کیمیکلز اور فرٹیلائزر کی وزارت

کووڈ-19 کے پھیلاؤ کو روکنے کے مقصد سے 3ڈی اینٹی مائیکروبیل فیس- شیلڈس کی پیداوار اور کاروبار کے لئے این آئی پی ای آر گوہاٹی اور ہندوستان اینٹی بایوٹکس لمیٹڈ کے درمیان مفاہمت


این آئی پی ای آر گوہاٹی نے 3ڈی پرنٹیڈ 3-لیئروں والا اینٹی مائیکروبیل ماسک اور ہینڈ فری اشیاء تیار کیں

این آئی پی ای آر نے کووڈ-19 پر قدغن لگانے کے مقصد سے اپنے ذریعے تیار اور ڈیزائن کئے گئے 3ڈی مصنوعات کے پیٹنٹ کے لئے درخواست دیں

Posted On: 08 JUN 2020 4:20PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  8/جون 2020 ۔ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف فارسیوٹیکلس ایجوکیشن اینڈ ریسرچ (این آئی پی ای آر) – گوہاٹی نے کووڈ-19 کے جان لیوا پھیلاؤ سے بچاؤ کے لئے متعدد نئے طرح کے ذاتی حفاظتی آلات (پی پی ای) ڈیولپ کئے ہیں۔ این آئی پی ای آر کیمیا اور کیمیاوی کھاد مرکزی وزارت کے تحت کام کرنے والا قومی اہمیت کا حامل ایک اہم ادارہ ہے۔

این آئی پی ای آر کے ڈائریکٹر ڈاکٹر یو ایس این مورتی نے بتایا کہ انھوں نے پمپری، پونے کے ہندوستان اینٹی بایوٹکس لمیٹڈ (ایچ اے ایل، کیمیا اور کیمیاوی کھاد کی وزارت کی ایک ماتحت سرکاری کمپنی) کے ساتھ 3ڈی اینٹی مائیکروبیل فیس – شیلڈس کی بڑے پیمانے پر صنعتی پیداوار اور کاروبار کے لئے ایک مفاہمت نامے پر دستخط کیے ہیں۔

این آئی پی ای آر - گوہاٹی نے نئی دہلی واقع انڈین پیٹنٹ آف میں اپنے 3ڈی پرنٹیڈ اینٹی مائیکروبیل فیس – شیلڈس کے لئے انڈین ڈیزائن پیٹنٹ اور پروویژنل پیٹنٹ کے لئے بھی درخواست دی ہے۔

جوکھم والی کئی چیزوں کے محتاط  جائزے کے بعد این آئی پی ای آر – گوہاٹی نے براہ راست ہاتھوں سے چھونے یا آنکھ، ناک، یہاں تک کہ کان کے ذریعے پھیلنے والے انفیکشن کے بچاؤ کے لئے 3ڈی پرنٹیڈ اینٹی مائیکروبیل فیس – شیلڈس ڈیزائن اور ڈیولپ کیا ہے۔ یہ فیس شیلڈ شفاف ہونے کے ساتھ ہی ساتھ کم لاگت سے آسانی کے ساتھ ڈیزائن کیا جاسکتا ہے۔ یہ پہننے میں بھی آسان ہے۔ اسے کسی بھی سینیٹائزر یا الکحل والے جراثیم کش سے صاف کیا جاسکتا ہے۔

Description: https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001WGGG.jpg

Description: https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00275JU.jpg

اس کے علاوہ این آئی پی ای آر – گوہاٹی نے 3ڈی – پرنٹیڈ کئی لیئروں والا اینٹی مائیکروبیل فیس ماسک بھی تیار کیا ہے۔ اس ماسک کی پہلی پرت بیکٹریا سے بچاؤ کے لئے ہے، دوسری پرت سینیٹائزنگ والی ہے جو ہوا میں موجود چھوٹے چھوٹے دھول کے ذرات سے بچاؤ کرے گی۔ تیسری پرت ادویاتی سطح ہوگی جو مائیکروبیل حملوں سے اضافی بچاؤ کا کام کرے گی۔

آخرکار، این آئی پی ای آر – گوہاٹی نے انفیکشن سے بچاؤ کے لئے دروازے، کھڑکیاں، دراز (عمومی اور افقی دونوں)، ریفریجریٹر کے ہینڈل، لفٹ کے بٹن، لیپ ٹاپ / ڈیسک ٹاپ کے کی بورڈ کو کھولنے یا بند کرنے کے لئے ایک 3ڈی پرنٹیڈ ہینڈ – فری کثیر مقصدی آلہ بھی ڈیولپ کیا ہے۔ اس سے بجلی کے سوئچ بٹن کو چالو یا بند بھی کیا جاسکتا ہے۔ یہ یوزرس کے لئے استعمال کرنے میں کافی آسان ہے، اسے کسی بھی سینیٹائزر یا الکحل والے جراثیم کش سے آسانی سے صاف کیا جاسکتا ہے۔

 

******

 

م ن۔ م م۔ م ر

U-NO. 3135

08.06.2020



(Release ID: 1630375) Visitor Counter : 215