نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت

کھیل کود کی وزارت بھارت کی اولمپک کارکردگی کو بہتر بنانے کے لئے کھیلو انڈیا ریاستی مراکز برائے عمدگی (کے آئی ایس سی ای) قائم کرے گی: جناب کرن رجیجو


وزارت نے پہلے مرحلے کے تحت 8 ریاستوں میں ریاست کی زیر تحویل کھیل کود سہولتوں کی شناخت کی ہے

Posted On: 17 JUN 2020 11:06AM by PIB Delhi

نئی دہلی،17؍جون،  کھیل کود کی وزارت ،  وزارت کی  فلیگ شپ اسکیم  یعنی  کھیلو انڈیا اسکیم کے تحت  کھیلو انڈیا  اسٹیٹ سینٹرس آف ایکسلینس (کے آئی ایس سی ای)  کے قیام کے لئے  کلی طور پر  کمر بستہ ہے۔ ہر ایک ریاست اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ایک  کے آئی ایس سی ای  کی شناخت کی جائے گی۔ کوشش اس بات کی ہوگی کہ پورے ملک میں ایک مضبوط  کھیل کود ایکو نظام کو قائم کیا جائے۔ پہلے مرحلے کے تحت  وزارت نے  بھارت کی 8 ریاستوں، جن میں کرناٹک ، اڈیشہ ،  کیرالہ ، تلنگانہ اور  اروناچل پردیش ، منی پور ، میزورم اور ناگالینڈ  کی شمال مشرقی ریاستیں شامل ہیں، سمیت  8  ریاستوں میں کھیل کود  کی  ریاست کی زیر تحویل سہولتوں کی شناخت کی ہے۔ جنہیں کھیلو انڈیا اسٹیٹ سینٹر آف ایکسلینس (کے آئی ایس سی ای)  کی شکل میں  بہتر بنایا جائے گا۔

ریاستوں میں  کھیل کود کی سہولتوں کو مستحکم بنانے کے لئے اس پہل  قدمی کے موضوع پر اظہار خیال کرتے ہوئے نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کے وزیر  جناب کرن رجیجو نے کہا ہے کہ ’’ دی کھیلو انڈیا  اسٹیٹ سینٹر آف ایکسلینس‘ اس مقصد سے قائم کئے جارہے ہیں تاکہ بھارت  اولمپکس میں  جس عمدگی کے حصول کی تلاش میں ہے،  اس کی اس جستجو کو مستحکم بنایا جاسکے۔ ہماری کوشش اس بات کی ہے کہ ہم بھارت کی ہر ایک ریاست میں دستیاب بہترین کھیل کود سہولتوں کو بہتر بنائیں اور  انہیں  عالمی  درجہ کے معیار تک پہنچائیں۔ ایک ایسے درجے پر جہاں دنیا بھر کے کھلاڑی اپنے اپنے شعبوں میں تربیت کے حصول کے لئے پہنچنا چاہتے ہیں۔ اسپورٹنگ سہولتوں کی شناخت  حکومت کی کمیٹی کی جانب سے گہرے تجزئے کے بعد  کی گئی ہے۔ مجھے پورا یقین ہے کہ یہ صحیح سمت میں صحیح قدم ہے اور  ملک بھر کے ہونہار کھلاڑیوں کو اس کے تحت   تربیت حاصل ہوسکے گی اور انہیں اعلی قسم کا ایتھلیٹ بنایا جاسکے گا، جو  تمام تر  اہم بین الاقوامی مقابلوں میں بھارت کے لئے  تمغات حاصل کریں گے، خاص  طور پر اولمپکس میں بھارت کا نام روشن کریں گے۔

ان کھیل کود کی سہولتوں کے انتخاب کا عمل اکتوبر 2019  میں شروع کیا گیا  تھا جب ہر ایک ریاست اور  مرکز کے زیر انتظام علاقے سے کہا گیا تھا کہ وہ اپنے یہاں دستیاب بہترین کھیل کود بنیادی ڈھانچے  کی شناخت کریں، اس طرح کی ایجنسیاں بھی شناخت کریں یا  کسی دیگر  مستحق  ایجنسی کی تلاش کریں جسے عالمی  درجے کی کھیل کود کی  سہولت  والے مرکز  کی شکل دی جاسکے۔ 15 تجاویز  موصول ہوئیں اور ان کا جائزہ لیا گیا۔ 8 تجاویز کو  ترجیحاتی بنیاد کے طور پر کھیل کود کی سہولتوں کی دستیابی کی بنیاد پر  تربیت  سہولتوں کی بنیاد پر منتخب کرلیا گیا ہے۔ ایسا کرتے وقت  بنیادی ڈھانچہ سہولتوں  کا بھی  لحاظ رکھا گیا ہے کہ ساتھ ہی بھی دیکھا گیا ہے کہ متعلقہ  مقامات سے  کتنے چمپئن نکلے ہیں۔

کے آئی ایس سی ای  کے موجودہ مراکز  کی حالت  بہتر بنانے کے لئے حکومت  افادیت پر مبنی  فرق  کو پُر کرنے کے لئے سرمایہ فراہمی کا انتظام کرے گی یعنی  مختلف النوع کھیل کود کے لئے  اسپورٹ سائنس اور  ٹیکنالوجی امداد فراہم کرے گی اور  کھیل کود کے لئے درکار سازو سامان ، ماہر کوچوں  کی فراہمی  اور  اچھی کارکردگی والے منتظمین  کا بھی انتظام کرے گی، دی جانے والی حمایت  اولمپکس اسپورٹس کو فراہم کی جائے گی ، اگرچہ حمایت اسپورٹس سائنس اور ذیلی شعبوں میں بھی دی جاسکتی ہے یعنی  ریاست میں  دیگر کھیل کود کی سہولتوں کے لئے بھی  امداد فراہم کی جاسکتی ہے۔

 ریاستیں اور مرکز کے زیر انتظام علاقے مرکز چلائیں گے اور  ایسی صلاحیتیں بہم پہنچائیں گے جہاں عالمی  پیمانے کی  کھیل کود  سہولتیں دستیاب ہوں  ، ساتھ ہی ساتھ کھلاڑیوں کے ٹھہرنے ، کھانے پینے اور رکھ رکھاؤ  کا بھی انتظام ہو، جن جن شعبوں میں سرمایہ کا بحران ہے، جیسے ماہرین کی قلت ،  امدادی عملے کی قلت ، سازو سامان اور بنیادی ڈھانچے کی قلت، ان تمام طرح کی قلتوں کو دور کیا جائے گا اور کھیلو انڈیا اسکیم  کے تحت تمام کمیاں دور کی جائیں گی۔

8 مراکز کو  ایک جامع  خلیج تجزیہ مطالعے کے بعد ضرورت کے مطابق  اصل  طور پر متعین کردہ رقم بطور امداد فراہم کی جائے گی۔ ہونہار کھلاڑیوں کی شناخت  کے لئے  درکار  وسائل کو  وسعت دینے کی غرض سے ریاستیں اور مرکز کے زیر انتظام علاقے کھیل کود کے ہر شعبے میں شناخت کا کام انجام دیں گے اور اس کے لئے سرمایہ کی فراہمی کا انتظام ہوگا۔ اسپورٹ اتھارٹی آف انڈیا  اس امر کو یقینی بنانے کے لئے مہارت وسائل اور نگرانی  فراہم کرے گی ، کہ  ایتھلیٹوں کی کارکردگی کی سطح  بین الاقوامی معیار کے مطابق  پہنچ سکے۔

پہلے بیچ کے  تحت،  کھیلو انڈیا ریاستی مرکز  برائے عمدگی  کو ،  درج ذیل کھیل کود سہولتوں کو بہتر بنانے میں مدد دی جائے گی۔

سانگے لہاڈن اسپورٹس اکیڈمی، ایٹا نگر ، اروناچل پردیش

جے پرکاش نرائن نیشنل یوتھ سینٹر ، بینگلور، کرناٹک

جی وی راجا، سینئر سیکنڈری اسپورٹس اسکول،  تھرووننتھا پو رم، کیرالہ

کھمن لمپک اسپورٹس کمپلیس، امپھال، منی پور

راجیو گاندھی اسٹیڈیم آیزوال، میزورم

اسٹیٹ اسپورٹس اکیڈمی  ، آئی جی اسٹیڈیم ، کوہیما، ناگالینڈ

کلنگا اسٹیڈیم ، بھوبنیشور، اڈیشہ

ریجنل اسپورٹس اسکول، حاکم پیٹ، تلنگانہ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

(م ن-   - ق ر)

(17-06-2020)

U-3321



(Release ID: 1632048) Visitor Counter : 193