ریلوے کی وزارت

بھارتی ریلوے نے 24 جون ، 2020 ء تک 1.91 لاکھ پی پی ای گاؤن ، 66.4 ہزار لیٹر سینیٹائزر ، 7.33 لاکھ ماسک تیار کئے ہیں

Posted On: 25 JUN 2020 5:35PM by PIB Delhi

 

نئی دلّی ،25 جون  / بھارتی ریلوے دیگر وزارتوں اور  ریاستی سرکاروں کے تال میل   کے ساتھ  اپنے  صف اوّل کے طبی ورکروں اور عملے کے دیگر افراد کو کووڈ – 19 وباء  سے تحفظ فراہم کرنے کے   چیلنج سے نمٹنے کے لئے پوری طرح تیار ہے ۔ یہ اِن سہولیات کو بہتر بنانے  / تیار کرنے کے لئے اپنے مسائل کو مربوط طریقے سے  استعمال کر رہی ہے ۔

          ریلوے کی ورک شاپس نے   ، اِس چیلنج کو دیکھتے ہوئے  پی پی ای  لبادے  ، سینیٹائزر ، ماسک  وغیرہ   خود ہی تیار کرنے  کا بیڑا  اٹھایا ہے ۔  ان اشیاء کو تیار کرنے کے لئے   فیلڈ یونٹوں نے خام مال  کی بھی  خریداری کی ہے ۔  24 جون ، 2020 ء تک 1.91 لاکھ پی پی ای لبادے ، 66.4 ہزار لیٹر سینیٹائزر  ، 7.33 لاکھ ماسک   وغیرہ  تیار کئے ہیں ۔  ریلوے نے جون اور جولائی  ( ہر مہینے ) میں  1.5  لاکھ    پی پی ای لبادے  تیار کرنے کا ہدف مقرر کیا ہے  اور اسے مزید  بڑھانے کی امید ہے ۔ لاک ڈاؤن کی مدت کے دوران  خام مال کی ایک  ہی جگہ خریداری  اور اس کو  مختلف یونٹوں میں تقسیم کرنا اور ریلوے کے نیٹ ورک میں  اِن اشیاء کی تیاری ایک بڑا کام  ہے ۔   شمالی ریلوے  کو   پی پی ای لبادے  تیار کرنے کے لئے ضروری خام مال  کی خریداری  کا مرکز مقرر کیا گیا تھا  ۔ ریلوے کے یونٹوں میں تیار کردہ تمام اشیاء کوالٹی کے  تمام معیارات کو پورا کرتی ہیں ۔ 

          اس کے علاوہ ، شمالی ریلوے نے پی پی ای لبادے  ( 22 لاکھ ) ، این 95 ماسک ( 22.5 لاکھ ) ، ہینڈ سینیٹائزر  500 ایم ایل  (2.25 لاکھ ) اور دیگر اشیاء  ایک ہی جگہ  تیار  کرنے کے لئے میسرز   ایچ ایل ایل  لائف کیئر  ( وزارتِ صحت و خاندانی بہبود کے تحت سرکاری یونٹ ) کو تمام ریلوے کے یونٹوں کے لئے تیار کرنے کا  آڈر دیا تھا ۔

          ریلوے کی وزارت نے ریلوے کے 50 اسپتالوں کو  کووڈ کے مخصوص اسپتال  اور کووڈ کے مخصوص ہیلتھ سینٹر  کے طور پر نامزد کیا ہے ۔ ان اسپتالوں میں طبی ساز و سامان کی خریداری کے ذریعے  زیادہ جدید بنایا گیا ہے تاکہ یہ کووڈ وباء کے چیلنج سے نمٹ سکیں ۔

          کووڈ – 19 کے ابتدائی مرحلے میں  تحفظاتی سامان  جیسے پی پی ای لبادے ، ماسک  ، سینیٹائزر اور دیگر آلات جیسے وینٹیلیٹر وغیرہ کی سپلائی پوری دنیا میں  بہت کم تھی ۔

          ملک میں کووڈ کی دیکھ بھال  کے صحت کے بنیادی ڈھانچے کی صلاحیت  میں اضافہ کرنے کے لئے  5231 ریلوے کوچ  کو پہلے ہی کووڈ کیئر سینٹر کے طور پر مریضوں کو الگ تھلگ  رکھنے  کی کوچ میں تبدیل  کر دیا گیا ہے ۔ اب تک 960 کوچز کو مختلف ریاستوں کی درخواست پر الگ الگ مقامات  پر تعینات کیا گیا ہے ۔  صحت اور خاندانی  بہبود کی وزارت نے  کووڈ کیئر سینٹر کے طور پر ریلوے کوچ   کے مناسب بندوبست کے لئے پہلے ہی رہنما دستاویزات جاری کر دی ہیں ۔ 

          ریلوے کی سپلائی چین  ، اگر چہ وباء کی وجہ سے متاثر ہوئی ہے  لیکن اس نے ریلوے کی سرگرمیوں اور اس کی دیکھ بھال پر  کوئی اثر نہیں ڈالا ہے  اور ہمارے تمام ڈپو میں  اسٹاک دستیاب ہیں ۔  باہر کے فروخت کاروں  کو بھی اُن  کی سپلائی چین بر قرار رکھنے میں مدد کی جا رہی ہے ۔ اس سلسلے میں فیلڈ یونٹوں کو ضروری ہدایات بھی جاری کی گئی ہیں ۔  ریلوے اپنی ڈجیٹل سپلائی چین  کی وجہ سے  تمام ضروری خریداری جاری رکھ سکتا ہے  ، جو  وباء کے بندوبست  کے لئے ضروری ہے ۔

           

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

( م ن ۔ و ا ۔ ع ا ) (25-06-2020)

U. No.  3516

 



(Release ID: 1634334) Visitor Counter : 189