کامرس اور صنعت کی وزارتہ

میک ان انڈیا اور خود کفیل بھارت کو فروغ دینے کے لئے ، تاجروں کے ذریعے


جی ای ایم پرمصنوعات کی تیار ی کے سلسلے میں ملک کے تعلق سے معلومات فراہم کرنا لازمی ہوگا

Posted On: 23 JUN 2020 10:57AM by PIB Delhi

نئی دہلی، 22جون، 2020،تجارت اور صنعت کی وزارت کے تحت ایک خصوصی پرپس وہیکل، گورنمنٹ ای-مارکٹ پلیس (جی ای ایم)، نے فروخت کاروں کے لئے یہ لازمی کردیا ہے کہ وہ جی ای ایم پر تمام نئی مصنوعات کی رجسٹریشن کے وقت ملک کے بارے میں معلومات فراہم کریں۔ اضافی طور پر ، ان فروخت کاروں  کو جنہوں نے جی ای ایم پر اس نئی خصوصیت کو متعارف کرانے سے پہلے ہی اپنی مصنوعات اپ لوڈ کردی ہیں ، انہیں متنبہ کیا گیا ہے کہ اگر وہ اس کی تازہ کاری کرنے میں ناکام رہے تو ان کی مصنوعات کو جی ای ایم سے ہٹا دیا جائے گا۔ با قاعدہ طور پرمصنوعات سے متعلق  ملک کے سلسلے میں اپڈیٹ کرنے دوبارہ یاد دہانی کرائی  جا رہی ہے۔ جی ای ایم نے 'میک ان انڈیا' اور 'آتم نربھر بھارت' کو فروغ دینے کے لئے یہ قابل ذکر اقدام اٹھایا ہے۔

جی ای ایم نے مصنوعات میں مقامی مواد کی فیصد کو ظاہر کرنے کے لئے بھی ایک تجویز پیش کی  ہے۔ اس نئی خصوصیت کے ساتھ،اب پیداواریت کا ملک اور مقامی اشیا کی فیصد اب مارکیٹ میں نظر آرہی ہے۔ اس سے بھی  اہم بات یہ ہے کہ اب پورٹل پر 'میک اِن انڈیا' فلٹر کو فعال کردیا گیا ہے۔ خریدار صرف وہی مصنوعات خرید سکتا ہے جو کم از کم 50 فیصد کے مقامی اشیا کے معیار پر کھری اترتی ہوں۔

جی ای ایم پورٹل پر مقامی مواد کی خصوصیات کے کچھ سنیپ شاٹس انیکس میں آویزاں ہیں۔

بولی کے معاملے میں ، خریدار اب کلاس 1 کے مقامی سپلائرز (مقامی مواد> 50 فیصد) کے لئے کسی بھی  بولی کو محفوظ کرسکتے ہیں۔ 200 کروڑ سے کم کی بولی کے لئے، صرف کلاس 1 اور کلاس 2 مقامی سپلائر (مقامی موادبالترتیب> 50 فیصد اور> 20 فیصد) ہی بولی  لگانے کے اہل ہیں، جس میں کلاس 1 سپلائرکو خریداری  کے سلسلے میں ترجیح حاصل ہوگی۔

جی ای ایم پورٹل پر مقامی کنٹنٹ کی خصوصیات کے کچھ سنیپ شاٹس انیکس میں دکھائے گئے ہیں۔

اپنے آغاز سے ہی ، جی ای ایم 'میک ان انڈیا' پہل کو فروغ دینے کے لئے کوشاں ہے۔ بازار نے حقیقی معنوں میں 'میک ان انڈیا' اور حکومت کی  ایم ایس ای خریدترجیحاتی پالیسیوں کو نافذ کرتے ہوئے عوامی خریداری میں چھوٹے مقامی تاجروں کے داخلے کو آسان بنایا ہے۔ جی ای ایم اس  نازک وقت  میں  جب سرکاری تنظیموں کو کوڈ 19 وبا کے خلاف لڑنے کے لئے فوری مصنوعات اور خدمات کی ضرورت ہے، فوری ، مؤثر ، شفافیت اورکفایتی خرید  کو آسان بنا رہے ہیں۔

سرکاری صارفین کے ذریعے جی ای ایم کے توسط سے خرید کو وزارت خزانہ کے ذریعےجنرل فنانشیئل رول 2017 میں ایک نئے قانون نمبر 149کو جوڑے جانے کے ذریعے قانونی اور لازمی بنا دیاہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

م ن۔س ش۔ک ا۔

(23-06-2020)

U- 3448

                      


(Release ID: 1633639) Visitor Counter : 269