عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت

مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کووڈ – 19 عوامی شکایات کے بارے میں فیڈ بیک کال سینٹر کا آغاز کیا اور شہریوں سے بات کی


انہوں نے ڈی اے آر پی جی کو ایک لاکھ کووڈ – 19 عوامی شکایات کے ازالے کا سنگ میل حاصل کرنے پر مبارکباد دی

Posted On: 15 JUN 2020 4:22PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 15جون  2020  /  عملے ، پی جی اور پنشن کے مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج عوامی شکایات کے بارے میں فیڈ بیک کال سینٹرز کا آغاز کیا اور ان شہریوں سے بات کی جن کی  کووڈ – 19 سے متعلق شکایات کا ازالہ کیا گیا تھا۔ ڈاکٹر جتیندر سنگھ  نے ڈی اے آر پی جی کو ایک لاکھ کووڈ – 19 عوامی شکایات کا ازالہ کرنے کا سنگ میل حاصل کرنے پر مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ ویراعظم مودی کی قیادت میں حکومت کو یہ جذبہ دیا ہے کہ وہ عام آدمی کی شکایات کو دور کرنے کی ایک بڑی کوشش کرے۔

ایسا پہلی بار ہے کہ حکومت کے ایک سینئر وزیر نے  ان شہریوں سے براہ راست بات چیت کی ہے، جنہوں نے کووڈ – 19 کے دوران اپنی شکایات درج کی تھیں۔ اس طرح دیگر وزارتوں کے لیے بھی راہ ہموار ہو گئی ہے کہ وہ فیڈ بیک نظام کے ذریعے موثر طور پر شہریوں کی شکایات کا ازالہ کریں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001AQXL.jpg

ڈی اے آر پی جی نے بی ایس این ایل کے ساتھ مل کر بھوبنیشور ، گواہاٹی ، جمشیدپور ، ورودڑہ، احمدآباد، لکھنؤ ، اجمیر، گنٹور، کوئمبٹور  اور گنٹکال میں 1406 کال سینٹر آپریٹرز کے ساتھ کام کاج شروع کیا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002FAH1.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003X6GO.jpg

فیڈ بیک کال سینٹرز ، 1 لاکھ 28 ہزار کووڈ -19 عوامی شکایات کے بارے میں شہریوں کے اطمینان پر اُن  انفرادی شہریوں سے ان کی رائے معلوم کرے گا، جنہوں نے 30.3.2020  سے 30.5.2020 تک کی مدت میں سی پی جی آر اے ایم ایس پر شکایات درج کرائی تھیں۔  کال سینٹرز آپریٹروں کو اس سلسلے میں ضروری تربیت کا کام 9 اور 10 جون 2020 کو مکمل ہو گیا۔  یہ فیڈ بیک کال سینٹرز ہندی، انگریزی، گجراتی، مراٹھی ، پنجابی ، کنڑ، کونکنی ، ملیالم، تمل ، تیلگو، اڑیہ، بنگالی،  آسامیز اور راجستھانی میں کام کریں گے۔

اس موقعے پر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے ان چار شہریوں سے بات کی جن کی شکایات کا کووڈ – 19 نیشنل مانیٹر کے بارے میں  3 دن کے اندر اندر ازالہ کیا گیا تھا۔

اس موقعے پر اظہار خیال کرتے ہوئے ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ  مودی 2.0   میں  سی پی جی آر اے ایم ایس نے بنیادی اصلاحات کی ہیں اور یکسر تبدیلی لانے والی حکمرانی انجام دی ہے جس کے نتیجے میں بھارت میں جامع ط ور پر شکایات کا مجموعی ازالہ ہوا ہے۔  انہوں نے کہا کہ کووڈ – 19 وبا کی وجہ سے بھارت کے شہریوں کو بااختیار بنانے کے لیے بڑے پیمانے پر ڈیجیٹل موقعے پیدا ہوئے ہیں۔  ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ ڈی اے آر پی جی کو عوامی شکایات کی کامیابی کے ساتھ  ازالے  پر کامیابی کے واقعات بیان کرنے چاہئیں جس کی وجہ سے شہریوں میں اعتماد بحال ہوگا کہ حکومت ان کے معاملات کے تئیں حساس  ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004YLM6.jpg

اس تقریب میں  ڈی اے آر پی جی کے سکریٹری ڈاکٹر کے شیوا جی ، ایڈیشنل سکریٹری وی سری نواس ، بی ایس این ایل کے چیئرمین اور مینیجنگ ڈائریکٹر جناب پی کے پروار ، ڈی اے آر پی جی کی جوائنٹ سکریٹری محترمہ جیا دوبے ، ایمز کے سینئر افسران اور بی ایس این ایل کے کال سینٹرز کے 1500 آپریٹرز اور ان شہریوں نے شرکت کی جن کی شکایات کا کامیابی کے ساتھ ازالہ کیا گیا تھا۔

 

 ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

م ن ۔ اس۔ ت ح ۔

2020۔06۔15

U – 3289



(Release ID: 1631834) Visitor Counter : 203