مکانات اور شہری غریبی کے خاتمے کی وزارت
نوویل کورونا وائرس کووڈ-19 کو مدنظر رکھتے ہوئے جی پی آر اے (عام زمرے کے رہائشی مکانات) کے الاٹیوں کو یکمشت رعایت
Posted On:
23 JUN 2020 5:59PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 23جون، 2020،ہاؤزنگ اور شہری امور کی وزارت نے جی پی آر اے کے الاٹیوں کو سرکاری رہائش گاہوں میں رہنے کے معاملے میں مزید 15 دنوں کی راحت فراہم کی ہے۔ یہ راحت 15؍جولائی 2020 تک کے لئے ہے۔ اس سے پہلے وزارت نے 5مئی 2020 کو جاری کردہ او ایم کے توسط سے ان رہائش گاہوں کو اپنی تحویل میں رکھنے کی مدت میں 30جون 2020 تک توسیع کی تھی۔ وزارت نے کووڈ-19 کے معاملوں میں رونما ہوئے اضافے کو مدنظررکھتے ہوئے، متبادل رہائشی انتظامات کرنے، شفٹنگ کےلئے درکار مزدوروں کے انتظام میں الاٹیوں کو درپیش مشکلات وغیرہ کو ذہن میں رکھتے ہوئے یہ فیصلہ لیا ہے۔ وزارت نے 22جون کوجاری کردہ او ایم نمبر 12035/2/2020-Pol.IIمؤرخہ 22جون 2020 کے توسط سے متعلقہ الاٹیوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ 15جولائی 2020 یا اس سے قبل رہائش گاہیں خالی کردیں۔بصورت دیگر ان سے محصول ؍ بازار کی شرح پر کرایہ وصول کیاجائے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
م ن۔ک ا۔
U- 3472
(Release ID: 1633844)
Visitor Counter : 168