کیمیکلز اور فرٹیلائزر کی وزارت

پردھان منتری بھارتیہ جن اوشدھی کیندروں (پی ایم بی جے کے ایس) کیندروں نے 21-2020 کے پہلے دو مہینے میں 100 کروڑ روپے سے زیادہ کی فروخت کی، جبکہ 20-2019 کی اسی مدت میں تقریباً 40 کروڑ روپے کی فروخت کی تھی


جن اوشدھی کیندروں کے ذریعہ مارچ –مئی 2020 میں تقریباً 144 کروڑ روپے مالیت کی سستی دوائیں فروخت کی گئیں

Posted On: 01 JUN 2020 3:24PM by PIB Delhi

پردھان منتری بھارتیہ جن اوشدھی کیندروں (پی ایم بی جے کے ایس) نے 21-2020 کے پہلے دو مہینوں میں 100.40 کروڑ روپے کی زبردست فروخت کی، جبکہ اس کے برعکس 20-2019 کی اسی مدت میں 44.60 کروڑ روپے کی سستی دوائیں فروخت کی گئی تھیں۔

ان کیندروں نے مارچ ، اپریل اور مئی 2020 کے مہینے میں لگ بھگ 144 کروڑ روپے مالیت کی سستی اور معیاری دوائیں فروخت کی ہیں، جس کے نتیجے میں شہریوں کی تقریباً 800 کروڑ روپے کی بچت ہوئی ہے، جو ملک بھر میں پھیلے کووڈ-19 جیسی عالمی وبا کا سامنا کررہے ہیں۔

کووڈ-19 جیسی عالمی وبا کے اس بحران کے دور میں کیمیکل وفرٹیلائز کے مرکزی وزیر جناب ڈی وی سدانند گوڑا نے کہا کہ  ہم سبھی کو دواؤں کی پوری طرح دستیابی کو یقینی بنانے کے تئیں پر عزم ہیں۔  انہوں نے پردھان منتری بھارتیہ جن اوشدھی کیندروں کے نیٹ ورک کے ذریعہ پی ایم بھارتی جن اوشدھی پری یوجنا کو نافذ کرتے ہوئے بی پی پی آئی کے اہم رول کی تعریف کی اور اس کے رول پر اطمینان کا اظہار کیا۔

کووڈ-19 بحران کے پیش نظر بی پی پی آئی کے ملازمین کیندر کے مالکان، ڈسٹریبوٹر اور دیگر شراکت دار آگے آئے اور انہوں نے عالمی وبا سے لڑنے میں تحمل کیا۔  بی پی پی آئی چیلنجوں سے بھرے اس دور میں اپنے شراکت داروں اور صارفین کے ساتھ پوری طرح کھڑا ہے، جبکہ پردھان منتری بھارتیہ جن اوشدھی کیندر سرگرم عمل ہیں اور اپنے عزم کے حصے کے طورپر مستقل اپنا کام کاج جاری رکھے ہوئے ہیں۔

بی پی پی آئی نے کہا ہے کہ وہ پردھان منتری بھارتیہ جن اوشدھی کیندر پر لازمی دواؤں کی بلا رکاوٹ دستیابی کو یقینی بنانے کے تئیں پرعزم ہیں۔  کیندر نے لاک ڈاؤن اوراپریل 2020 کے مہینے میں 52 کروڑ روپے کی دوائیں فروخت کیں، جو ایک مہینے میں سب سے زیادہ ہے اور مارچ 2020 میں 42 کروڑ روپے کی دوائیں فروخت کرنے کا نشانہ حاصل کیا۔  بی پی پی آئی بہت سی دواؤں کا مناسب اسٹاک برقرار رکھے ہوئے ہے، جن کی اس وقت مانگ ہے اور ان میں فیس ماسک، ہینڈ سینیٹائزر، ہائیڈروکسی کلورکین، پیرا سیتامول اور  ایزیکورو مائسن شامل ہیں۔ بی پی پی آئی نے تقریباً 10 لاکھ  فیس ماسک فروخت کئے۔ ہائیڈروکسی کلورکین کی 50 لاکھ گولیاں فروخت کیں اور یہ دونوں مارچ اور اپریل 2020 کے مہینے میں فروخت کی گئیں۔ موجودہ مارکیٹ کی مانگ کو دیکھتے ہوئے بی پی پی آئی نے اگلے 6 مہینوں کے لئے وافر اسٹاک رکھنے کی غرض سے ان دواؤں کی خریداری کے لئے آرڈر بھی دے دیا ہے۔   بی پی پی آئی نے  دوست ملکوں کو دوائیں سپلائی کرنے کے لئے وزارت خارجہ کو بھی دوائیں سپلائی کی ہیں۔

 جاری لاک ڈاؤن اقدامات کے دوران 6300 سے زیادہ پی ایم بی جے کے ایس ملک کے 726 ضلعو ں کا احاطہ کرتے ہوئے ملک بھر میں کام کاج کررہے ہیں اور سوشل ڈسٹینسنگ پر عمل کرنے کے حکومت کی پہل کو تعاون دیتے ہوئے پی ایم بی جے کے ، کے فارمیسس جو اب سواستھیہ کے سپاہی کے نام سے مشہور ہیں مریضوں اور بزرگ لوگوں کو ان کے گھروں تک دوائیں پہنچانے کا کام کررہے ہیں۔ بی پی پی آئی مختلف پلیٹ فارموں پر اپنے سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعہ عالمی وبا کے خلاف لڑائی کے طور طریقوں کے بارے میں بیداری پیدا کررہی ہیں۔  موبائل ایپلی کشن جن اوشدھی سگم بہت مقبول ہوگیا ہے اور 4 لاکھ سے زیادہ ڈاؤن لوڈ کئے گئے ہیں۔ ان طور طریقوں کے ذریعہ  بی پی پی آئی کووڈ-19 کو پھیلنے کو روکنے میں سرگرم رول ادا کررہی ہے۔

...............................................................

م ن، ح ا، ع ر

U-2963



(Release ID: 1628693) Visitor Counter : 146