کیمیکلز اور فرٹیلائزر کی وزارت

میک اِن انڈیا فروغ دینے کے مقصد سے مینوفیکچرنگ اور اشیاء، خدمات کی پیداوار سے متعلق سرگرمیوں کو تقویت دینے کے لئے کیمیکلز اور پیٹرو کیمیکلز کی سرکاری خرید کو لازمی بنایا گیا ہے: جناب من سنگھ منڈاویا


کیمیکلز اور پیٹرو کیمیکلز کے محکمہ نے 2020-21، 2021-23 اور 2023-25 کے لئے کیمیکلز اور پیٹرو کیمیکلز اشیاء کی سرکاری خرید میں مقامی پیداواروں کی کم از کم سطح بالترتیب 60، 70 اور80 فیصد طے کی

Posted On: 02 JUN 2020 1:53PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  2/مئی 2020 ۔ صنعت و داخلی تجارت کے فروغ کے محکمہ (ڈی پی آئی آئی ٹی) نے آمدنی اور روزگار میں اضافے کے ارادے سے میک اِن انڈیا کی حوصلہ افزائی کرنے اور ہندوستان میں اشیاء کی مینوفیکچرنگ اور اشیاء، خدمات اور کاموں کی پیداوار کو تقویت دینے کے لئے سرکاری خرید (میک اِن انڈیا کو ترجیح) سے متعلق 2017 کے حکم نامہ میں 29 مئی 2019 کو ترمیم کی تھی۔

کیمیکلز اور پیٹرو کیمیکلز محکمہ نے گھریلو کیمیکلز اور پیٹرو کیمیکلز صنعتوں کی موجودہ صلاحیت اور مقامی مطابقت کی حدود کے جائزے کی بنیاد پر مقامی اشیاء کی کم از کم سطح اور ان کی گنتی کے طریقے طے کرتے ہوئے سرکاری خرید والے پیٹرو کیمیکلز کی نشان دہی کی ہے۔ اس سلسلے میں 55 مختلف قسم کے کیمیکلز، پیٹرو کیمیکلز، جراثیم کش اور ڈائی اسٹف کی نشان دہی کی گئی ہے۔ ان کیمیکلز اور پیٹرو کیمیکلز کے لئے کم از کم مقامی سامان کا لزوم سال 2020-21 کے لئے 60 فیصد، 2021-23 کے لئے 70 فیصد اور 2023-25 کے لئے 80 فیصد مقرر کیا گیا ہے۔ محکمہ کے ذریعے نشان زد کئے گئے 55 طرح کے کیمیکلز اور پیٹرو کیمیکلز میں سے 27 کے لئے مقامی سپلائر 5 لاکھ روپئے سے زیادہ اور 50 لاکھ روپئے سے کم کی تخمینہ لاگت کی بولی لگانے کے اہل ہوں گے۔ باقی 28 کیمیکلز اور پیٹرو کیمیکلز کے سلسلے میں خرید کرنے والے ادارے بولی لگائے جانے کے نظم کے باوجود مقامی سپلائر سے ہی ان کی خرید کریں گے، کیونکہ ایسی اشیاء کے لئے مقامی سطح پر خاطرخواہ پیداواری صلاحیت اور مسابقت موجود ہے۔

یہ قدم وزیر اعظم کے ذریعے شروع کی گئی آتم نربھر بھارت مہم کو مضبوط بنائے گا اور میک اِن انڈیا کے تحت گھریلو پیداوار کو بھی فروغ دے گا۔

کیمیا اور کیمیاوی کھادوں نیز جہاز رانی کے وزیر مملکت جناب من سکھ منڈاویا نے اس فیصلے کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ کیمیکلز اور پیٹرو کیمیکلز کی سرکاری خرید کو لازم بنائے جانے سے اشیاء کی مینوفیکچرنگ اور پیداوار و خدمات سے متعلق سرگرمیوں کو فروغ حاصل ہوگا اور یہ مل کر میک اِن انڈیا کی حوصلہ افزائی کریں گے۔

******

 

م ن۔ م م۔ م ر

U-NO. 2985

02.06.2020



(Release ID: 1628900) Visitor Counter : 177