صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

کووڈ – 19 سے متعلق تازہ جانکاری


جانچ کی صلاحیت میں اضافہ ، روزانہ 3 لاکھ نمونوں کی جانچ کی صلاحیت

Posted On: 16 JUN 2020 1:11PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی، 16جون  2020  /  صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت نے ریاستوں  اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے کہا ہے کہ وہ بستروں کی اور زیادہ دستیابی کی سہولت اور صحت کی لازمی دیکھ بھال کی سہولیات کے لیے پرائیویٹ اسپتالوں کے ساتھ پہلے سے سرگرم ہو جائیں۔ نیز وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ جو خدمات وہ فراہم کرا رہی ہے ان کی شرح یں منصفانہ اور شفاف ہوں۔

اس سلسلے میں تمل ناڈو، اڈیشہ ، مہاراشٹر، گجرات ، اتر پردیش، راجستھان ، تلنگانہ ، کرناٹک اور مدھیہ پردیش جیسی کچھ ریاستوں نے اس طرح کے اقدامات پہلے ہی کر لیے ہیں۔ انہوں نے کووڈ – 19 کے آنے والے مریضوں کے داخلے کے لیے لازمی دیکھ بھال کرانے کی غرض سے مناسب شرحوں اور انتظامات کے بارے میں پرائیویٹ شعبے کےساتھ بات چیت کی ہے اور اس ایک معاہدہ کیا ہے۔ ریاستوں سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ وہ پرائیویٹ اسپتالوں کے ساتھ پہلے سے سرگرم ہو جائیں اور سرکاری اور پرائیویٹ اسپتالوں میں پولنگ کے سلسلے میں غور و خوض کریں۔ کیونکہ اس سے کووڈ مریضوں کو جلد اچھی کوالٹی اور مناسب حفظان صحت فراہم کرنے میں مدد ملے گی۔

ملک میں نوویل کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کو تلاش کرنے کے لیے جانچ کی صلاحیت میں لگاتار اضافہ ہو رہا ہے۔ ملک میں اب روزانہ تین لاکھ نمونوں کی جانچ کی صلاحیت ہے۔  ابھی تک کل 59 لاکھ 21 ہزار 69 نمونوں کی جانچ کی جا چکی ہے ۔ ان میں سے 154934 نمونوں کی جانچ پچھلے 24 گھنٹے میں کی گئی ہے۔

ملک میں  ابھی تک 960 لیباریٹریز کا ایک نیٹ ورک تشکیل دیا گیا ہے۔ اس میں سرکاری شعبے کی 659 لیباریٹریز اور پرائیویٹ شعبے کی 248 لیباریٹریز شامل ہیں۔

دلی میں جانچ کی صلاحیت میں اضافے کی غرض سے گیارہ اضلاع میں سے ہر ایک میں متعلقہ اضلاع سے خاص طور پر نمونوں کی جانچ کے لیے لیباریٹریز کو مقرر کیا گیا ہے۔  ہر ضلعے سے یہ نمونے ان لیباریٹریز میں بھیجے جا رہے ہیں تاکہ بروقت جانچ ہو سکے اور بلا تاخیر  نتائج حاصل ہو سکیں۔ فی الحال دلی میں 42 لیباریٹریز ہیں، جن میں روزانہ تقریباً 17 ہزار نمونوں کی جانچ کی صلاحیت ہے۔

ریئل ٹائم پی سی آر کووڈ – 19 کی تشخیص کے لیے ایک معیاری عمدہ قسم کی جانچ ہے۔ یہ سہولت پورے ملک میں 907 لیباریٹریز میں موجود ہے۔

آئی سی ایم آر نے جانچ کو مزید کم قیمت بنانے اور اعتماد  اور  حساسیت  برقرار رکھتے ہوئے جانچ کی تعداد میں اضافہ کرنے کی اپنی کوشش کے طور پر ریپڈ اینٹی جن ڈٹیکشن ٹیسٹ جاری کی ہے۔ یہ ہدایت علاج کی جگہ کے لیے جاری کی گئی ہے، جسے اس ویب سائٹ پر دیکھا جا سکتا ہے۔

https://www.icmr.gov.in/pdf/covid/strategy/Advisory_for_rapid_antigen_test_14062020_.pdf

ریپڈ اینٹی جن ٹیسٹ کا استعمال  گھیرا بندی والے علاقوں اور  ان اسپتالوں میں کیا جا سکتا ہے جن میں سخت طبی نگرانی کی جا رہی ہے۔ اینٹی جن جانچ صحت مرکز میں نمونہ حاصل کرنے کے ایک گھنٹے کے اندر اندر کی جا سکتی ہے۔ ملک میں اینٹی جن جانچ کٹس کو تیار کرنے  کی گھریلو صلاحیت فی الحال ایک مہینے میں تقریباً ایک کروڑ ہے۔ ریاستیں ریپڈ اینٹی جن جانچ کٹیں آسانی سے حاصل کرنے اس کے لیے مرکز اس بات کی یقین دہانی کر رہا ہے کہ گھریلو مصنوعات ساز حکومت کے ای – مارکیٹ پلیس پورٹل سے رابطہ رکھے ہوئے ہیں۔

کووڈ – 19 سے متعلق تکنیکی معاملات رہنما خطوط اور ہدایات سے متعلق سبھی صحیح اور تازہ ترین معلومات کے لیے ہماری اس ویب سائٹ پر لاگ آن کرتے رہیں : https://www.mohfw.gov.in/ اور @MoHFW_INDIA

کووڈ – 19 سے متعلق تکنیکی سوالوں کو اس ویب سائٹ پر بھیجا جا سکتا ہے technicalquery.covid19[at]gov[dot]in اور دیگر سوالوں کو ان ویب سائٹس پر بھیجا جا سکتا ہے : ncov2019[at]gov[dot]in اور @CovidIndiaSeva

کووڈ – 19 سے متعلق کوئی بھی سوال پوچھنے کے لیے صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کے ہیلپ لائن نمبر +91-11-23978046 یا 1075 (ٹال فری )پوچھا جا سکتا ہے۔

کووڈ – 19 کے بارے میں ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ہیلپ لائن نمبر کی فہرست اس آن لائن پتے پر دستیاب ہے : https://www.mohfw.gov.in/pdf/coronvavirushelplinenumber.pdf

 

 

 ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

م ن ۔ اس۔ ت ح ۔

U – 3315

 


(Release ID: 1632175) Visitor Counter : 184