بجلی کی وزارت

بجلی کے مرکزی وزیر آر کے سنگھ نے بجلی کے شعبے میں ملک گیر رئیل ٹائم مارکیٹ  کاآغاز کیا


ہندوستان  کا بجلی بازار رئیل ٹائم کے قریب منتقل ہوگیاہے

Posted On: 03 JUN 2020 12:45PM by PIB Delhi

 

نئیدہلی04 جون 2020۔ بجلی  ، نئی اورقابل تجدید توانائی  کے مرکزی وزیر مملکت  (آزادانہ چارج  ) نیز  ہنرمندی کے فروغ اور صنعتوں کے وزیر مملکت جناب آر کے سنگھ نے 3  جون 2020  کو نئی دہلی  میں  ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ بجلی کے شعبے میں ملک گیر  رئیل ٹائم مارکیٹ  کا افتتاح کیا۔اس کے ساتھ  ہی ہندوستان کا بجلی بازار  دنیا کے ان چنندہ بجلی کے بازاروں  میں شامل ہوگیا ہے ، جن کے پاس  ریئل  ٹائم مارکیٹ ہے ۔


https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001Y0DB.jpg

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے  بجلی کے وزیر نے اس بات کو اجاگر کیا کہ ریئل ٹائم  مارکیٹ ایک منظم  مارکیٹ پلیٹ فارم ہے ،جس کا مقصد ملک گیر سطح پر خریداروںاو ر فروخت کرنے والوں  کو  اپنی توانائی کی ضروریات پورا کرنے کےلئے رئیل ٹائم آپریشن کے قریب لا نا ہے ۔ریئل ٹائم  مارکیٹ کو متعارف  کرانے سے بازار میں  درکار لچک دار  رویہ  پیدا ہوگا اور اس سےریئل ٹائم  مارکیٹ توازن فراہم ہوگا ۔ساتھ ہی بجلی نظام میں  موجود  فاضل  بجلی کی صلاحیت  کے موثر استعمال کو یقینی بنایا جاسکے گا۔اس سے ملک میں  قومی سطح  پر ایک منظم بازار کے ساتھ  بجلی کی مانگ   کے طریقہ کارمیں   کثرت کے بندوبست میں  بھی مدد فراہم ہوگی۔


https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002SQFL.jpg

     ریئل ٹائم  مارکیٹ ایک دن میں  ہر 30  منٹ  کے لئے دستیاب رہے گاجو کہ  یکساں قیمت کے ساتھ دوطرفہ  بند نیلامی پر مبنی ہوگا۔ مارکیٹ آپریشن  کے اوقات  کےدوران  مطلوبہ مضبوطی لانے کے لئے ’’ گیٹ کلوزر ‘‘  کو متعارف کرایا گیا  ہے۔خریداروں اور فروحت کنندگان کو ہر 15  منٹ کے ٹائم بلاک کے لئے بیچنے اور خریدنے سے متعلق بولی لگانے کا اختیار حاصل ہوگا ۔

     حکومت ہند کا ہدف   2022  تک  175  گیگا واٹ قابل تجدید توانائی کی  صلاحیت  پیدا کرنے کا  ہے ۔یہ ہدف  ملک گیر سطح  پرقابل تجدید توانائی  کی پیداوار میں اضافے کے ساتھ تیزی سے گامزن ہے۔ٰریئل ٹائم  مارکیٹ سے قابل تجدید توانائی کی  پیداوار کیتغیر پذیر  نوعیت   کے سبب گرڈ بندوبست سے متعلق  چیلنجوں  کو حل کرنے میں  مدد ملے گی۔ اس طرح سے قابل تجدید توانائی کے وسائل کو بڑی مقدار میں گرڈ کے اندر مربوط کرنے میں  تعاون فراہم ہوگا۔

     اس  کے ذریعہ بجلی کی تقسیم کرنے والی کمپنیاں   موثر انداز میں  اپنی بجلی کی خریداری کے  پورٹ فولیو  کا بندوبست کرنے کے لئے اہل ہوں گی  ۔ اس سے  بجلی کی خریداری  کےدوران   کفایتی قیمت  کی  راہ ہموار ہوگی اور بجلی  تقسیم کرنے والی کمپنیاں   قابل اعتماد  سپلائی  کے ساتھ  اپنے صارفین کی خدمت کر سکیں گی۔کیونکہ  آخری وقت میں  بھی درکار بجلی کی ضرورت کو آسانی کے ساتھ ریئل ٹائم  مارکیٹ سے خریدا جاسکتا ہے۔اسی  طرح لوڈ شیڈنگ کے سبب گرڈ کے بندوبست کے سابقہ نظام   سے آسانی کے ساتھ  بچا جاسکتا ہے۔اس طرح سے تمام  شراکتداروں کے لئے   یہ  کافی آسانی فراہم کرنے والا   ثابت  ہوگا۔ انہیں  اپنی فاضل  بجلی فروخت کرنے  ،  قابل تجدید  توانائی  پیداکرنے کے تغیر پذیر عمل کے بہتر بندوبست  کرنے  ،  ٹرانسمیشن نظام  کے  بہتر استعمال  کے لئے مواقع  فراہم ہوں گے ۔ اسی طرح سے ڈسکام   کو  بجلی خریدنے یا بیچنے اور صارفین کو قابل اعتماد بجلی حاصل کرنے کے لئے بھی  مواقع فراہم ہوں گے ۔

۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰

م ن ۔رم

U-3042


(Release ID: 1629308) Visitor Counter : 279