وزارت ماہی پروری، مویشی پروری و ڈیری

ڈیڑھ کروڑ ڈیری کسانوں کے لئے کسان کریڈٹ کارڈ (کے سی سی )مہم کا آغاز کیاگیا


کسانوں کے لئے وزیر اعظم کا آتم نربھر بھارت پیکیج

Posted On: 01 JUN 2020 7:47PM by PIB Delhi

حکومت ایک خصوصی مہم کے تحت اگلے دو ماہ کے اندر یعنی یکم جون سے 31 جولائی 2020 تک دودھ کی یونینوں اور دودھ پیدا کرنے والی کمپنیوں سے تعلق رکھنے والے ڈیڑھ کروڑ ڈیری کسانوں کو کسان کریڈٹ کارڈ (کے سی سی) فراہم کرے گی۔  مویشی پروری اور ڈیری کے محکمہ نے مالی خدمات کے محکمہ کے اشتراک سے پہلے ہی ایک مشن موڈ کے تحت مذکورہ اسکیم کو لاگو کرنے کے لئے تمام ریاستوں کے ملک فیڈریشن اور دودھ یونینوں کے لئے موجودہ سرکلر اور کے سی سی اپلی کیشن فارمیٹ پہلے ہی سرکولیٹ کردیا ہے۔

ڈیری کوآپریٹو موومنٹ کے تحت لگ بھگ 1.7 کروڑ کسان ملک میں 230دودھ کی یونینوں سے جڑے ہوئے ہیں۔

اس مہم کے پہلے مرحلے میں ان  سبھی کسانوں کا احاطہ کرنے کا نشانہ رکھا گیا ہے جو  ڈیری کوآپریٹو سوسائٹیوں کے ممبر ہیں اور مختلف دودھ یونینوں سے جڑے ہوئے ہیں اور جن کے پاس کسان کریڈٹ کارڈ نہیں ہیں۔ جن کسانوں کے پاس پہلے سے ہی اپنی زمین ملکیت کی بنیاد پر کسان کریڈٹ کارڈ ہیں وہ اپنے کسان کریڈٹ کارڈ قرض کی حد کو بڑھا سکتے ہیں۔ حالانکہ سود کی شرحوں سے متعلق مالی امداد صرف 3 لاکھ روپے کی حد تک ہی دستیاب ہوگی۔ ویسے تو کولیٹرل کے بنا کسان کریڈٹ کارڈ کی عام حد 1.6 لاکھ روپے ہے، لیکن کسانوں اور پروڈیوسرس اور پروسیسنگ اکائیوں کے درمیان بنا کسی بچولیوں کے گھٹ جوڑ کے تحت جن کسانوں کا دودھ سیدھے طور پر دودھ یونینوں کے ذریعہ خریدا جاتا ہے، ان کے معاملے میں قرض کی حد کولیٹرل کے بغیر 3 لاکھ روپے تک ہوسکتی ہے۔ اس سےجڑے ڈیری کسانوں کے لئے قرض کی دستیابی یا فراہمی طے کرنی ہوگی۔ساتھ ہی بینکوں کو قرض ادا کرنے کی یقین دہانی بھی ملے گی۔

1.5 کروڑ ڈیری کسانوں کو کسان کریڈٹ کارڈ فراہم کرنے کی خصوصی مہم کسانوں کے لئے وزیر اعظم کے آتم نربھر بھارت پیکیج کا حصہ ہے۔ وزیر خزانہ نے کسان کریڈٹ کارڈ اسکیم کے تحت 15 مئی 2020 کو 2.5 کروڑ نئے کسانوں کا احاطہ کرنے  کا اعلان کیا ہے۔ یہ قدم  معاشی صورتحال کی منڈی سے متاثر کسانوں کے ہاتھوں میں 5 لاکھ کروڑ روپے کی فاضل نقدی فراہم کرے گا۔

ڈیری سیکٹر پچھلے 5 سالوں میں 6 فیصد سے زیادہ سی اے جی آر کے ساتھ معیشت کے سب سے تیزی سے بڑھتے سیکٹروں میں سے ایک ہے۔  اس لیے ڈیری کسانوں کو کام کی پونجی ، مارکیٹنگ کے لئے ان کی ضرورتوں کو پورا کرنے کے لئے مختصر مدت کے قرض فراہم کرنے سے ان کی پیدا وار میں زبردست اضافہ ہوگا۔

 

...............................................................

م ن، ح ا، ع ر

U-2969


(Release ID: 1628691) Visitor Counter : 272