سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت

نوول کورونا  وائرس  کی جانچ کے لئے  نیا  کفایتی ٹیسٹ  تیار کیا گیا

Posted On: 11 JUN 2020 4:02PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  11 جون 2020،    طبی تحقیقی ہندوستانی کونسل (آئی سی ایم آر) نے نوول کورونا وائرس  کی جانچ کےلئے  صڑف ریورس ٹرانسکرپشن پالی مریس  چین ری ایکشن (آر ٹی۔ کیو پی سی آر) ٹیسٹ کی سفارش کی ہے۔ سی سی ایم بی میں محققین نے سارس ۔ سی او وی۔2 کی جانچ کے لئے ایک نیا کم لاگت والا ٹسٹ تیار کیا ہے۔ اس کو  آر ٹی۔ ان پی سی آر  ٹسٹ  نام دیا گیا ہے۔ اس ٹیسٹ کے لئے  ریئل ٹائم کمیتّی   کیو پی سی آر ٹسٹ کی ضرورت نہیں ہوتی۔ سی سی ایم بی کی ریسرچ ٹیم کے ذریعہ تیار کردہ  آر ٹی این پی سی آر کے نتائج معیاری  آر ٹی۔ کیو پی سی آر  ٹیسٹ کے مساوی ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003M5DN.jpg

ان دونوں جانچوں کےنتائج کا موازنہ کرنے میں  محققین کو پتہ چلا کہ  معیاری آرٹی۔ کیو پی سی آر  ٹیسٹ ریئل ٹیسٹنگ کے معاملے میں  مرض کا پتہ لگانے کی  کم صلاحیت  (50 فیصد سےکم) رکھتا ہے جو کہ بہت سے نمونوں میں کم وائرل موجودگی   کی وجہ سے ہوسکتی  ہے۔

سی سی ایم بی کے ڈائرکٹر  ڈاکٹر راکیش مشرا نے  انڈین سائنس  وائر سے  بات چیت میں اس نئے ٹیسٹ کی  خصوصیات کے بارے میں بتایا۔ ایسا دیکھا گیا ہے کہ  حقیقی جانچ میں  آر ٹی۔ کیو پی سی آر کے ذریعہ  ایک بار جانچ کئے جانے پر  تقریباً 50 پازیٹیو نمونےجانچ سے بچ جاتے ہیں۔  ڈاکٹر  مشرا نے بتایا  ‘‘ اس نئے ٹیسٹ کو  آئی ای ایم آر کی منظوری کا انتظار ہے۔ ہم  آئی سی ایم آر سے کہیں کہ  وہ  اس ٹیسٹ کو ایسے مقامات پر استعمال کرے جہاں  کوئی آر ٹی ۔ کیو پی سی آر مشینیں نہیں ہیں۔’’

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

م ن۔  ا گ۔ن ا۔

U-3214



(Release ID: 1630984) Visitor Counter : 266