ریلوے کی وزارت

بھارتی ریلوے 5 ریاستوں میں 960 کووڈ کیئر کوچیز تعینات کرے گا


9مقامات پر دلی میں 503 کوچیز تعینات کئے گئے ہیں

کووڈ-19 کے خلاف قومی سطح کی مہم میں یوگ دان کے تحت بھارتی ریل نے ریل ڈبوں کو کووڈ کیئر سینٹر میں تبدیل کیا

صحت اور خاندانی فلاح وبہبود کے ذریعہ 6 مئی 2020 کو جاری رہنما خطوط کے مطابق ان ڈبوں میں ڈاکٹروں اور طبی عملے کی تعیناتی ریاستی سرکاروں طرف سے کی جائے گی

کوچوں کی تعیناتی والے ہر مقام پر ریاستی سرکار کے افسروں کی مدد کے لئے ریلوے کی طرف سے 2 رابطہ افسروں کو تعینات کیا جائے گا

موسم کے مطابق ان ڈبوں کے اندر کا درجہ حرارت آرام والا بنانےکی کوشش کی جارہی ہے

کووڈ-19 کے مریضوں کی دیکھ بھال میں بھارتی ریل ریاستی سرکار کو ہر ممکن مدد دے گی

Posted On: 17 JUN 2020 5:45PM by PIB Delhi

بھارتی ریل نے کووڈ -19 کے خلاف ملک گیر سطح کی مہم میں ریاستی سرکاروں کو اپنی طرف سے ہر ممکن مدد دینےکی کوشش کے تحت کووڈ کیئر کوچ میں بدلے گئے اپنے 5 ہزار 231 ریل ڈبوں کو ریاستوں میں تعینات کرنےکی تیاری میں جٹ گئی ہے۔ زونل ریلوے نے ان ڈبوں کو کووڈ کے ہلکے یا معمولی پازیٹو پانے والے مریضوں کی دیکھ بھال کے لئے استعمال کرنے کے مطابق بدلہ ہے۔

اب تک بھارتی ریل پانچ ریاستوں، دلی، اترپردیش، آندھرا پردیش، تلنگانہ اور مدھیہ پردیش میں کل 960 کووڈ کیئر کوچ تعینات کرچکی ہے، جس میں سے 503 کوچ دلی میں ، 20 آندھرا پردیش میں، 60 تلنگانہ میں، 372 اترپردیش میں اور 5 مدھیہ پردیش میں تعینات کئے گئے ہیں۔

دلی میں 9 مقامات پر 503 ایسے کوچ تعینات کئے گئے ہیں، جن میں سے 50 شکور بستی میں، 267 آنند وہار میں، 21 صفدرجنگ میں، 50 سرائے روہیلا میں، 33 دلی کینٹ میں، 30 آدرش نگر میں، 13 شاہدرہ میں، 13 تغلق آباد میں اور 26 پٹیل نگر ریلوے اسٹیشن میں تعینات کئے گئے ہیں۔

اترپردیش میں کل 372 کووڈ کیئر کوچ 23 الگ الگ مقامات دین دیال اپادھیائے جنکشن، لکھنؤ، وارانسی، بھدوئی، فیض آباد، سہارنپور، مرزا پور، صوبیدار گنج، کانپور، جھانسی، آگرہ، جھانسی کاریہ شالہ، نکھا جنگل، گونڈہ، نوتنواں، بہرائچ، وارانسی سٹی، منڈاؤڈی، مئو، بھٹنی، بریلی سٹی، فرخ آباد اور کاس گنج میں تعینات کئے گئے ہیں۔

مدھیہ پردیش میں گوالیار میں کل 5 ایسے کوچ تعینات ہیں۔ آندھرا پردیش میں وجئے واڑہ میں کل 20 کووڈ دیکھ بھال کوچ تعینات ہیں، جبکہ تلنگانہ میں کل 60 ایسے کوچ تین الگ الگ مقامات یعنی سکندر آباد، عادل آباد اور کاچھ کڈا میں تعینات کئے گئے ہیں۔

صحت وخاندانی فلاح بہبود کی وزارت کے رہنما خطوط کے مطابق ان ریاستی سرکاروں نے بھارتی ریل کو کووڈ کیئر کوچ کے لئے اپنی ضرورتیں بھیجی تھی، جس کے مطابق ریلوے نے ان ڈبوں کو ریاست، مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو تقسیم کردیا ہے۔ ان ریل ڈبوں میں ڈاکٹروں اور طبی عملے کی تعیناتی متعلقہ ریاستی سرکاروں کی طرف سے کی جانی ہے۔ اس بارے میں وزارت صحت کی طرف سے 6 مئی 2020 کو رہنما خطوط جاری کئے گئے تھے۔

کوچ کھڑے کئے جانے والے ہر مقام پر سرکاری افسروں کی مدد کے لئے ریلوے کی طرف سے 2 رابطہ افسروں کو تعینات کیا جائے گا۔ موسم کی صورتحال کے مطابق ان ریل ڈبوں میں درجہ حرارت کو کم رکھنےکے سبھی کوششیں کی جارہی ہیں۔

ریلوے کی طرف سے جن ڈبوں کو کووڈ کیئر سینٹر کی شکل میں تبدیل کیا گیا ہے ان کا استعمال صحت کی وزارت کے رہنما خطوط کے مطابق صرف کووڈ کے ایسے مریضوں کے لئے کیا جائے گا، جن میں معمولی یا ہلکا کورونا کا پازیٹو ہے۔ ان ڈبوں کا استعمال ایسے مقام میں بھی کووڈ کے مشکوک یا تصدیق شدہ معاملوں سے جڑے مریضوں کے لئے کیا جائے گا، جہاں انہیں الگ رکھنے کی سہولیات حاصل نہیں ہیں، یا کم ہوچکی ہیں۔یہ سہولیات وزارت صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت اور نیتی آیوگ کی طرف سے تیار کردہ مربوط کووڈ منصوبے کا حصہ ہیں۔

..........................

 

م ن، ح ا، ع ر

17-06-2020

U-3337



(Release ID: 1632246) Visitor Counter : 176