امور داخلہ کی وزارت
وزیرداخلہ جناب امت شاہ نے ریاست میں زلزلے کےجھٹکے لگنے کے بعد میزورم کے وزیراعلیٰ سے ٹیلیفون پر گفت وشنید کی
جناب امت شاہ نے مرکزی حکومت کی جانب سے تمام تر ممکنہ امداد کی یقین دہانی کرائی
Posted On:
22 JUN 2020 3:19PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 22جون، 2020،وزیر داخلہ جناب امت شاہ نے میزورم کے وزیراعلیٰ جناب زورم تھنگا سے ٹیلیفون پر گفت و شنید کی ہے اور ریاست میں زلزلے کے جھٹکے لگنے کے بعد کی صورتحال پر نظرثانی کی ہے۔ ہر کس و ناکس کی سلامتی اور عافیت کی دعا کرتے ہوئے جناب امت شاہ نے کہا ہے کہ میں نے انہیں مرکزی حکومت کی جانب سے ہر ممکنہ امداد فراہم کرانے کی یقین دہانی کرائی ہے۔
جناب زورام تھنگا نے وزیراعظم جناب نریندر مودی اور وزیر داخلہ جناب امت شاہ کا امداد کی اس یقین دہانی کے لئے شکریہ ادا کیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
م ن۔ک ا۔
U- 3421
(Release ID: 1633314)
Visitor Counter : 195