صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

کووڈ - 19 کے بارے میں تازہ جانکاری


لوگوں کے صحتیاب ہونے کی شرح بہتر ہوکر 48.31 فیصد ہو گئی ہے
شرح اموات کم ہوکر 2.80 فیصد ہو گئی ہے

Posted On: 03 JUN 2020 3:15PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی، 03جون  2020  / پچھلے 24 گھنٹے کے دوران 4776 کووڈ – 19  کے مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔ لہذا  مجموعی طور پر اب تک  کووڈ – 19 کے 100303 مریض  صحتیاب ہو چکے  ہیں۔ صحتیاب ہونے کی شرح اب 48.31 فیصد ہو گئی ہے۔ فی الحال 101497 سرگرم کیسز ہیں اور یہ سبھی طبی نگرانی میں ہیں۔

شرح اموات اب  2.80 فیصد ہو گئی ہے۔

ملک میں جانچ کرنے کی صلاحیت میں اضافہ ہوا ہے۔ اب 480 سرکاری اور 208 پرائیویٹ لیباریٹریز  (کل 688 لیباریٹریز ) میں جانچ کی جا رہی ہے۔ مجموعی طور پر کووڈ – 19 کے ابھی تک 41 لاکھ 3233 نمونوں کی جانچ کی جا چکی ہے۔ جبکہ کل 137158 نمونوں کی جانچ کی گئی۔

 جہاں تک  ملک میں کووڈ – 19 کے بندوبست کے سلسلے میں صحت  کے بنیادی ڈھانچے کا تعلق ہے اب تک 952 اسپتالوں کو کووڈ – 19 کے لیے مخصوص کیا گیا ہے  جن میں 166332 آئی سولیشن بستر ، 21393 آئی سی یو بستر اور 72762 آکسیجن والے بستر دستیاب ہیں۔  کووڈ کے لیے مخصوص 2391 صحت مراکز  ہیں جن  میں 134945 آئی سو لیشن بستر ، 11027 آئی سی یو بستر اور 46875 آکسیجن والے بستر ہیں۔  مرکز نے ریاستوں ، مرکز کے زیر انتظام علاقوں اور مرکزی اداروں کو 125 لاکھ 28 ہزار این 95 ماسک اور 101 لاکھ 54 ہزار ذاتی حفاظتی سامان پی پی ای رفراہم کیے ہیں۔

  کووڈ -  19 سے متعلق تکنیکی معاملات ، رہنما خطوط اور ہدایتوں  کے بارے میں تازہ ترین جانکاری کے لیے براہ کرم اس ویب سائٹ سے لگاتار لاگ آن کرتے رہیں : https://www.mohfw.gov.in/  اور @MoHFW_INDIA

  کووڈ – 19 سے متعلق تکنیکی سوالات اس پتے پر آن لائن بھیجے جا سکتے ہیں  technicalquery.covid19[at]gov[dot]in اور دیگر سوالات  آن لائن  اس پتے پر  بھیجے جا سکتے ہیں : ncov2019[at]gov[dot]in اور @CovidIndiaSeva

کووڈ – 19 کے بارے میں کسی بھی سوال کا جواب حاصل کرنے کے لیے صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کے اس ہیلپ لائن نمبر  یا اس ٹول فری نمبر پر رابطہ قائم کریں : +91-11-23978046 or 1075  کووڈ – 19 کے بارے میں  ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ہیلپ لائن نمبر کی فہرست اس ویب سائٹ پر بھی دستیاب ہے :

https://www.mohfw.gov.in/pdf/coronvavirushelplinenumber.pdf

 

 ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

م ن ۔ اس۔ ت ح ۔

U - 3032

 


(Release ID: 1629404) Visitor Counter : 189