امور داخلہ کی وزارت
مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ نے کووڈ-19 سے متعلق انتظامات کا جائزہ لینے کی خاطر لوک نایک جے پرکاش نارائن (ایل این جے پی) اسپتال کا دورہ کیا
Posted On:
15 JUN 2020 6:59PM by PIB Delhi
نئی دہلی،15 جون، مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ نےکووڈ-19 سے متعلق انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے آج اچانک لوک نایک جے پرکاش نارائن (ایل این جے پی) اسپتال کا دورہ کیا۔ جناب امت شاہ نے دہلی کے چیف سکریٹری کو ہدایت دی کہ ہر کورونا اسپتال میں کورونا وارڈوں میں سی سی ٹی وی کیمرے لگائے جائیں تاکہ مریضوں کی مناسب نگرانی کی جاسکے اور ان کے مسائل کو حل کیا جاسکے۔
مرکزی وزیر داخلہ نے دہلی کے چیف سکریٹری کو یہ ہدایت بھی دی کہ کھانا فراہم کرنے والے کینٹینوں کے لیے پیچھے سے تیار ہوکر کھانا لانے کا نظام بھی قائم کیا جائے تاکہ اگر کسی ایک کینٹین میں انفیکشن پایا جائے تو مریضوں کو کسی رکاوٹ کے بغیر کھانا ملنے کا سلسلہ جاری رہے۔
جناب امت شاہ نے ہدایت دی کہ کورونا کے مریضوں کے علاج کے ذریعے انسانیت کی خدمت میں مصروف ڈاکٹروں اور نرسوں کے لیے نفسیاتی سماجی مشاورت کاانتظام بھی کیا جائے۔ اس سے یہ یقینی بنایا جاسکے گا کہ یہ ڈاکٹر اور نرسیں وبائی بیماری سے لڑنے کے لیے نہ صرف جسمانی طورپر بلکہ نفسیاتی طور پر بھی فٹ ہیں۔
****************
م ن۔ اج ۔ ر ا
U:3300
(Release ID: 1631873)
Visitor Counter : 263