عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت

مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ ملک بھر کے آیوش سے وابستہ ہندوستان کے ممتاز ماہرین کے ورچول میٹ سے خطاب کیا

Posted On: 23 JUN 2020 8:07PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  23/جون 2020 ۔ مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج یہاں کہا کہ کووڈ کی وبا نے مربوط طبی بندوبست کی افادیت اور خوبیوں کو ایک بار پھر نمایاں کردیا ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ وقت آگیا ہے کہ مزید مؤثر حفاظتی تدابیر و علاج کے ساتھ ساتھ دافع امراض یعنی امراض کی روک تھام سے متعلق علاج سے اس پہلو پر سنجیدگی سے غور و فکر کیا جائے۔

آیوش سے وابستہ ہندوستان کے چند ممتاز ماہرین کے ایک ورچول میٹ سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ اگرچہ غیرمتعدی امراض، ذیابیطس میلیٹس کے معاملے میں بھی جامع بندوبست کی افادیت و خوبیوں کا ادراک کیا گیا تھا، تاہم اس پہلو پر اتنی توجہ نہیں دی جاسکی جتنی دی جانی چاہئے تھی۔ اس ورچول میٹ میں وویکانند سینٹر بنگلورو کے سربراہ ڈاکٹر ناگیندر آچاریہ، سیتارام آیورویدک ہاسپیٹل تھریسور کوچین کے ڈاکٹر راماناتھن، یونانی میڈیکل سائنسیز علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے کنسلٹینٹ ڈاکٹر ضمیر احمد، انسٹی ٹیوٹ آف ہیومن بہیویئر اینڈ الائیڈ سائنسیز نئی دہلی کے ہومیوپیتھک کنسلٹینٹ ڈاکٹر اشوک شرما نے شرکت کی۔ ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ ایسے خاطرخواہ شواہد اور تحقیقی مقالے موجود ہیں جو یہ بتاتے ہیں کہ انسولین اورل اینٹی ڈائبیٹک درگ کے ذریعے زیر علاج ذیابیطس کے مریض اپنے بلڈ شوگر پر بہتر طور پر قابو پاسکتے ہیں اور ان کی دوا کی مقدار کم ہوسکتی ہے، اگر انھیں ساتھ ہی ساتھ یوگا، نیچروپیتھی وغیرہ جیسے دیگر طریقوں کو اپنانے کی صلاح دی جائے۔

کووڈ کے تناظر میں ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ چونکہ یہ ایک وائرل بیماری ہے، جس کی تشخیص کا انحصار مریض کی قوت مدافعت پر ہے، لہٰذا قوت مدافعت کو بڑھانے کی ضرورت محسوس کی گئی۔ قوت مدافعت کو بہتر بنانے کے لئے ہومیوپیتھی اور دیگر دواؤں کے بڑے پیمانے پر استعمال سے دواؤں کے متبادل نظامات میں دلچسپی پیدا ہوئی ہے۔

ورچول میٹ کے دوران اپنے پرزنٹیشن میں ڈاکٹر ناگیندر آچاریہ نے یوگ کے لئے ایک نیا پروٹوکول پیش کیا، جو خاص طور پر مختلف درجات کے لئے ہے، جن میں 60 سال کی عمر سے نیچے کا گروپ، 60 سال سے زیادہ عمر والوں کا گروپ اور داخل اسپتال مریضوں کا گروپ شامل ہے۔  پورے پروٹوکول کو 15 منٹ کے اندر برتا جاسکتا ہے۔

            

                          

م ن۔ م م۔ م ر

U-NO. 3465

23.06.2020



(Release ID: 1633820) Visitor Counter : 201