وزارت آیوش

ڈیجیٹل میڈیا کے ذریعہ ملک بھر میں یوگا کا 6 واں عالمی دن منایا گیا


یوگا دنیا کو ایک صحت مند اور خوش حال انسانیت میں بدل سکتا ہے: وزیر اعظم

Posted On: 21 JUN 2020 11:31AM by PIB Delhi

یوگا کا چھٹا بین الاقوامی دن الیکٹرانک اور ڈیجیٹل میڈیا کے ذریعے آج پورے ملک میں بڑے جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے اس موقع پر قوم سے خطاب کرتے ہوئے خاندانی بندھن کو مضبوط کرنے میں یوگا کے کردار پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ یوگا سب کو قریب لاتا ہے اور بچوں اور بزرگوں سمیت خاندان کے ہر فرد کو ایک دوسرے سے جوڑے رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہی وجہ ہے کہ ’کنبے کے ساتھ یوگ‘ کو اس سال یوگا کے عالمی دن کا موضوع بنایا گیا ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ کووڈ-19 بنیادی طور پر انسانی جسم کے پھیپھڑے سے متعلق اعضاء پر حملہ کرتا ہے اور پرنایم تنفس کے نظام کو مضبوط بنانے میں معاون ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا ، "اگر ہم اپنی صحت اور بھروسے کے تار کو قائم رکھ سکتے ہیں تو وہ دن دور نہیں جب دنیا صحت مند اور خوش حال انسانیت کی کامیابی کا گواہ بنے گی۔ اس کو یقینی بنانے میں یوگا یقینی طور پر ہماری مدد کرسکتا ہے۔

کووڈ۔ 19 کی موجودہ وبا کی وجہ سے یوگا کے عالمی دن پر کسی طرح کے اجتماع کے انعقاد کی اجازت نہیں دی جا سکتی ہے۔ اس صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے ، حکومت نے لوگوں کو اپنے کنبہ کے ممبروں کے ساتھ ساتھ گھروں میں یوگا کی مشق کرنے کی ترغیب دی۔ اس سلسلے میں وزارت آیوش نے لوگوں کو آن لائن شرکت کی سہولت دینے کے لئے سماجی اور ڈیجیٹل میڈیا پلیٹ فارموں کا زیادہ سے زیادہ استعمال کیا۔

اس موقع پر آیوش کے وزیر مملکت شری شریپد نائک نے کہا کہ یوگا کا عالمی دن صحت عامہ کی سب سے بڑی تحریک میں بدل گیا ہے۔ انہوں نے کہا ، "اب دنیا کا ہر ملک یوگا کے عالمی دن کو مناتا ہے اور عوام نے اس تقریب کو قبول کر لیا ہے اور اسے ہندستان کی ثقافت اور روایت کے جشن کے طور پر اپنا لیا ہے۔ وزیر موصوف نے کہا کہ اس سال یو گا کا عالمی دن صحت ایمرجنسی کے بیچ میں آیا ہے لہذا آیوش وزارت گزشتہ تین ماہ سے مختلف آن لائن اور ہائی برڈ۔ آن لائن اقدامات کے ذریعہ گھروں میں یوگا کی مشق کرنے کے رجحان کو فروغ دے رہی ہے اور سہولت فراہم کر رہی ہے۔ وزیر موصوف نے یوگا کے بارے میں شعور بیدار کرنے کے لئے وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی کے اعلان کردہ "میری زندگی - میرا یوگا" ویڈیو بلاگنگ مقابلے کی تعریف کی۔

شری نائک نے مزید کہا کہ یوگا کے بہت سارے سرکردہ ادارے اس کوشش میں وزارت کے ساتھ جڑ گئے ہیں۔ کامن یوگا پروٹوکول (سی وائی پی) میں تربیت پر اضافی توجہ کے ساتھ اس طرح کی سرگرمیاں گذشتہ ایک ماہ کے دوران تیز ہوگئیں ، جس کے بعد ہر سال آئی ڈی وائی کی عوامی تقریبات میں ہم آہنگی کو یقینی بنانے کے لئے شرکاء شرکت کرتے ہیں۔

وزارت آیوش کے سکریٹری ویدیا راجیش کوٹیچا نے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ نئے منظرنامہ میں یوگا کے عالمی دن کا مقصد اپنے صحت فوائد پر دھیان مرکوز کرنا اور یوگ کے دن کے موقع پر گھر میں یوگ کرنا ہے۔ آیوش وزارت اپنے یوگ کے عالمی دن کی سرگرمیوں میں گھر میں یوگ، کنبے کے ساتھ یوگ کے موضوع کو فروغ دے کر اس رجحان کی حمایت کر رہی ہے۔

شری کوٹیچا نے کہا کہ وزارت آیوش نے لوگوں کو پروٹوکول پر عمل کرنے اور سیکھنے کے لئے دوردرشن اور سوشل میڈیا پر ہر صبح سی وائی پی سیشن چلانے سمیت مختلف آن لائن اقدامات شروع کئے ہیں۔ سکریٹری نے کہا کہ متعدد افراد اور اداروں بشمول تعلیمی اداروں ، سرکاری اداروں ، کاروباری اداروں ، صنعتوں اور ثقافتی تنظیموں نے اپنے ملازمین، ارکان یا دیگر اسٹیک ہولڈرز کے فائدے کے لئے خود اپنے گھروں سے ہی آئی ڈی وائی میں شامل ہونے کے لئے عہدبستگی جتائی ہے۔ سکریٹری نے مزید کہا کہ اس طرح کی کوششوں کے ذریعہ ملک کے مختلف حصوں میں یوگ برادری اب ہزاروں کنبوں کے ساتھ آئی یوگ کا عالمی دن منانے کے لئے تیار ہیں جس میں ہزاروں خاندان اپنے اپنے گھروں سے اس میں شامل ہو رہے ہیں۔

پروگرام کے آخر میں ، مشترکہ یوگا پروٹوکول کا براہ راست مظاہرہ مرار جی دیسائی نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف یوگا کے ماہرین کے ذریعہ کیا گیا جس کے بعد یوگا کے ماہرین سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ یہ پروگرام دور درشن کے تمام چینلوں پر نشر کیا گیا۔

*************

 

 

م ن۔ن ا ۔م ف 

U:4017



(Release ID: 1633209) Visitor Counter : 179