یو پی ایس سی

20 جولائی 2020 کو منعقد ہونے والے سول سروسز امتحانات 2019 کے بقیہ امیدواروں کا پرسنیلٹی ٹیسٹ

Posted On: 05 JUN 2020 4:23PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 05جون  2020  /  یونین پبلک سروس کمیشن نے کووڈ – 19 کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے آج ایک خصوصی میٹنگ منعقد کی۔ لاک ڈاؤن کھلنے کے پیش نظر اور  مرکزی حکومت اور مختلف ریاستوں کی طرف سے لاک ڈاؤن میں نرمی کیے جانے کے اعلان کے پیش نظر کمیشن نے امتحانات  / بھرتی ٹیسٹ کی تاریخیں دوبارہ جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔  امتحانات  کی نئی تاریخوں کی تفصیلات یو پی ایس سی کی ویب سائٹ پر شائع کر دی گئی ہے۔

کمیشن نے  20 جولائی 2020 سے منعقد ہونے والے سول سروسز امتحان کے بقیہ امیدواروں کے لیے پرسنیلٹی ٹیسٹ کے انعقاد کا فیصلہ کیا ہے۔

ملازمین کے پروویڈینٹ فنڈ  کی تنظیم نے ای او / اے او کے عہدوں کے لیے بھرتی ٹیسٹ جو اس سے پہلے 4  اکتوبر 2020 کو ہونا تھا اُسے ملتوی کر دیا گیا ہے۔  اس ٹسٹ کے دوبارہ کرائے جانے کی نئی تاریخ  2021 کے لیے امتحانات / بھرتی ٹسٹ کی تاریخیں جاری کرنے کے وقت کمیشن کی ویب سائٹ پر شائع کر دی جائیں گی۔

 

 ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

م ن ۔ اس۔ ت ح ۔

2020۔06۔06

U – 3096

 



(Release ID: 1630008) Visitor Counter : 176