صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

کووڈ-19 سے متعلق اپڈیٹس

Posted On: 04 JUN 2020 4:45PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  4/مئی 2020 ۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مجموعی طور پر 3804 کووڈ-19 کے مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔ اس طرح اب تک مجموعی طور پر 104107 مریض کووڈ-19 سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔ کووڈ-19 مریضوں کی صحت یابی کی شرح 47.99 فیصد ہے۔ فی الحال 106737 ایکٹیو معاملات ہیں اور سبھی سرگرم طبی نگرانی میں ہیں۔

آئی سی ایم آر نے متاثرہ افراد میں نوویل کورونا وائرس کا پتہ لگانے کے لئے جانچ کی صلاحیت بڑھادی ہے۔ سرکاری لیب کی تعداد بڑھ کر 498 ہوگئی ہے جبکہ نجی لیب کی تعداد بھی بڑھ کر 212 ہوگئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 139485 نمونوں کی جانچ کی گئی۔ اس طرح اب تک جانچ کئے گئے نمونوں کی کل تعداد 4242718 ہوگئی ہے۔

وزارت نے کووڈ-19 کی وبا کے دوران محفوظ ای این ٹی طور طریقوں کے سلسلے میں نئی رہنما ہدایات جاری کی ہیں۔ تفصیلات https://www.mohfw.gov.in/pdf/ENTCOVID0306.pdf پر دیکھی جاسکتی ہیں۔

کووڈ-19 سے متعلق تکنیکی امور پر سبھی قابل اعتبار اور تازہ ترین اطلاعات، رہنما ہدایات اور مشورے کے لئے مستقل طور پر درج ذیل کو دیکھیں:

https://www.mohfw.gov.in/ اور @MoHFW_INDIA۔

کووڈ-19 سے متعلق تکنیکی سوالات technicalquery.covid19[at]gov[dot]in پر اور دیگر سوالات ncov2019[at]gov[dot]in اور @CovidIndiaSeva پر بھیجے جاسکتے ہیں۔

کووڈ-19 سے متعلق کسی بھی سوال کے لئے صحت و کنبہ بہبود کی وزارت کی ہیلپ لائن نمبر +91-11-23978046 یا 1075 (ٹول فری) پر فون کریں۔

کووڈ-19 پر ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ہیلپ لائن نمبروں کی فہرست درج ذیل ویب سائٹ پر دستیاب ہے:

https://www.mohfw.gov.in/pdf/coronvavirushelplinenumber.pdf

******

 

م ن۔ م م۔ م ر

U-NO. 3053

04.06.2020

  


(Release ID: 1629527) Visitor Counter : 227