امور داخلہ کی وزارت
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے گلوان وادی کے بھارتی فوج کے بہادر شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کیا اور ان کے کنبوں کے تئیں اپنی دلی اور انتہائی گہری تعزیت کا اظہار کیا
فوج کے شہیدوں کی شجاعت اور بہادری مادر وطن کے تئیں بھارت کے عزم کی عکاسی کرتی ہے: امت شاہ
میں ان کنبوں کے تئیں اپنا سر جھکاتا ہوں، جنہوں نے ایسے عظیم ہیرو سے بھارتی فوج پراپنا سایہ رکھا ہے:امت شاہ
وزیر داخلہ نے کہاکہ پوری قوم اور مودی حکومت غم کی اس گھڑی میں ان کے کنبوں کے ساتھ پوری طرح سے کھڑی ہے
زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا
Posted On:
17 JUN 2020 5:52PM by PIB Delhi
مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ نے گلوان وادی کے بھارتی فوج کے جانباز اور بہادر شہیدوں کو اپنی انتہائی گہری اور دلی تعزیت کا اظہار کیا۔ جناب امت شاہ نے کہا کہ لداخ کے گلوان میں ہمارے مادر وطن کی حفاظت کرتے ہوئے ہمارے بہادر فوجیوں کے کھو جانے کی تکلیف کو ہم الفاظ میں بیان نہیں کرسکتے۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم اپنے لافانی ہیرو کو سلام پیش کرتی ہے، جنہوں نے بھارتی علاقے کو محفوظ بنانے اور اس کی حفاظت کرنے کے دوران اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔انہوں نے کہا کہ ان کی شجاعت مادر وطن کے تئیں بھارت کے عزم کی عکاسی کرتی ہے۔
میں ان کنبوں کے تئیں سرجھکاتا ہوں، جنہوں نے اس طرح کے عظیم ہیرو کے ساتھ بھارتی فوج پر اپنا سایہ اور کر م رکھا ہے۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ بھارت اپنے ان عظیم سپوتوں کی قربانیوں کی ہمیشہ قرض دار رہے گی اور پوری قوم اور مودی حکومت غم کی اس گھڑی میں ان کے کنبوں کے ساتھ پوری طرح کھڑی ہے۔ مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ وہ مادر وطن کی حفاظت کرنے کے دوران زخمی ہونے والے بہادر جوانوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کرتے ہیں۔
......................
م ن، ح ا، ع ر
17-06-2020
U-3336
(Release ID: 1632248)
Visitor Counter : 163