وزیراعظم کا دفتر

بھارت۔ چین سرحدی علاقوں کی صورت حال پر وزیر اعظم کے ریمارکس

Posted On: 17 JUN 2020 3:35PM by PIB Delhi

ساتھیو،

مدر انڈیا کے بہادر بیٹوں نے وادی گلوان میں ہمارے مادر وطن کی حفاظت کے لئے عظیم قربانی دی ہے۔

قوم کی خدمت میں ان کی اس عظیم قربانی کے لئے میں ان کو سلام پیش کرتا ہوں۔ میں انھیں دلی خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔

غم کے اس مشکل لمحے میں ، میں ان شہدا کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتا ہوں۔

آج پوری قوم آپ کے ساتھ ہے۔ ملک کی ہمدردیاں آپ کے ساتھ ہیں۔

ہمارے شہدا کی یہ عظیم قربانی رائیگاں نہیں جائے گی۔

چاہے صورت حال کچھ بھی ہو اور حالات کچھ بھی ہوں، ہندوستان پوری مضبوطی کے ساتھ ملک کی ایک ایک انچ زمین کو اور اس کی خودداری کی حفاظت کرے گا۔

ہندوستان ثقافتی طور پر ایک امن پسند ملک ہے۔ ہماری تاریخ ایک امن پسند ملک کی رہی ہے۔

بھارت کا نظریاتی منتر رہا ہے۔ لوکا: سمستا: سکھینو بھونتو!

ہر دور میں ، ہم نے پوری دنیا اور انسانیت کے لئے امن اور فلاح کی خواہش کی ہے۔

ہم نے ہمیشہ اپنے ہمسایہ ممالک کے ساتھ باہمی تعاون اور دوستانہ انداز میں کام کیا ہے۔ ہم نے ہمیشہ ان کی ترقی اور فلاح وبہبود کی خواہش کی ہے۔

جہاں کہیں ہمارے اختلافات بھی رہے ہیں ، ہم نے ہمیشہ یہ یقینی بنانے کی کوشش کی ہے کہ ان اختلافات کو کبھی بھی تنازعہ میں تبدیل نہیں کیا جائے۔

ہم کبھی کسی کو مشتعل نہیں کرتے ہیں ، لیکن ہم اپنے ملک کی سالمیت اور خودمختاری کے ساتھ بھی سمجھوتہ نہیں کرتے ہیں۔ جب بھی اس کی ضرورت پڑی ہے ہم نے اپنی طاقت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملک کی سالمیت اور خودمختاری کے تحفظ اور دفاع میں اپنی صلاحیتوں کو ثابت کیا ہے۔

قربانی اور برداشت ہمارے قومی کردار کا ایک حصہ ہیں ، لیکن ساتھ ہی بہادری اور شجاعت بھی اس کا ایک حصہ ہیں۔

میں قوم کو یقین دلانا چاہتا ہوں کہ ہمارے فوجیوں کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی۔

ہندوستان کی سالمیت اور خودمختاری ہمارے لئے برتر ہے ، اور کوئی بھی ہمیں اس کا دفاع کرنے سے نہیں روک سکتا۔

کسی کو بھی اس میں کوئی شک و شبہ نہیں ہونا چاہئے۔

بھارت امن چاہتا ہے۔ لیکن اشتعال انگیزی پر بھارت اس کا مناسب جواب دے گا۔

ملک کو اس حقیقت پر فخر ہوگا کہ ہمارے فوجی لڑتے ہوئے شہید ہوگئے ہیں۔ میں آپ سب سے گزارش کرتا ہوں کہ دو منٹ کی خاموشی اختیار کرکے ان بیٹوں کو خراج عقیدت پیش کریں۔

*************

 

م ن۔ن ا ۔م ف

(17-06-2020)

U: 3329



(Release ID: 1632141) Visitor Counter : 278