امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت

جناب رام ولاس پاسوان نے محکمہ خوراک اور عوامی نظام  تقسیم کے افسروں کے ساتھ چینی کے شعبے سے متعلق مسائل کا جائزہ لیا


جناب پاسوان نے  افسروں کو ہدایت دی کہ گنا کسانوں کے بقایہ جات کی وقت پر ادائیگی کے لئے ضروری رہنما خطوط جاری کریں

چینی  کے رواں سیزن میں چینی کی صنعت کو  امداد فراہم کرانے کے لئے حکومت کئی اقدامات کئے

Posted On: 08 JUN 2020 8:51PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  8 جون 2020،      خوراک اور عوامی نظام تقسیم اور  امور صارفین کے مرکزی وزیر  جناب رام ولاس پاسوان نے آج یہاں   محکمہ خوراج اور عوامی نظام تقسیم کے  سکریٹری جناب سدھانشو پانڈے اور  دیگر  سینئر افسروں کے ساتھ  ایک جائزہ میٹنگ کا انعقاد کیا۔ اس جائزہ میٹنگ میں  چینی کی پیداوار ، گنا کسانوں کے بقایہ جات  اور ایتھنول کی پیداوار اور دیگر متعلقہ مسائل پر با ت چیت کی گئی۔جناب پاسوان نے  افسروں کو ہدایت دی کہ گنا کسانوں کے بقایہ جات کی وقت پر ادائیگی کے لئے ضروری رہنما خطوط جاری کریں۔ وزیر موصوف کو بتایا کہ اس سال  چینی کی پیداوار 270 ایل پی تک  پہنچ جانے کی توقع ہے۔

Image

چینی کے رواں سیزن 20۔2019 کے لئے  حکومت کے ذریعہ کئے گئے اقدامات:

حکومت  چینی کے 40 ایل ایم ٹی کے بفر اسٹاک کو برقرار رکھنے کے لئے  1674 کروڑ روپے کی  لاگت کی بھرپائی کررہی ہے ۔ حکومت 60 ایم ایم ٹی چینی  کی برآمدات پر  ہونے والے اخراجات کو پور اکرنے کے لئے  10448 فی ایم ٹی کی شرح سے امداد فراہم کرارہی ہے، جس کے  تقریباً6268 کروڑ روپے ہونے کی توقع ہے۔

چینی کے سیزن 19۔2018 کے ذریعہ کئے گئے اقدامات:

حکومت  چینی کے سیزن 19۔2018 کے لئے کرش کئے گئے گنے کے   لئے 13.88 روپے فی کوئنٹل کی شرح سے  چینی ملوں کو  امداد فراہم کرارہی ہے جو کہ  تقریباً 3100 کروڑ روپے  کی گنے کی لاگت کی بھرپائی کے لئے  فراہم کرائی جارہی ہے۔اس کے علاوہ حکومت چینی کے سیزن 19۔2018 میں  ملک سے چینی کی برآمدات کی سہولت فراہم کرانے کےلئے  اندرونی ٹرانسپورٹ، مال بھاڑے، مال کی ہینڈلنگ اور دیگر اخراجات کو پورا کرنے کے لئے چینی ملوں کو مدد فراہم کرا رہی ہے جو کہ تقریباً 900 کروڑ روپے کی ہے۔ یکم جولائی 2018 سے 30 جون 2019 تک کی مدت کے لئے  30 ایل ایم ٹی چینی کا بفر اسٹاک برقرار رکھا گیا ۔ جس کے لئے حکومت  بفر اسٹاک برقرار رکھنے  کی لاگت (جس میں زیادہ سے زیادہ 12 فیصد کی شرح سے سود اور1.5 فیصد کی شرح سے ذخیرہ کرنے کے اخراجات/ بیمہ پریمیم شامل ہے) کے طور پر  780 کروڑ روپے کی بھرپائی کررہی ہے۔حکومت بینکوں کے ذریعہ  چینی ملوں کو  7402 کروڑ روپے کے آسان قرضے بھی فراہم کرارہی ہے جس کے لئے  پہلے سال کے واسطے حکومت 7 فیصد کی در سے سود میں  امداد فراہم کرائے گی۔

کئے گئے اقدامات کا اثر:

ان اقدامات کے نتیجے کے طور پر  چینی  کے سیزن 19۔2018 کے دوران  چینی ملوں کے ذریعہ خریدے گئے  گنے کے لئے   تقریباً 86723 کروڑ روپے کے گنے کے مجموعی بقایہ جات  میں سے  گنا کسانوں کو تقریباً 85956 کروڑ  روپے کی ادائیگی کی جاچکی ہےا ور چینی کے سیزن 19۔2018 کے  لئے حکومت کے ذریعہ بتائی گئی قیمت  (ایس اے پی) کی بنیاد پر چینی ملوں پر  محض 767 کروڑ روپے بقایہ ہیں۔

چینی کے رواں سیزن 20۔2019 کے معاملے میں  ایف آر پی کی بنیاد پر تقریباً 66934 کروڑ روپے کے گنے کے مجموعی بقایہ جات میں سے ، گنا کسانوں کو  تقریباً 49251 کروڑ روپے کی ادائیگی کی جاچکی ہے اور  5 جون 2020 کو  محض 17683 کروڑ روپے بقایہ ہیں۔ ایس اے پی کی بنیاد پر  گنے کے کل بقایہ جات تقریباً 72065 کروڑ  روپے کے ہیں، جس میں سے  تقریباً 49986 کروڑ روپے کی گنا کسانوں کو ادائیگی کی جاچکی ہے اور محض 22079 کروڑ روپے بقایہ ہیں۔

اس طرح چینی کے سیزن 20۔2019 کے معاملے میں 69 فیصد سے زیادہ گنے کے بقایہ جات کی ادائیگی کی جاچکی ہے۔اس سیزن کے بقایہ جات گزشتہ سال کے بقایہ جات  (مئی 2019 میں تقریباً 28000 کروڑ روپے) سے نسبتاً کم ہے۔

آئندہ 4 ماہ میں بقیہ بقایہ جات کی ادائیگی:

رواں سیزن میں بقایہ جات  جمع ہونے کی ایک وجہ کووڈ۔ 19 اور ملک گیر لاک ڈاؤن کی وجہ سے مانگ میں کمی آنا ہے جس سے  چینی کی کھپت تقریباً 10 ایل ایم ٹی تک کم ہوگئی۔اس کے نتیجے میں چینی ملوں کی آمدنی میں کمی آئی لیکن لاک ڈاؤن اٹھائے جانے اور معیشت کو کھولے جانے سے چینی کی فروخت معمول پر آجائے گی اور رواں سیزن کے بقیہ  چار ماہ  یعنی  جون سے ستمبر 2020 تک  چینی  ملیں  گھریلو بازار میں  تقریباً 84 ایل ایم ٹی  چینی  فروخت کرسکیں گی۔دوسرے  یہ ملیں  آئندہ چار ماہ میں  تقریباً 10 ایل ایم ٹی چینی برآمد کریں گی۔ اس سے  چینی ملوں کے  پاس  30 ہزار کروڑ روپے سے بھی زیادہ رقم آئے گی اور ان کی حالت بہتر ہوگی۔

محکمہ خوراک اور عوامی نظام تقسیم  اس ماہ  برآمدات کے معاملے اور  بفر سبسڈی کے طور پر چینی ملوں کے لئے 1100 کروڑ روپے کی امداد جاری کرے گا۔ اس سے بقایہ جات کی ادائیگی میں چینی ملوں کو مدد ملے گی۔

فاضل چینی کو ایتھنول میں تبدیل کرنے کے لئے حکومت کی پہل جس سے کسانوں کے گنے کے بقایہ جات کی ادائیگی کے لئےچینی ملوں کی مالی صلاحیت میں بہتری آئے گی:

ایتھنول چونکہ چینی کے شعبے کے لئے  ایک آگے بڑھنے کا راستہ ہے، اس لئے سال 2022 تک 10 فیصد  بلیڈنگ کا نشانہ حاصل  کرنے  کے مقصد سے فاضل گنے اور چینی کو  فیول گریڈ ایتھنول میں تبدیل کرنے کے لئے تمام چینی ملوں کی حوصلہ افزائی کی جارہی ہے۔ حکومت نے   رواں ایتھنول سپلائی سال 20۔2019  (دسمبر 2019 ۔ نومبر 2020) کے لئے  چینی اور شیرے سے  ایتھنول  تیار کرنے کی اجازت دی ہے اور  سی ۔ ہیوی  مولاسیس سے تیار کئے جانے والے ایتھنول کے لئے 43.75 روپے  فی لیٹر بی۔ ہیوی ملاسیس کے لئے 54.27 روپے فی لیٹر اور گنے کے رس / چینی / شوگر سیرپ سے تیار کئے جانے والے ایتھنول کے لئے  59.48 روپے فی لیٹر کی امدادی  شرح مقرر کی ہے۔

ایتھنول تیار  کرنے کی صلاحیت میں اضافے کے لئے  362 چینی ملوں اور  مولاسیس پر مبنی علیحدہ  ڈسٹلریوں  کو بینکوں کے ذریعہ تقریباً 18643 کروڑ روپے  کے آسان قرضے فراہم کرائے جارہے ہیں، جس میں 5 سال کے لئے تقریباً 4045 کروڑ روپے  کی سود میں امداد حکومت کے ذریعہ فراہم کرائی جائے گی۔اب تک  64 چینی ملوں کے لئے  تقریباً 3148 کروڑ روپے کے قرضے منظور کئے گئے ہیں اور 38 چینی ملوں کو تقریباً 11311 کروڑ روپے کے قرضے تقسیم کئے گئے ہیں۔ مالیاتی خدمات کے محکمے سے درخواست کی جارہی ہے کہ وہ  ان کے قرض کی درخواستوں پر  تیزی سے کام کرنے کے لئے بینکوں کو وقتاً فوقتاً  ہدایت جاری کرے۔

چینی کے رواں سیزن 20۔2019 (اکتوبر۔ ستمبر) کے لئے ذخیرے کی صورتحال:

  • ابتدائی اسٹاک (یکم اکتوبر 2019 کو): 145 ایل ایم ٹی
  • چینی کے سیزن 20۔2019 کے دوران تخمینہ پیداوار: 270 ایل ایم ٹی
  • تخمینہ گھریلو کھپت 250 ایل ایم ٹی
  • چینی کے سیزن  20۔2019 کے دوران تخمینہ برآمد: 55 ایل ایم ٹی (ایم اے ای کیو)
  • آخری تخمینہ اسٹاک ( 30 ستمبر 2020 کو):  115ا یل ایم ٹی
  • آخری ذخیرہ  (30 اپریل 2020 کو) : 235 ایل ایم ٹی

سیزن 19۔2018 کے لئے کسانوں کے گنے  کی قیمت کے بقایہ جات کی صورتحال (5 جون 2020 کو):

(روپے کروڑ رمیں)

 

ایف آر پی بنیاد

ایس اے پی بنیاد

گنے کے قابل ادائیگی بقایہ

81,667

86,723

گنے کے بقایہ کی ادائیگی

80,999

85,956

گنے کے بقایہ جات

668

767

 

 

 

 

 

 

 

گزشتہ سال یعنی مئی 2019 میں  سیزن 19۔2018 کے لئے زیادہ سے زیادہ بقایہ جات:

ایف آر پی بنیاد پر: 25434 کروڑ روپے

ایس اے پی اور ایف آر پی کو شامل کرتے ہوئے بقایہ جات: 28222 کروڑ روپے

رواں سیزن 20۔2019 کےلئے کسانوں کے گنے کے بقایہ جات کی صورتحال (5 جون 2020 کو):

(روپے کروڑ رمیں)

 

 

ایف آر پی بنیاد

ایس اے پی بنیاد

گنے کے قابل ادائیگی بقایہ

66,934

72,065

گنے کے بقایہ کی ادائیگی

49,251

49,986

گنے کے بقایہ جات

17,683

22,079

 

 

 

 

 

 

 

 

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

م ن۔  ا گ۔ن ا۔

 

U-3140

                          


(Release ID: 1630405) Visitor Counter : 256