امور داخلہ کی وزارت
دلی کے سبھی اسپتالوں نے مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے کووڈ – 19 کے مہلوکین کی آخری رسوم کا کام تیز رفتاری سے کرنا شروع کیا
Posted On:
16 JUN 2020 8:36PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 16جون 2020 / دلی میں سبھی اسپتالوں (مرکزی ریاستی سرکار کے اور پرائیویٹ )نے مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے آج ان فیصلوں پر عمل درآمد شروع کر دیا جو 14 جون کو مرکزی وزیر داخلہ کی صدارت میں ایک میٹنگ میں کیے گیے تھے۔ سبھی اسپتالوں نے کووڈ – 19 مریضوں کی آخری رسوم کے کام کو تیز رفتاری سے کرنا شروع کر دیا ہے۔ اسپتال کے عملے نے کووڈ – 19 کے زیادہ تر مہلوکین کی آخری رسوم ان کے کنبے کے افراد اور رشتے داروں کی رضامندی یا ان کی موجودگی میں انجام دی ہیں۔
بقیہ 36 مہلوکین کی آخری رسوم کل تک انجام دے دی جائیں گی کیونکہ ان کے قریبی رشتے دار دلی میں موجود نہیں ہیں۔
داخلی امور کی وزارت نے اسپتالوں کو یہ سخت ہدایات دی ہیں کہ آخری رسوم ادا کرنے میں بالکل تاخیر نہیں ہونی چاہیے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
م ن ۔ اس۔ ت ح ۔
U – 3317
(Release ID: 1632177)
Visitor Counter : 229
Read this release in:
English
,
Urdu
,
Marathi
,
Hindi
,
Manipuri
,
Bengali
,
Assamese
,
Punjabi
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu