کیمیکلز اور فرٹیلائزر کی وزارت

جناب منڈاویہ نے حفظانِ صحت اور صفائی ستھرائی پر بھارت کی اب تک کی سب سے بڑی اور پہلی نمائش – 2020 کا افتتاح کیا

Posted On: 22 JUN 2020 4:05PM by PIB Delhi

 

نئی دلّی ،22 جون  / جہاز رانی کے وزیر مملکت  ( آزادانہ چارج ) اور کیمیکل اور فرٹیلائزر کے وزیر مملکت  جناب منسکھ منڈاویہ  نے آج بھارت کی  سب سے بڑی  پہلی  ورچوول  حفظانِ صحت اور صفائی ستھرائی ایکسپو – 2020 کا افتتاح کیا ۔ اس نمائش کا  انعقاد  فکّی نے کیا ہے ۔

 

 

 

          اس ایکسپو کا افتتاح  ورچوولی کیا گیا ، جو 22 جون سے  26 جون  تک  روزانہ  دکھائی جائے گی  ۔ جھانسی  کے ایم پی  جناب انوراگ شرما اور   فکی  ، آیوش کمیٹی کی چیئرمین   ڈاکٹر سنگیتا ریڈی  ، فکی کی صدر  پی وی سندھو  ، کھیل کود کی اہم  شخصیات ، فکی کی طبی  آلات  کے فورم کے چیئرمین ڈاکٹر بادری  اَینگر اور صنعت کے دیگر نمائندوں نے ورچوول ایکسپو  میں شرکت کی ۔

          یہ بھارت میں اب تک کی پہلی اور سب سے بڑی ورچوول نمائش ہے اور یہ ایک نیا  آغاز ہے ۔ یہ ایک بالکل  نیا طریقہ ہے ، جس میں  پورا کاروبار ورچوول طور پر  کیا جائے گا کیونکہ اب ڈجیٹل  بھارت بڑی پیش رفت  کر رہا ہے ۔

          افتتاح پر اظہار ِ خیال کرتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ  ایک خود کفیل بھارت  کا ماحول  تیار ہو رہا ہے ، جو   ادویات کے سیکٹر  ، صحت اور صفائی ستھرائی کے سیکٹر میں گھریلو پیداوار  میں اضافہ کرنے میں مدد کرے گا ۔ انہوں نے کہا کہ صحت ، صفائی ستھرائی ، طبی ٹیکسٹائل اور آلات ، آیوش اور ویلنیس سیکٹر نے کووڈ – 19 وباء کے خلاف ہماری لڑائی میں زیادہ اہمیت حاصل کی ہے ۔ انہوں نے 2014 ء سے اب تک محترم  وزیر اعظم کے ذریعے اِس سمت میں  کئے گئے اعلانات کو اجاگر کیا ، جیسے  ہر گھر میں بیت الخلاء کی فراہمی  ، حفظانِ صحت  کے لئے 10 کروڑ کنبوں کا احاطہ کرنے والا آیوشمان بھارت ، سووچھ بھارت ابھیان ، سویدھا سینٹری نیپکن وغیرہ شامل ہیں ۔ انہوں نے جن اوشدھی اسٹور کا بھی ذکر کیا ، جو  ہر ایک کے لئے معیاری ادویات سستی قیمت پر فراہم کر رہے ہیں ۔ جناب منڈاویہ نے اِس بات کی وضاحت کی کہ کس طرح نریندر مودی حکومت کے ٹھوس نظریہ کی وجہ سے یہ کام  ممکن  ہو سکے ہیں ۔

          وزیر  موصوف نے خواتین کی اچھی صحت کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ یہ ایک  ایسا شعبہ ہے ، جس پر سبھی کو توجہ دینی چاہیئے اور کام کرنا چاہیئے  ۔ انہوں نے   سویدھا سینٹری نیپکن  کی مثال پیش کی ، جو  جن اوشدھی اسٹور میں  ایک روپیہ فی پیڈ کی قیمت پر فروخت کئے جاتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے اقدامات ملک میں خواتین  کی صحت اور صفائی  ستھرائی کو یقینی بنانے کے منفرد طریقے ہیں ۔ انہوں نے محترمہ پی وی سندھو سے اتفاق کیا کہ فٹنیس  اور  صفائی ستھرائی ، صحت کے شعبے کا  ضروری حصہ ہیں  ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہر ایک کو  جسمانی طور پر  فٹ رہنا چاہیئے اور صحت مند رہنے کے لئے ورزش کو اپنا  معمول  بنانا چاہیئے ۔

          جناب منڈاویہ نے  بھارت میں  بَلک ڈرگ پارک  اور میڈیکل ڈیوائس پارک قائم کرنے کے لئے حکومت کی طرف سے  مراعات کے لئے  حالیہ پالیسی  کے اعلان  کے بارے میں بات کی ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت  پرائیویٹ سیکٹر کی مدد کرنے کے لئے  تیار ہے ۔ اگر وہ بھارت میں  شیئرس  کی بنیاد پر اِس طرح کے پارک قائم کرنا چاہتے ہیں ۔  انہوں نے اس کی وضاحت کی  کہ کس طرح یہ اعلانات  وزیر اعظم کے ذریعے اعلان کردہ آتم بھارت ابھیان    کو چلانے کے لئے   اہم ثابت ہوں گے ۔

          وزیر موصوف نے تمام شہریوں  کی کوششوں کی  ، خاص طور پر   صف اول کے ورکروں  ، ڈاکٹروں  ، نرسوں  اور پولیس وغیرہ کی ستائش کی ۔ انہوں نے مینوفیکچرنگ  کے شعبے  کی ستائش کی ، جس نے  اِس موقع پر  پوری طرح تعاون کرتے ہوئے چیلنجوں کو مواقع میں تبدیل کرنے میں مدد دی ۔  صحت کے بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانے سے  لے کر ، پی پی ای کٹس  سے لے کر بستر تیار کرنے تک  ، ماسک  ، وینٹیلیٹر اور دیگر آلات بنانے میں مدد دی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی صنعت نے  حکومت  کی کندھے سے کندھا  ملاکر مدد کی ہے ۔

          جناب منڈاویہ نے  آیوش کے فوائد کے بارے میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ  کس طرح آیوش قوت  مدافعت کو بڑھانے میں مدد کرتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ روایتی ادویات  کورونا بحران کو حل کرنے میں حکومت  کی مدد میں  اہم رول ادا کر رہی ہیں ۔

         

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

( م ن ۔ و ا ۔ ع ا ) (22-06-2020)

U. No.  3422

 


(Release ID: 1633505) Visitor Counter : 332