امور داخلہ کی وزارت
وزیر داخلہ جناب امت شاہ نے دہلی میں کووڈ-19 کی صورتحال پر نظر ثانی کی غرض سے وزیر صحت ڈاکٹر ہرش وردھن، دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر جناب انل بیجل، وزیر اعلی ٰ جناب اروند کجریوال، دہلی کے تینوں میونسپل کارپوریشنوں کے میئر حضرات اور سینئر افسران کے ساتھ میٹنگ کا اہتمام کیا
جناب امت شاہ کا کہنا ہے کہ ہمیں ملک اور قومی راجدھانی کو وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں جلد از جلد کورونا سے مبرا ، صحت مند اور خوشحال بنانا ہوگا
وزیر داخلہ جناب امت شاہ نے مرکزی حکومت، دہلی حکومت اور دہلی کے تینوں میونسپل کارپوریشنوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ نچلی سے نچلی سطح پر جاکر گھر گھر کورونا ٹسٹنگ کے نفاذ کو یقینی بنائیں
وزیر داخلہ نے دہلی حکومت ، تینوں میئر حضرات اور ایم سی ڈی اداروں کو ہدایت دی ہے کہ وہ باہم مل جل کر کام کریں
Posted On:
14 JUN 2020 8:05PM by PIB Delhi
نئی دہلی ،14جون2020: وزیر داخلہ جناب امت شاہ نے کہا ہے کہ ہمیں وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں ملک اور قومی راجدھانی کو جلد از جلد کورونا سے مبرا، صحت مند اور خوشحال بنانا ہے۔جناب امت شاہ نے آج یہاں وزیر صحت ڈاکٹر ہرش وردھن، دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر جناب انل بیجل ، وزیر اعلیٰ جناب اروند کجریوال ، تینوں میونسپل کارپوریشنوں کے میئر حضرات اور سینئر افسران کے ساتھ قومی راجدھانی دہلی میں کووڈ-19 کی صورتحال کا جائزہ لینے کی غرض سے ایک میٹنگ کی صدارت کی۔
وزیر داخلہ نے مرکزی حکومت ، دہلی حکومت اور دہلی کے تمام تر تینوں میونسپل کارپویشن اداروں کو ہدایت دی ہیں کی وہ اس سے قبل صبح کے وقت منعقدہ میٹنگ میں لئے گئے فیصلوں مثلاً گھر گھر سروے، نچلی سے نچلی سطح پر جاکر کورونا کی ٹیسٹنگ وغیرہ کے نفاذ کو معقول اور مناسب طریقے سے یقینی بنائیں۔وزیر داخلہ نے کہا کہ اس میٹنگ کا اہم مقصد باہمی تعاون کے سہارے کورونا کے خلاف لڑی جانے والی جنگ میں فتح حاصل کرنا ہے۔
جناب امت شاہ نے کہا کہ ہمیں ملک اور قومی راجدھانی کو وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں جلد از جلد کورونا سے مبرا، صحت مند اور خوشحال بنانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ اسی وقت ممکن ہوسکتا ہے، جب تمام متعلقہ ادارے باہمی طور پر تعاون کے ساتھ مل جل کرکام کریں۔ وزیر داخلہ نے دہلی حکومت ، تینوں میئر حضرات اور دہلی کے تینوں میونسپل کارپوریشن کے اداروں سے کہا کہ وہ باہم مل جل کر کام کریں اور آج صبح منعقدہ میٹنگ میں لئے گئے فیصلوں کو باقاعدگی سے نافذ کریں۔ وزیر داخلہ نے دہلی پولس کمشنر کو بھی ہدایت دی ہے کہ وہ اس امر کو یقینی بنائیں کہ تمام تر رہنما خطوط پر سختی سے عمل درآمد کیا جائے۔
********
م ن۔ ن ع
(U: 3279)
(Release ID: 1631646)
Visitor Counter : 178