ریلوے کی وزارت

انڈین ریلوے ریاستی حکومتوں کو کووڈ دیکھ بھال مراکزدستیاب کرانے کیلئے تیار ہے،دس کوچوں والی ٹرینوں کو تیار کردیا گیا ہے، ہر کوچ میں 16 مریضوں کو داخل کرنے کی صلاحیت ہے، کووڈ دیکھ بھال مراکز کے طور پر استعمال کیلئے کُل 5231 کوچوں میں ضروری تبدیلی کردی گئی ہے


اترپردیش نے 24 اسٹیشنوں کو حتمی شکل دی

تلنگانہ نے تین مقامات سکندر آباد، کاچی گوڑا اور عادل آباد میں کوچ تعینات کرنے کیلئے کہا ہے

دہلی میں شکور بستی اسٹیشن پر دس کوچ کھڑے کردیے گئے ہیں

اس کام میں صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کی جانب سے جاری کردہ رہنما خطوط پر عمل کیا جائیگا

انڈین ریلوے کووڈ کے خلاف حکومت ہند کی کوششوں میں تعاون فراہم کرنے کیلئے پوری طرح تیار ہے

Posted On: 11 JUN 2020 6:16PM by PIB Delhi

صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت(ایم او ایچ ایف ڈبلیو) کے رہنما خطوط کے مطابق کچھ ریاستی حکومتوں نے ریلوے کے سامنے اپنی مانگ رکھی ہے۔ ریلوے نے ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو کوچ مختص کردیے ہیں۔

اترپردیش نے ان صحت خدمات کیلئے 24 ریلوے اسٹیشنوں کے نام طے کیے ہیں۔

تلنگانہ کیلئے سکندرآباد، کاچی گوڑا اور عادل آباد کو منتخب کیا گیا ہے۔

دہلی میں دس کوچوں کیلئے درخواست کی گئی ہے۔

کووڈ -19 کے خلاف لڑائی کو جاری رکھتے ہوئے انڈین ریلوے کے ذریعے حکومت ہند کی صحت دیکھ بھال سے متعلق کوششوں کی سمت میں ہمہ جہت کوشش کی جارہی ہے۔

انڈین ریلوے ریاستوں کو 5231 کووڈ دیکھ بھال مراکز مہیا کرانے کیلئے پوری طرح تیار ہے۔ زونل ریلویز نے ان کوچوں کو قرنطینہ مرکز میں تبدیل کردیا ہے۔

ان کوچوں کو ایسے بیحد معمولی معاملات کیلئے استعمال کیاجاسکتا ہے جنہیں صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کے ذریعے جاری رہنما خطوط کے تحت کووڈ دیکھ بھال مراکز کو علاج کیلئے بھیجا جاسکتا ہے۔ ان کوچوں کو ایسے علاقوں میں استعمال کیا جاسکتا ہے جہاں ریاست سہولتوں کے لحاظ سے کمزور  پڑ گئے ہیں اور کووڈ کے مشتبہ یا تصدیق شدہ دونوں طرح کے معاملات کے آئیسولیشن کیلئے صلاحیتیں بڑھائے جانے کی ضرورت ہے۔ یہ سہولتیں صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت اور نیتی آیوگ کے ذریعے تیار کردہ مربوط کووڈ پلان کا حصہ ہیں۔

215 اسٹیشنوں میں سے انڈین ریلوے کے ذریعے 85 اسٹیشنوں میں صحت کی سہولتیں دستیاب کرائی جائیں گی، وہیں ریاستوں کی درخواست پر بقیہ 130 اسٹیشنوں پر ایسے حالات میں ہی کووڈ دیکھ بھال کوچ دستیاب کرائے جائیں گے جب وہ صحت کارکنان اور ضروری  دوائیں دستیاب کرانے پر رضامند ہوں گے۔ ریلوے نے ان کووڈ دیکھ بھال مراکز کیلئے 158 اسٹیشنوں کو واٹرنگ اور چارجنگ سہولتوں کے ساتھ نیز 58 اسٹیشنوں کو واٹرنگ سہولت کے ساتھ تیار رکھا ہے۔

 

 

-----------------------

م ن۔م ع۔ ع ن

U NO: 3224



(Release ID: 1631094) Visitor Counter : 172