بجلی کی وزارت

بجلی کے وزیر نے ماحولیات کے عالمی دن کے موقع پر '# آئی کمٹ' قدم کا آغاز کیا

Posted On: 05 JUN 2020 5:07PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 05جون  2020  /  بجلی اور نئی و قابل تجدید توانائی کے وزیر مملکت آزادانہ چارج  جناب آر کے سنگھ نے آج ماحولیات کے عالمی دن  کے موقعے پر '# آئی کمٹ' مہم کا آغاز کیا۔ یہ قدم سبھی متعلقہ فریقین اور افراد کے لیے ایک دعوت ہے کہ وہ توانائی کی بچت، قابل تجدید توانائی  اور ایک بڑا توانائی نظام  تشکیل دینے کی طرف پیش رفت جاری رکھیں۔

'# آئی کمٹ'  کی مہم انرجی ایفیسی اینسی سروسز لمیٹڈ ای ای ایس ایل نے حکومت ہند کی بجلی کی وزارت کی انتظامیہ کے تحت شروع کی ہے۔ اس کی وجہ سے حکومتیں ، کارپوریٹ ادارے ، کثیر ملکی اور دو طرفہ تنظیمیں ، دانشور ادارے اور افراد یکجا ہو رہے ہیں۔

جناب سنگھ نے اس مہم کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہم ملک میں توانائی کی پوری ویلیو چین کو یکسر تبدیل کرنا چاہتے ہیں اور اپنے شہریوں کے لیے توانائی کی ہمہ وقت دستیابی کو یقینی بنانے کے تئیں کام کر رہے ہیں۔  '# آئی کمٹ' قدم  کی وجہ سے خاص طور پر توانائی کے عالمی دن کے پس منظر میں سرکاری اور پرائیویٹ کمپنیاں بھارت کے لیے توانائی کا ایک بڑا مستقبل  تیار کر سکتی ہے۔

 

 ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

م ن ۔ اس۔ ت ح ۔

2020۔06۔06

U – 3095

 


(Release ID: 1630009) Visitor Counter : 180