صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

کووڈ-19 پر اپ ڈیٹ

Posted On: 06 JUN 2020 1:30PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،6جون 2020/ گزشتہ  24 گھنٹوں کے دوران کل 4611 کووڈ مریض ٹھیک ہوئے ہیں۔ اس طرح اب تک کل 1،14،073 مریض کووڈ-19  سے ٹھیک ہوچکےہیں۔ کووڈ -19 مریضوں کے ٹھیک  (ریکوری)  ہونے کی شرح 48.20 فی صد ہے۔ فی الحال 1،15،642 سرگرم معاملے درج کئے گئے ہیں اور تمام متاثرہ لوگوں کو  انتہائی   نگہداشت  والی طبی دیکھ ریکھ میں  رکھا گیا ہے۔

آئی سی ایم او نے انفیکشن سےمتاثرہ لوگوں میں نوول کوروناوائرس کا پتہ لگانے کے لئے ٹسٹ یا جانچ  صلاحیت کو مزید  بڑھا دیا ہے۔ سرکاری لیباٹریز  کی تعداد بڑھاکر 520 کردی گئی ہے جبکہ پرائیوٹ لیبارٹریز کی تعداد کو بڑھاکر  222 (کل 742) کردیا گیا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 1،37،938 نمونوں کی جانچ کی گئی ہے۔ اس طرح ابتک جانچے گئے نمونوں کی کل تعداد 45،24،317 ہوگئی ہے۔

کووڈ-19 سے متعلق تکنیکی  امور یا معاملوں پر تمام مصدقہ اور تازہ ترین معلومات ، رہنما ہدایات اور مشوروں کے لئے باقاعدگی سےویب سائٹhttps://www.mohfw.gov.in/ اور @MoHFW_INDIA .   پر رابطہ کریں۔

کووڈ-19 سے متعلق کسی بھی سوال کے لئےtechnicalquery.covid19[at]gov[dot]in   پر ncov2019[at]gov[dot]in دیگر  سولاات  پر اور @CovidIndiaSeva .پر بھیجے جاسکتےہیں۔

کووڈ -19 پر کسی بھی سوال کے لئے صحت اور خاندانی  بہبود کی وزارت کے ہیلپ لائن نمبر +91-11-23978046 یا 1075 (ٹول فری ) پرکال کریں۔ کووڈ-19 کے  لئے ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ہیلپلائن نمبروں کی فہرست  https://www.mohfw.gov.in/pdf/coronvavirushelplinenumber.pdf .پر دستیاب ہے۔
***

م ن۔ ش ت ۔ ج

Uno-3111


(Release ID: 1630063) Visitor Counter : 253