وزارت دفاع
وزارت دفاع نے کووڈ-19 صورت حال کی وجہ سے گھریلو مینوفیکچرروں سے حاصل ہونے والی اہم حصولیابیوں کی ڈیلیوری میں 4 مہینے کی توسیع کی
Posted On:
12 JUN 2020 12:36PM by PIB Delhi
نئی دہلی،12؍جون، وزارت دفاع نے کووڈ-19 وبائی مرض کی وجہ سے سپلائی چین میں آنے والے رخنے کو دیکھتے ہوئے بھارتی فروخت کاروں سے ٹھیکے کے تحت حاصل ہونے والی موجودہ تمام اہم حصولیابیوں کی ڈیلیوری یعنی بہم رسانی کی مدت میں 4 مہینے کی توسیع کردی ہے۔
اس سلسلے میں وزارت کے حصولیابی کے شعبے کی جانب سے وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ کی منظوری کے ساتھ ایک احکام جاری ہوا ہے۔ اس حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ یہ توسیعی کی مدت 4 مہینوں یعنی 25 مارچ 2020 سے 24 جولائی 2020 کے دوران نافذ العمل رہے گی۔
اس آرڈر میں مزید کہا گیا ہے کہ اس احکام کے نفاذ کی مدت کو ٹھیکے پر فراہم کئے جانے والے سازو سامان میں ہونے والی تاخیر اور پہلے سے ہی خسارہ واجبات سے علیحدہ کرکے دیکھا جائے اور نافذ کیا جائے گا۔ اس قدم سے گھریلو دفاعی صنعت کو بڑی راحت حاصل ہوگی کیونکہ گھریلو دفاعی صنعت کا پروڈیکشن شیڈیول کووڈ -19 کی صورت حال کی وجہ سے برعکس طور پر متاثر ہوا ہے۔
تاہم وزارت دفاع کے مذکورہ حکم نامے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ بھارتی فروخت کار اس توسیع شدہ مدت کے اندر اپنے سازو سامان ڈیلیور کرنے کے لئے کلی طور پر مجاز ہے۔
اس کے علاوہ آرڈر کے مطابق اس فیصلے کو نافذ کرنے کے لئے علیحدہ سے ٹھیکے سے متعلق مخصوص ترامیم درکار نہیں ہیں۔ جہاں تک غیر ملکی فروخت کاروں کا سوال ہے، یہ فروخت کار اس سلسلے میں وزارت دفاع سے رابطہ قائم کرسکتے ہیں اور وزارت اپنی جانب سے ان کے متعلقہ ممالک میں جیسی صورت حال رہی ہوگی، اس بنیاد پر ان کے معاملات پر غور کرسکتی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(م ن-- ق ر)
U-3229
(Release ID: 1631099)
Visitor Counter : 202