وزارات ثقافت

وزارت ثقافت 19 سے 21جون 2020 تک نمستے یوگا کی ایک مہم چلا کر بین الاقوامی یوگا ڈے 2020 منا رہا ہے


جناب پرہلاد سنگھ پٹیل نے سبھی سے اپیل کی کہ وہ # 10 ملین سوریہ نمسکار اور # نمستے یوگاکا استعمال کرتے ہوئے بین الاقوامی یوگا ڈے 2020 کو سوریہ نمسکار میں شامل ہوں

Posted On: 20 JUN 2020 1:50PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  20 جون 2020،    ثقافت اور سیاحت کے مرکزی وزیر مملکت (ّزادانہ چارج) جناب پرہلاد سنگھ پٹیل نے کہا ہے کہ  بین الاقوامی یوگا ڈے  (21 جون 2020 ) کو وہ سوریہ نمسکار کریں گے۔ انہوں نے سبھی سے اپیل کی کہ وہ  اپنے گھروں سے سوریہ نمسکار کرنے میں ان کے ساتھ شامل ہوں۔ جناب پرہلاد سنگھ نے کہا کہ  وزیراعظم جناب نریندر مودی نے  دنیا کو یوگا ڈے کا تحفہ دیا ہے اور  ہمیں اپنی زندگی میں  یوگا کی مشق کرنی چاہیے۔

 جناب پرہلاد پٹیل نے  سوشل میڈیا پر  ایک ویڈیو پیغام پوسٹ  کیا ہے اور سبھی سے اپیل کی ہے کہ وہ # 10 ملین سوریہ نمسکار # نمستے یوگا استعمال کرتے ہوئے سوشل میڈیا  اپنا سوریہ نمسکار کا ویڈیو پوسٹ کریں تاکہ یہ عوامی تحریک بن سکے اور اس سے اہل وطن کے درمیان صحت کے بارے میں بیداری پیدا ہوگی۔ وزیر ثقافت  کے اس پیغام  کاسوشل میڈیا  پر بہت زیادہ  اثر دیکھا جارہا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ  بین الاقوامی یوگا ڈے 2020 کے موقع پر تقریباً 10 ملین لوگ سوریہ نمسکار کرنے میں ان کا ساتھ دیں گے۔

https://twitter.com/prahladspatel/status/1273983376840470528?s=08

یوگا کو سبھی زندگی کا ایک ضروری حصہ بنانے  کا مقصد حاصل کرنے کے لئے  وزارت ثقافت 19 سے 21 جون 2020 تک نمستے یوگا مہم کا اہتمام کرتے ہوئے بین الاقوامی یوگا ڈے 2020 منا رہی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

م ن۔  ا گ۔ن ا۔

(20-06-2020)

U-4006

                          



(Release ID: 1633170) Visitor Counter : 218