کیمیکلز اور فرٹیلائزر کی وزارت

آر سی ایف نے رواں مالی سال کے دوران اپنی صنعتی مصنوعات کی فروخت میں 100 کروڑ روپے کے اعداد کے پار پہنچا

Posted On: 06 JUN 2020 5:01PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،6جون 2020/ کووڈ-19 کی موجودہ صورتحال کے باوجود، قومی کیمیکلز اینڈ فرٹیلائزرس لمٹیڈ  -آر سی ایف اپنےکاموں  کو جاری رکھنے میں کامیاب رہا ہے اور اس نے رواں مالی سال 21-2020 کے پہلے دو مہینے میں اپنی مصنوعات  کی فروخت میں 100 کروڑ روپے کے اعدادوشمار کو پار کرلیا ہے۔ آر سی ایف کھاد محکمہ،  حکومت  ہند کے تحت سرکار ی شعبے کی صنعت ہے۔

اس کے اہم پروڈکشن ہیں:  امونیا-ریفریجرینٹ کے طور پر، اسٹیل راکٹ ایندھن ، فارماسیوٹیکلز  کے نائٹرائنگ  کے لئے۔

  • امونیم نائٹریٹ: کوئلہ کانکنی وغیرہ کے لئے دھماکہ خیزی کے لئے
  • امونیم بائی کاربونیٹ: بیکری کی پروڈکشن، ٹینریلو(چمڑے کی صنعت)  کے لئے
  • میتھائل ایمائن: جراثیم اور کٹانوناشک۔ رنگ ، فارماسیوٹیکلز میں۔
  • کنسنٹریٹیڈ نائٹرک ایسڈ: دھماکہ خیز مادہ، فارماسیوٹیکلز میں۔
  • ڈائیلیوٹیڈ نائٹرک ایسڈ۔  زیورات، پروپیلنٹ میں
  • آرگن: آر ک ویلڈنگ
  • فارمک ایسڈ: ربڑ، چمڑے میں
  • ڈائی میتھائل  فارمامائیڈ: فائبر اسپینڈیکس  ، پولیما ئیڈس کے لئے 
  • ڈائی میتھائل ایسٹامائیڈ۔ پولیسٹرفلم، ایکری لیک فائبر کےلئے
  • آر سی ایف  کا 20-2019 کی چوتھی سہ ماہی  کے ٹیکس کےبعد منافع 19-2018 نیشنل  کیمیکلز  اینڈ فرٹیلائزرس لمیٹیڈ (آر سی ایف) کا مارچ سہ ماہی میں ٹیکس کے  منافع گزشتہ سال 48.47 کروڑ روپے کےمقابلے میں بڑھ کر 142.28 کروڑ روپے ہوگیا ہے۔ اس طرح مارچ سہ ماہی میں منافع  میں 193.54 فی صد کا اضافہ درج کیاگیا ہے۔

مالی سال 19-2018 کے مقابلے میں 20-2019 کے دوران آر سی ایف کے منافع (ٹیکس کے بعد ) میں 49 فی صد کا اضافہ  درج کیا گیا ہے۔

 31 مارچ 2020 کو ختم ہوئےمالی سال کےلئے ٹیکس کے بعد منافع گزشتہ برس کے 139.17 کروڑ روپے سے بڑھ کر 208.15 کروڑ روپے ہوگیا ہ۔

آپریشنز سےسالانہ محصول میں 9 فی صد (سال در سال)  کا اضافہ درج کیا گیا ہے اور یہ بڑھ کر 9698 کروڑ روپے ہوگیاہے جو قیام کے بعد سے اب تک سب سے  ہے۔

غیر معمولی اشیاء  (ایکسیپشنل آئٹم)  سے پہلے سالانہ ای بی آئی ڈی ٹی اے میں 36 فی سد (سال در سال)  کا اضافہ ہوا ہےاور یہ بڑھ کر 711.96  کروڑ روپے ہوگیا ہے۔

کمپنی کو درپیش مختلف چیلنجز  کے باوجود گزشتہ برس کے مقابلے میں رواں مالی سال کے لئے کمپنی  کی اقتصادی یا مالی کارروائی بہتر  رہی ہے۔

فرٹیلائز انڈسٹری کو کچھ راحت ملی ہے۔ کیونکہ سرکار نے کچھ پلانٹس کو 150 روپے فی ٹن کے رنٹج  بھتے (30 سال پرانا+گیس  میں تبدیلی) کو منظوری  دی اورترمیم شدہ این پی ایس  کے مطابق  اضافی مقررہ لاگت کے طورپرمنی ٹن یوریا کے لئے 350 روپے مختص کئے گئے جس کا طویل عرصے سے انتظار کیا جارہا تھا۔ آر سی ایف نےمالی سال 20-2019 کی چوتھی  سہ ماہی  میں اس کا حساب رکھا ہے۔

بورڈ نے 28.40 فی صد  ڈیویڈنٹ کی سفارش کی ہے، یہ کمپنی  کی تاریخ میں سب سے زیادہ ڈیویڈنٹ ہے۔

آر سی ایف کے سی ایم ڈی، ایس سی مدگیریکر نے کہاکہ مالی سال 20-2019  کے دوران مینوفیکچر  اور تجارت کئے جانے والے  فرٹیلائزرس کی کل فروخت کے دوران۔ آر سی ایف نے دو نئے پروڈکٹس لانچ کئے۔ آرگینک گروتھ  اسٹیمولینٹ اورپانی میں حل ہونے والی سلیکون فرٹیلائزر  مالی سال 20-2019 کے دوران آر سی ایف نے 15 ملین لیٹر یومیہ صلاحیت والے سیویج ٹریٹمنٹ پلانٹ کو شروع کیا۔ آر سی سی ایف کو سرکاری  کھاتے پر یوریا امپورٹ  کے لئے ایک اسٹیٹ ٹریڈنگ اینٹر پرائز کی شکل میں یا طور پر بھی تسلیم کیا گیا ہے اور کمپنی  نے 16 لاکھ  میٹرک ٹن یوریا امپورٹ کی ہے۔

 زرعی شعبے کو مالی سال 21-2020 میں اچھے مانسون کی پیشنگوئی سے مدد ملنے کی امید ہے۔ موجودہ  کووڈ-19 وبا میں کمپنی آنے والے چینلجوں کا سامانا  کرنے اور آنے والے مواقع  کافائدہ  اٹھانے کےلئے تیار ہے۔

 

م ن۔ ش ت ۔ ج

Uno-3108



(Release ID: 1630064) Visitor Counter : 225