڑا سنگ میل ہے اور اس سے آتم نربھر اڈیشہ بنانے میں مدد ملے گی اور نتیجتاً ایک آتم نربھر بھارت کے وژن کو پورا کرنے میں مددملے گی’’۔

اڈیشہ کے وزیر اعلیٰ جناب نوین پٹنایک نے افتتاح پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ‘‘یہ مرکز نہ صرف نئے میٹیریل اور اختراعی کارروائیوں میں ایک اہم رول ادا کرے گا بلکہ اس سے سرمایہ کاروں کو مددملے گی کہ وہ پلاسٹک اور پالیمر شعبوں میں مینوفیکچرنگ یونٹ قائم کرسکے’’۔ انھوں نے کہا کہ آئی او سی ایل ریاست میں  پلاسٹک اور پالیمر صنعت کی ترقی میں ایک ستون کے طور پر قام کر رہا ہے اور نیا مرکز اس شعبے میں اختراع اور صنعتکاری کے لیے مزید مددگار ثابت ہوگا۔

لنک کے لیے دیکھیے:   Downloads\WhatsApp Video 2020-06-25 at 13.14.02.mp4

پی این جی کی وزارت کے سکریٹری جناب ترن کپور اور آئی او سی ایل کے چیئرمین جناب سنجیو سنگھ نے بھی اس موقع پر اظہار خیال کیا۔ اڈیشہ حکومت پی این جی وزارت اور آئی او سی ایل کے افسران بھی ورچوئل تقریب میں موجودتھے۔

****************

م ن۔ اج ۔ ر ا

U:3517



(Release ID: 1634397) Visitor Counter : 194