وزارت دفاع

ایئر مارشل بی سریش پی وی ایس ایم، اے وی ایس ایم، وی ایم ، اے ڈی سی نے فضائیہ کے ہلوارہ ٹھکانے کا دورہ کیا

Posted On: 03 JUN 2020 3:16PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی، 03جون  2020  / مغربی فضائی کمان کے ایئر آفیسر کمانڈنگ اِن چیف ایئر مارشل بی سریش نے 3 جون 2020 کو فضائیہ کے ہلوارہ ٹھکانے کا دورہ کیا۔  جہاں پہنچنے پر اے او سی ان چیف کا استقبال ہلوارہ فضائیہ ٹھکانے پر ایئر آفیسر کمانڈنگ ایئر کوموڈور اے بھدر نے کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/PHOTO15VV7.JPG

 

اپنے دورے کے دوران اے او سی اِن چیف نے ٹھکانے کی اہم تنصیبات کا معائینہ کیا  اور کارروائیوں  کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔ انہوں نے کووڈ -19 وبا کی روک تھام کے لیے کیے گیے سبھی اقدامات کا جائزہ لیا۔  اے او سی ان چیف نے ایک بار پھر دوہرایا کہ ہمیں بڑھتے ہوئے سکیورٹی خطرات کا سامنا ہے اور انہوں نے عمدہ پلاننگ اور چنوتیوں کے اس وقت میں وسائل کا استعمال کر کے کام کاج کی صلاحیت کو یقینی بنانے کی اہمیت پر زور دیا۔

او سی این چیف نے ٹھکانے کے سبھی عملے کی طرف سے اپنے فرائض کی انجام دہی پر ستائشی پیغام پہنچایا  اور اسے مشورہ دیا کہ وہ تندرست رہیں اور سکیورٹی کی موجودہ صورتحال  کے پیش نظر چوکنا رہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/PHOTO3(1)Y0ET.JPG

 

 ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

م ن ۔ اس۔ ت ح ۔

U - 3029

 



(Release ID: 1629371) Visitor Counter : 133