محنت اور روزگار کی وزارت

ای پی ایف او نے پنشن یافتگان کے جیون پرمان کے لئے سی ایس سی نیٹ ورک کو متحرک کیا

Posted On: 11 JUN 2020 4:45PM by PIB Delhi

ای پی ایس پنشن یافتگان کے گھروں کے نزدیک خدمات پہنچانے کی ضرورت کو دیکھتے ہوئے، بالخصوص کووڈ-19 وبا کی چیلنج سے بھرپور مدت کے دوران ای پی ایف او نے ڈیجیٹل جیون پرمان (زندہ رہنے کے ثبوت) جمع کرنے کی سہولت  فراہم کرنے کیلئے کامن سروس سینٹر (سی ایس سی) کے ساتھ سرگرم شراکت داری کی ہے۔3.65 لاکھ سے زیادہ کامن سروس سینٹروں  کے نیٹ ورک کے ذریعے ای پی ایف او اپنے 65 لاکھ پنشن یافتگان کو ان کی رہائش کے  مقام کے نزدیک ڈیجیٹل جیون پرمان جمع کرنے کی سہولت فراہم کررہا ہے۔ ای پی ایس پنشن یافتگان کو اپنی پنشن کی نکاسی جاری رکھنے کیلئے  ہر سال جیون پرمان / لائف سرٹیفکیٹ جمع کرنا ہوتا ہے۔

ای پی ایس پنشن یافتگان سی ایس سی مراکز کے علاوہ 135 علاقائی دفاتر، 117 ضلعی دفاتر اور پنشن کی تقسیم کرنے والے بینکوں میں بھی اپنا لائف سرٹیفکیٹ جمع کرسکتے ہیں۔  ای پی ایف او کے ذریعے بااختیار بنایا گیا ایک ملٹی ایجنسی ماڈل ای پی ایس پنشن یافتگان کو ان کی سہولت اور پسند کے مطابق خدمات فراہم کرنے والی ایجنسی کا انتخاب کرنے کی سہولت فراہم کرتا ہے۔

ای پی ایس پنشن یافتگان کو ان کی سہولت کے مطابق پورے سال کے دوران کبھی بھی ڈیجیٹل جیون پرمان پیش کرنے کی اجازت فراہم کرنے کیلئے ایک اہم پالیسی تبدیلی کی گئی ہے۔ لائف سرٹیفکیٹ جمع کرنے کی تاریخ سے لیکر ایک سال تک یہ ویلڈ رہے گا۔ اس سے قبل پنشن یافتگان کو نومبر کے مہینے میں لائف سرٹیفکیٹ جمع کرنا ضروری ہوتا تھا جس کا نتیجہ تھا کہ پنشن یافتگان کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا اور پنشن میں روکاوٹ کے سبب  بڑی تعداد میں شکایتیں موصول ہوتی تھیں۔ علاوہ ازیں لائف سرٹیفکیٹ تاخیر سے جمع کرنے کے سبب یہ کچھ مہینوں تک کیلئے یعنی صرف نومبر کے مہینے تک کیلئے قابل قبول رہتا تھا۔ پنشن یافتگان کو سہولت فراہم کرنے والے اس قدم کو پنشن یافتگان کو پریشانی سے نجات دلاکر سماجی تحفظ فراہم کرنے کیلئے اٹھایا گیا ہے۔

ای پی ایف او وقت پر پنشن کی تقسیم کو بالخصوص بحران کے ایسے حالات میں یقینی بناکر اپنے 65 لاکھ ای پی ایس پنشن یافتگان کو مالیاتی آزادی فراہم کرنے کیلئے پوری طرح عہد بستہ ہے۔

 

-----------------------

 

م ن۔م ع۔ ع ن

U NO: 3210



(Release ID: 1631043) Visitor Counter : 198