سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت

جے این سی اے ایس آر نے کووڈ-19 پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے متعددی امراض کے سلسلے میں مولی کیولر تشخیص کے لیے کریش کورس شروع کیا


یہ کورس کتابی علم فراہم کرنے کے علاوہ عملی جانکاری اور تربیت بھی فراہم کرے گا

تربیت کے لیے صرف مخصوص نمونے استعمال کیے گیے ہیں اور متعددی وائرس  کو بروئے کار نہیں لایا گیا ہے

Posted On: 24 JUN 2020 12:48PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  24 جون 2020، جواہر لعل نہرو سینٹر فار ایڈوانسڈ سائنٹفک  ریسرچ (جے این سی اے ایس آر)، جو سائنس اور ٹیکنالوجی کے محکمے، حکومت ہند کے تحت ایک خودمختار ادارہ ہے، نے جدید ترین نوعیت کی کووڈ تشخیصی تربیتی مرکز  کی شروعات کی ہے اور یہ شروعات جکور کیمپس میں کی گئی ہے، تاکہ کووڈ-19 کے وبائی مرض کے خلاف جاری قومی نبردآزمائی کے سلسلے میں صلاحیت سازی کے ذریعے تعاون دیا جاسکے۔

مولیکیولر تشخیصی  تکنیکات، مثلا ریئل ٹائم پی سی آر کووڈ-19 سمیت وبائی امراض کی تشخیص اور تلاش میں ایک اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ بدقسمتی سے بھارت میں  کلینکل تشخیصات کے سلسلے میں  رئیل ٹائم پی سی آر کے سلسلے میں تربیت یافتہ اور ہنرمند عملے کا فقدان ہے۔  ملک کی ضروریات اور ان کی شدت کا احساس کرتے ہوئے جے این سی اے ایس آر نے ایک مہم شروع کی ہے، جس کے تحت جدید ترین نوعیت کی تشخیصی سہولت اور تربیتی سہولت فراہم کی جانی ہے، تاکہ کووڈ-19 کے لیے حقیقی معنوں میں عملے کو تربیت کی سہولت فراہم کی جاسکے۔ اس پروگرام کا بنیادی مقصد  اصل  وقت کے اندر یعنی پی سی آر کے سلسلے میں ہر ایک بیچ میں 6 سے 10 تربیت حاصل کرنے والوں کو تربیت فراہم کی جاسکے۔

اس پروگرام کے تحت آئندہ مہینوں میں ایک سلسلے وار طریقے سے مختلف بیچوں کو تربیت فراہم کی جائے گی۔ اس کے لیے ایک ہفتے کا کریش کورس مکمل کرایا جائے گا۔ اولین بیچ 16 سے 22 جون 2020 کے دوران کووڈ-19 تربیتی سہولت جے این سی اے ایس آر میں تربیت کے مراحل طے کرچکا ہے۔

جامع  کریش کورس ایک ہفتے پر احاطہ کرتا ہے اور اس کے تحت کلاس روم کے لیکچر اور تجربہ گا ہ میں عملی تجربہ دونوں پہلوؤں کی تربیت فراہم کی جاتی ہے۔ کورس ا س طرح وضع کیا گیا ہے کہ تربیت حاصل کرنے والوں کو تھیوری اور پریکٹس دونوں طرح آراستہ کیا جاسکے۔  تجربہ گاہ کے اندر ،جن عملی اجلاسات کا اہتمام کیا جاتا ہے، انہوں نے مندوبین کو متعددی نمونوں کو پروسیس کرنا، نمونوں کے حصول اور ان کے تحفظ، رئیل ٹائم پی سی آر اور دیگر مولی کیولر تکنیکات،  ڈاٹا تجزیہ اور شفاخانہ تشخیصی سہولت کے سلسلے میں معیاراتی عملی اصول وضوابط سے روشناس کرایا ہے۔ اس کورس کا  عمل مکمل کرنے کے بعد تربیت حاصل کرنے والے بہتر طور پر شفاخانہ تشخیصی سہولتوں میں شمولیت اختیار کرسکیں گے اور کلینکل اداروں میں نمونوں کی رکھ رکھاؤ پر قادر ہوں گے اور نہ صرف کووڈ بلکہ دیگر کسی بھی متعددی مرض کے آرگنزم کے لیے  ریئل ٹائم پی سی آر کا فریضہ انجام دے سکیں گے۔

تربیتی پروگراموں سے متعلق تصاویر


JNCASR JNCASR1

 

JNCASR2 JNCASR3

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

U-3474

م ن۔  س ش۔ ت ع۔



(Release ID: 1633865) Visitor Counter : 178