وزیراعظم کا دفتر

وزیراعظم نے وارانسی میں مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں سے متعلق جائزہ میٹنگ کی صدارت کی

Posted On: 19 JUN 2020 3:51PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  19 جون 2020،    وزیراعظم نریندر مودی نے آج وارانسی میں  چلائے جانے والے مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں کے  بارے میں  ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ ایک جائزہ میٹنگ کی صدارت کی۔ میٹنگ میں  پیش کی گئی  تفصیلات  میں ایک ڈرون ویڈیو کا  استعمال کرتے ہوئے  کاشی وشوناتھ مندر کمپلکس میں  کیے جانے والے  کام کی جھلکیاں پیش کی گئیں۔ کووڈ کے موثر بندوبست کے سلسلے میں  کی جانے والی کوششوں پر بھی بات چیت کی۔

اس میٹنگ میں  وارانسی کی عوامی نمائندگی کرتے ہوئے   حکومت اترپردیش کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج)  اور وارانسی  (ساؤتھ) کے  ایم ایل اےجناب نیل کنٹھ تیواری،  حکومت اترپردیش کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) اور وارانسی  (نارتھ) کے  ایم ایل اےجناب رویندر جیسوال،  روہنیا کے ایم ایل اے جناب سریندر نارائن سنگھ، وارانسی کینٹ کے ایم ایل اے جناب سوربھ شریواستو، سیوا پوری کے ایم ایل اےجناب نیل رتن نیلو، ایم ایل سی جناب اشوک دھون، ایم ایل سی جناب لکشمن آچاریہ نے شرکت کی۔ افسروں میں وارانسی ڈویژن کے کمشنر  جناب دیپک اگروال اور  وارانسی کے ضلع مجسٹریٹ  جناب کوشل راج شرما، وارانسی کے میونسپل کمشنر  جناب گورنگ راٹھی نے ویڈیو کانفرنس میں شرکت کی۔

  • کاشی وشوناتھ دھام پروجیکٹ کے  کام کاج کا جائزہ لیتے ہوئے وزیراعظم نے  ایسے تمام پرانے مندروں  کو بچانے اور ان کے تحفظ کی ہدایت دی جو  کاشی وشوناتھ پرسر کی ترقی کے دوران کھدائی میں ملے ہیں۔ان کی تاریخی اور  آرکی ٹیکچرل وراثت کو برقرار رکھنے کے لئے  ماہرین کی مدد لی جانی چاہئے۔ کابن ڈیٹنگ کرائی جانی چاہئے تاکہ  کاشی وشوناتھ مندر   دیکھنے کے لئے آنے والے  سیاحوں کو زائرین کو  ان مندروں کے بارے میں اور ان کی اہمیت کے بارے  میں بتایا جاسکے۔اس کمپلکس میں آنے والے  زائرین کی آسانی کے لئے  سیاحوں کی مناسب رہنمائی  کے لئے  کاشی وشوناتھ ٹرسٹ کو ایک روٹ میپ  تیار کرنا چاہیے۔
  • وزیراعظم نے  تمام پروجیکٹوں کا جائزہ بھی لیا جو وارانسی میں چل رہے ہیں۔ بتایا گیا کہ  وارانسی میں  100 سے زیادہ  بڑے پروجیکٹ  چل رہے ہیں جن کی لاگت  تقریباً 8000 کروڑ روپے ہے۔یہ پروجیکٹ سماجی اور  بنیادی ڈھانچے جیسے  اسپتال کی عمارتوں، قومی آبی گزر گاہوں، رنگ روڈ، بائی پاس،انٹرنیشنل کنونشن سینٹر‘رودراکش’سے متعلق ہیں جو کہ  بھارت۔ جاپان تعاون سے چلائے جارہے ہیں۔
  • وزیراعظم نے افسروں سے کہا کہ وہ  معینہ مدت کے اندر  ترقیاتی کاموں کو مکمل کرنے کے لئے  تیزی سے کام کریں اور  اعلی معیارات بھی برقرار رکھیں۔ وزیراعظم نے یہ ہدایت بھی دی کہ نیکسٹ جنریشن بنیادی ڈھانچے کی تعمیر کے لئے  ناقابل تجدید توانائی  کا زیادہ سے زیادہ استعمال ہونا چاہیے۔ پورے وارانسی ضلع میں مکانات  اور ایل ای ڈی بلبوں کے ساتھ اسٹریٹ لائٹ کا کام  مکمل کرنے کے لئے مشن موڈ میں کام کیا جانا چاہیے۔
  • کاشی میں ٹورزم اور ٹریول  میں اضافہ کے لئے  ہدایت دی گئی کہ  کروز ٹورزم، لائت اینڈ ساؤنڈ شو، کھڑکیاں اور دشسوامیدھ گھاٹوں کی بحالی، آڈیو ویڈیو اسکرینوں کے ذریعہ گنگا  آرتی کے مظاہرے کے کام میں تیزی لائی جائے۔ عالمی وراثت میں  کاشی کی اہمیت  کی تشہیر کو فروغ دیا جائے ۔ انہوں نے  افسروں کو ہدایت دی کہ وہ  اپنے آرٹ اور ثقافتی ورثے کا جشن منانے کے لئے جاپان  اور تھائی لینڈ جیسےملکوں میں جہاں پر بدھ  مذہب کے ماننے والے کثیر تعداد میں ہیں، کے  ہفتے بھر  چلنے والے تہواروں کا  اہتما کریں۔
  • انہوں نے افسروں کو یہ ہدایت بھی دی کہ  وہ مقامی ش شہریوں کی سرگرم شرکت کے ساتھ  گورو پتھ کے طور پر فروغ دی جانے والی کاشی کی اس وراثت کی جھلک پیش کرنے والی مناسب تھیم کے ساتھ   ایک ماڈل روڈ کی شناخت کریں۔
  • انہوں نے یہ ہدایت بھی دی کہ ایک سیاحتی مقام کے طور پر  کاشی کو  سنیٹیشن اور صفائی ستھرائی کے  تمام معیارات پر کھرا اترنا چاہئے۔ مشینوں سے  سڑکوں پر لگانے اور صفائی ستھرائی میں مشیوں کے استعمال ، گھر گھر جاکر کچرا جمع کرنے کے کام پر سو فیصد عمل  اور پورے ماحول کو مثبت اور صحت مند بنانے  کے ساتھ  او ڈی ایف پلس کی مطلوبہ سطح حاصل کرنے کے لئے  تمام کوششیں کی جانی چاہئیں۔
  • پریزینٹیشن میں  وارانسی میں  عالمی سطح کی مواصلات اور کنکٹی وٹی کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی کا بھی ذکر کیا گیا۔ وزیراعظم نے ہدایت دی کہ  وارانسی کو ہلدیا سے جوڑتے ہوئے  نیشنل واٹر وے  ہب بننا چاہیے۔ پورے ایکو سسٹم  ، کارگو شپنگ اور  مال کو لانے لے جانے  (جیسا کہ  بڑے بندرگاہ والے شہروں میں ہوتا ہے) کے فروغ کے لئے منصوبہ بندی کی جانی چاہیے۔ انہوں نے افسروں کو یہ ہدایت بھی دی کہ وہ  لاک بہادر شاستری انٹرنیشنل ایئر پورٹ کی توسیع اور تجدید کے کام کو  ترجیحی طور پر مکمل کریں تاکہ  کاشی  کا شمار ایسے بڑے شہروں میں ہوسکے جو جدید ترین  ریل، سڑک، آبی اور فضائی کنکٹی وٹی فراہم کراتے ہیں۔
  • وزیراعظم نے آتم نربھر بھارت  اعلانات کے کام کاج کا بھی جائزہ لیا اور  ہدایت دی کہ  اس اسکیم کا فائدہ  تیزی کے ساتھ شہریوں تک پہنچنا چاہیے۔خوانچہ فروشوں کے لئئے پی ایم سوا ندھی  اسکیم  کے کام کاج کی بھی  نگرانی کی جانی چاہیے۔ تمام خوانچہ فروشوں کو  بغیر نقد رقم کے لین دین اختیار کرنے میں مدد کے لئے  انہیں  مناسب ٹکنالوجی اور بنیادی ڈھانچہ  فراہم کرایا جانا چاہیے۔ان کے بینک کھاتے کھلوائے جانے چاہئیں اور ان کے بزنس اور کیڈٹ پروفائل کو ڈیجیٹلی لنک کیا جائے تاکہ  وہ  پی ایم سوا ندھی اسکیم کے تحت  بلا ضمانتی قرض کا زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھا سکیں۔
  • وزیراعظم نے اس بات پر زور دیا کہ کسان حکومت کی  کلیدی ترجیحات میں شامل ہیں اور  ان کی آمدنی میں اضافے کے لئے  شدت کے ساتھ کوششیں کی جانی چاہئیں۔ انہوں نے  شہد کی مگس پروری  کو فروغ دینے  اور کسانوں کی آمدنی میں اضافے کے لئے  شہد کے چھتوں سے ملنے والے موم کے امکانات پر روشنی ڈالنے کی بھی ہدایت دی۔ افسروں سے کہا گیا کہ وہ  وارانسی میں  ترجیحی بنیاد پر ایک پیکیجنگ انسٹی ٹیوٹ قائم کئے جانے کو یقینی بنائیں تاکہ  کسانوں کو  اپنی پیداوار کے لئے بہتر خریدار مل سکیں اور  وارانسی میں  انہیں برآمدات کے لئے تیار کیا جاسکے۔ انہوں نے  اے پی ای ڈی اے (منسٹری آف کامرس) کے تعاون کے ساتھ سبزیوں اور پھلوں  کی برآمدات کے فروغ کے لئے   انتظامیہ کی کوششوں کی ستائش کی۔
  • یہ ہدایت بھی دی گئی کہ پیدا ہونے والے فضلے سے   توانائی تیار کرکے یا  کسانوں کے استعمال کے لئے کمپوسٹ تیار کرکے آمدنی کے کام کو مقبول بنایا جائے اور فروغ دیا جائے ۔ اس سلسلے میں انہوں نے  کہا کہ  صفر بجٹ   زراعت کو  فروغ دیا جائے اور کسانوں میں اس کی تشہیر کی جائے جس میں  اس کے  نظر آنے والے  اور دکھائی نہ دینے والے فوائد   سے انہیں  روشناس کرایا جائے۔
  • کووڈ وعالمی وبا سے جنگ کے لئے  تیاری کا بھی تفصیل کے ساتھ بھی جائزہ لیا گیا۔ وزیراعظم نے  جانچ کرنے،  پتہ لگانے اور  مریضوں کے معیاری علاج کو یقینی بنانے کےلئے   آروگیہ سیتو ایپ کے   وسیع  اور موثر استعمال  پر بھی زور دیا۔ خوراک، شیلٹر اور کوارنٹین خدمات  فراہم کرانے میں ضلع انتظامیہ کی کوششوں کی بھی ستائش کی گئی۔
  • انہوں نے ہدایت دی کہ واپس لوٹنے والے  مہاجر مزدوروں  کی  مناسب اسکل میپنگ  کے کام کو ترجیحی بنیاد پر  انجام دیا جائے اور  ان کے ہنر  کی بنیاد پر انہیں مفید روزگار فراہم کرایا جائے۔ اس مشکل وقت  پی ایم  غریب کلیان یوجنا اور  ریاستی حکومتوں کے ذریعہ چلائی جانے والی کووڈ ریلیف اسکیموں  کے مثبت اثرات کے بارے میں بھی فیڈ بیک لیا گیا۔
  • وزیراعظم نے  نیتی آیوگ کے ذریعہ تیار کئے گئے  گرام پنچایت ڈیولپمنٹ پروگرام  کے کام کاج کا بھی جائزہ لیا جو کہ  دیہی ترقی، پنچایتی راج، سنیٹیشن ، صحت اور تغذیئے ، تعلیم، سماجی بہبود، زراعت کے 9 کلیدی شعبوں اور متعلقہ سرگرمیوں کے بارے میں  وارانسی میں مکمل کئے جانے والے  کاموں  اور  روزگار اور ہنرمندی کے معاملے میں  ان کی ویژن کی جھلک ملتی ہے۔
  • انہوں نے  اس بات پر زور دیا کہ  بچوں کو خوراک فراہم کرانے اور ان کو تغذیہ میں فراہمی میں اضافے کے لئے  جہاں تک ممکن ہو، خواتین، اپنی مدد آپ گروپوں کے ذریعہ آنگن باڑی مراکز  کو  ایک سماجی تحریک کے طور پر  فروغ دیا جانا چاہیے۔وزیراعظم نے  یہ مشورہ بھی دیا کہ  مختلف تنظیموں اور  سماجی ارکان  کے ذریعہ آنگن باڑی  مراکز کو اپنایا جائے اور  صحت مند بچوں کا مقابلہ اور  بچوں کو  دودھ چھڑانے کے وقت دی جانے والی خوراک  کے مختلف آئٹم تیار کئے جائیں۔
  • اس طرح وزیراعظم نے   ورانسی کے شہریوں کو معیاری خدمات فراہم کرانے کے لئے ترقیاتی اور فلاح و بہبود کے کاموں  کی رفتار میں اضافے  اور س طرح ان کا معیار زندگی بہتر بنانے پر فوکس کیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

م ن۔  ا گ۔ن ا۔

(19-06-2020)

U-3378

                          



(Release ID: 1632860) Visitor Counter : 205