وزارت خزانہ

سی بی آئی سی نے سبھی سی جی ایس ٹی اور کسٹمز دفتروں میں ای – آفس کا استعمال شروع کیا

Posted On: 15 JUN 2020 4:52PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 15جون  2020  /  بالواسطہ ٹیکسوں اور کسٹمز کے مرکزی بورڈ کے چیئرمین جناب ایم اجیت کمار نے آج پورے ملک میں 500 سے زیادہ سی جی ایس ٹی اور کسٹمز دفتروں میں ای – آفس کے  استعمال  کا آغاز کیا۔ ای – آفس ایپ کا آغاز سی بی آئی سی کے 800 سے زیادہ سینئر افسران کی موجودگی میں آن لائن شروع کیا گیا۔ نیشنل انفارمیٹک سینٹر (این آئی سی) کی ڈی جی ڈاکٹر  نیتا ورما بھی اس موقعے پر موجود تھیں۔

50 ہزار سے زیادہ افسران اور عملے کے افراد اس ایپ کا استعمال کریں گے اور اس طرح سی بی آئی سی حکومت کے ایسے سب سے بڑے محکمے میں شامل ہو جائے گا جو اپنے اندرونی دفتری کام کاج میں خودکار نظام کا استعمال کرتے ہیں۔

ای – آفس کے آغاز سے اندرونی دفتری کام کاج میں ایک بنیادی تبدیلی آگئی ہے جو ابھی تک  ہاتھوں سے کیے جانے والے  فائل اور کاغذی کام کاج پر مبنی تھا۔  سی بی آئی سی کو امید ہے کہ ای – آفس سے آئی ٹی کی بنیاد پر کی جانے والی دیگر بہت سی اصلاحات کی بھی تکمیل ہوگی جن کا براہ راست مقصد تجارت اور صنعت کے لیے بزنس میں آسانی پیدا کرنے کو فروغ دینا ہے۔

ای – آفس کا آغاز مزید ایک قدم ہے جو سی بی آئی سی نے فیس لیس ، کانٹیک لیس اور پیپر لیس کام کاج کو بڑھاوا دینے کے لیے بالواسطہ ٹیکس انتظامیہ نے شروع کیا ہے۔  ای – آفس این آئی سی نے تیار کیا ہے اور اسے انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات کے محکمے کی مدد حاصل ہے۔ ای – آفس کا مقصد فائلوں کو اِدھر سے اُدھر لے جانے اور حکومت کے فیصلوں کے مطابق کام کاج کو خود کار بنا کر حکمرانی میں بہتری لانا  ہے۔

سی جی ایس ٹی اور کسٹم افسران اور دیگر عملے کے ذریعے ای – آفس کے  استعمال  کے جلد فیصلے کیے جا سکیں گے ، کام کاج میں شفافیت ، جوابدہی  پیدا ہوگی اور ماحول پر مثبت اثر پڑے گا کیونکہ کاغذ اور چھپائی کا استعمال ختم ہو جائے گا۔

ای – آفس  بھارت کی قومی ای – گورننس کے تحت ایک مسن موڈ پروجیکٹ (ایم ایم پی) ہے ۔

 

 ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

م ن ۔ اس۔ ت ح ۔

2020۔06۔15

U – 3291



(Release ID: 1631839) Visitor Counter : 229