بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت
بہت چھوٹی، چھوٹی اور متوسط درجے کی صنعتوں کی وزارت ( ایم ایس ایم ای) نے مالی تنگی کے شکار ایم ایس ایم ای شعبے کی مدد کے لئے ایک دیگر فنڈنگ اسکیم کا آغاز کیا
اسکیم کے تحت دو لاکھ ایم ایس ایم ای کو 20،000 کروڑ کا گارنٹی کور فراہم ہو گا
یہ ان ایم ایس ایم ای صنعتوں کے پروموٹرز کے لئے ایک ذیلی قرض کی سہولت ہے جو آپریشنل ہیں لیکن مالی بحران میں ہیں یا این پی اے ہیں
Posted On:
24 JUN 2020 4:32PM by PIB Delhi
ایم ایس ایم ای کے وزیر جناب نتن گڈکری نے آج ذیلی قرض سے متعلق قرض ضمانتی اسکیم (سی جی ایس ایس ڈی) کا آغاز کیا جسے’’ ایم ایس ایم ای کے لئے مالی تنگی کے شکاراثاثہ فنڈ۔ ذیلی قرض‘‘ بھی کہا جاتا ہے۔
اس اسکیم کے مطابق، بیس ہزار کروڑ روپئے کا ضمانتی کور ان پروموٹروں کو فراہم کیا جائے گا جو ایکویٹی کے طور پر اپنے بحران والے ایم ایس ایم ای میں مزید سرمایہ کاری کرنے کے لئے بینکوں سے قرض لینا چاہتے ہیں۔
یہ محسوس کیا جارہا تھا کہ مالی بحران کے شکار ایم ایس ایم ای کے لئے سب سے بڑا چیلنج قرض یا ایکویٹی کی شکل میں سرمایہ حاصل کرنا تھا۔ لہذا ، 13 مئی 2020 کو آتم نربھربھارت پیکیج کے ایک حصے کے طور پر وزیر خزانہ نے چالو حالت میں لیکن بحران کے شکار ایم ایس ایم ای کے پروموٹروں کے لئے ذیلی قرض کی اس اسکیم کا اعلان کیا تھا۔ سی سی ای اے کی منظوری اور وزارت خزانہ ، ایس آئی ڈی بی آئی اور آر بی آئی سے مشاورت سمیت ضروری رسمی کارروائیوں کی تکمیل کے بعد اسکیم کا باقاعدہ آغاز آج ناگپور سے شری گڈکری نے کیا۔
اسکیم کی خاص باتیں یہ ہیں:
- اس اسکیم کا مقصد ان ایم ایس ایم ای کے پروموٹروں کو مدد فراہم کرنا ہے جو چالو حالت میں ہیں اور مالی بحران کے شکار ہیں اور 30 اپریل دو ہزار بیس تک این پی اے ہو چکے ہیں۔
- ایم ایس ایم ای کے پروموٹروں کو ان کی حصہ داری ( ایکویٹی اور قرض کو ملا کر) کے 15 فیصد کے مساوی قرض دیا جائے گا یا75 لاکھ دئیے جائیں گے جو بھی کم ہو۔
- اس کے بدلے میں پروموٹرز یہ رقم ایکویٹی کے طور پر ایم ایس ایم ای میں لگائیں گے اور اس طرح وہ لیکویڈیٹی میں اضافہ کریں گے اور قرض۔ ایکویٹی تناسب برقرار رکھیں گے۔
- اسکیم کے تحت اس ذیلی قرض کے لئے نوے فیصد ضمانتی کوریج دی جائے گی اور دس فیصد متعلقہ پروموٹروں کے ذریعہ دستیاب کرایا جائے گا۔
- بنیادی رقم کی ادائیگی پر 7 سال کی مہلت ہوگی جبکہ دوبارہ ادائیگی کے لئے زیادہ سے زیادہ مدت 10 سال ہوگی۔
- توقع کی جارہی ہے کہ یہ اسکیم تقریباً 2 لاکھ ایم ایس ایم ای کو ضروری مدد فراہم کرے گی اور اس شعبے میں اور اس کے ذریعے معاشی سرگرمیوں کی بحالی ہوگی۔ اس سے ان لاکھوں افراد کے ذریعہ معاش اور روزگار کے تحفظ میں بھی مدد ملے گی جو ان پر انحصار کرتے ہیں۔ اہلیت کے معیار پر پورا اترنے والے ایم ایس ایم ایز کے پروموٹر کسی بھی شیڈولڈ تجارتی بینکوں سے اس اسکیم کے تحت فائدہ اٹھانے کے لئے رجوع کرسکتے ہیں۔ اسکیم کو ایم ایس ای کے لئے کریڈٹ گارنٹی فنڈ ٹرسٹ ( سی جی ٹی ایم ایس ای) کے ذریعہ شروع کیا جائے گا۔ ممکنہ عمومی سوالنامہ کے جوابات کے ساتھ ضروری رہنما خطوط آج جاری کردیئے گئے ہیں اوراس سلسلے میں اسے عام کر دیا گیا ہے۔
- اس موقع پر جناب نتن گڈکری نے اس اسکیم کے لئے وزیر اعظم اور وزیر خزانہ کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے وزارت کی اس اختراعی اسکیم کی حمایت کرنے پر محکمہ اخراجات ، محکمہ مالیاتی خدمات کے افسران اور آر بی آئی کے گورنر کا بھی شکریہ ادا کیا۔
*************
م ن۔ن ا ۔م ف
U: 3489
(Release ID: 1634036)
Visitor Counter : 255