وزارتِ تعلیم
این سی ای آر ٹی نے اسکولی نصاب میں یوگ کو فروغ دینے کےلیے آن لائن یوگ کوئز مقابلہ کا آغاز کیا
یہ مسابقت بچوں میں صحت مند عادتیں اور انداز حیات کو فروغ دینے میں مددگار ہوگی: رمیش پوکھریال نشنک
اس مسابقت میں ملک بھر کے درجہ 6 سے درجہ 12 کے تمامتر طلبا شریک ہوسکیں گے
Posted On:
21 JUN 2020 6:08PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 22 جون 2020،
انسانی وسائل کی ترقی و فروغ کی وزارت نے قومی کونسل برائے تعلیمی تحقیق و تربیت (این سی ای آرٹی) کے توسط سے اسکولی نصاب میں یوگا کو مربوط کیے جانے کے لیے کثیر پہلوئی اقدامات شروع کیے ہیں۔ این سی ای آر ٹی نے اپر پرائمری سے لے کر ثانوی درجات کے لیے صحت مند انداز حیات کے لیے یوگ کے موضوع پر نصابی مواد تیار کیا ہے۔ ساتھ ہی ساتھ 2016 سے یوگ اولمپیارڈ کا اہتمام کرتی آئی ہے۔ کووڈ-19 کی صورتحال میں بچوں کی رہنمائی ان کے اساتذہ اور والدین گھروں پر کررہے ہیں، تاکہ وہ متبادل تعلیمی کلینڈر پر عمل کرنے کے ساتھ ہی ساتھ جسمانی وررش بھی کریں اور یوگ پر مبنی مشق بھی انجام دیں۔ واضح رہے کہ متبادل تعلیمی کلینڈر اسکولی تعلیم کے مختلف مراحل کے لیے ترتیب دیا گیا ہے۔ تاہم کورونا وبائی مرض کے پھوٹ پڑنے کے نتیجے میں اس سال اولمپیارڈ کا اس کا اہتمام مشکل ہوگا۔ طلبا کو گھر پر ہی رہ کر سیکھنے اور محفوظ رہنے کے لیے انسانی وسائل کے ترقی اور فروغ کے وزیر جناب رمیش پوکھریال نشنک نے سوشل میڈیا کے توسط سے آن لائن یوگ کوئز مقابلے کا آغاز کیا، جس کا اہتمام این سی ای آر ٹی کے دیکھ ریکھ میں کیا گیا۔
اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے انسانی وسائل وفروغ کے وزیر نے کہا کہ اس مسابقے کے اہتمام کا مقصد بچوں میں بیداری پیدا کرنا اور انہیں مختلف یوگک طریقہ ہائے کار سے روشناس کرانے کے لیے جامع اطلاعات اصل ماخذ سے فراہم کرنا ہے۔ وزیر موصوف نے کہا کہ اس مسابقت کا مقصد بچوں میں گہرے فہم وادراک کو بڑھاوا دینا ہے اور انہیں اس امر کی جانب راغب کرنا ہے کہ وہ اپنی زندگی اور انداز حیات میں یوگک اصولوں کو اپنا لیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ مسابقت بچوں کو صحت بخش عادتیں اپنانے اور صحتمند انداز حیات پر چلنے میں مددگار ہوگی اور اس طریقے سے ان کی جذباتی اور ذہنی تربیت وعافیت کو یقینی بنائے گی۔
جناب پوکھریال نے بتایا کہ یوگ کوئز مقابلہ یوگ کے مختلف زاویوں پر احاطہ کرے گا۔ اس میں یامہ اور نیامہ شٹ کرما /کریا، آسن، پرانا یان، مراقبہ، بندھا اور مدرا وغیرہ شامل ہوں گے اور یہ تمامتر امور این سی ای آر ٹی کے ذریعے ترتیب دیے گئے نصاب کے مطابق ہوں گے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ یہ مقابلہ ملک بھر کے درجہ 6 سے لے کر درجہ 12 کے تمامتر طلبا کے لیے کھلا ہوا ہے۔
تفصیلی اسکیم پہلے ہی این سی ای آر ٹی کے ویب سائٹ (ncert.nic.in) پر اپ لوڈ کی جاچکی ہے۔ یہ کوئز ایک مہینے کی مدت کے لیے کھلا ہوا ہے۔ یعنی اس کی ابتدا 21 جون سے ہوگی اور یہ 20 جولائی 2020 کی نصب شب تک نافذ العمل رہے گا۔ کوئز کے لنک درج ذیل ہیں۔
https://bit.ly/EYQ_NEWS
https://bit.ly/HYQ_NEWS
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
U-3373
م ن۔ ت ع۔
(Release ID: 1633290)
Visitor Counter : 237