بھارتی چناؤ کمیشن

راجیہ سبھا کے ملتوی شدہ انتخابات کے لیے ووٹ ڈالنے اور ووٹوں کی گنتی کی تاریخ

Posted On: 01 JUN 2020 6:09PM by PIB Delhi

نئی دہلی،یکم جون، 2020،         بھارت کے انتخابی کمیشن نے 25 فروری 2020 کو اپریل 2020 کے دوران ریٹائر ہونے والے 17 ریاستوں کے 55 ممبروں کی سیٹیں پر کرنے کے لیے ریاستوں کی کونسل کے انتخابات کا 6 مارچ 2020 کو نوٹیفکیشن نمبر 338/سی ایس- ملٹی/ 2020 (1) کا اعلان کیا تھا۔18 مارچ 2020 کو نام واپس لینے کی آخری تاریخ کے بعد 10 ریاستوں کے ریٹرننگ افسروں نے 37 سیٹوں پر بلا مقابلہ انتخابات کا اعلان کردیا۔ اس کے علاوہ متعلقہ  ریٹرننگ افسروں کی طرف سے حاصل شدہ رپورٹوں کے مطابق آندھراپردیش، گجرات، جھارکھنڈ، مدھیہ پردیش،منی پور، میگھالیہ اور راجستھان کی 18 سیٹوں کے ہر دو سال بعد ہونے والے انتخاب کے لیے 26 مارچ 2020 (جمعرات) کو ووٹ ڈالے جانے تھے اور جس تاریخ سے پہلے انتخابات مکمل ہونے تھے اس کا کمیشن نے پہلے 30 مارچ 2020 (پیر) کے طور پر اعلان کیا تھا۔ یہ اعلان 6 مارچ 2020 کے نوٹیفکیشن کے مطابق تھا۔

عوامی نمائندگی قانون 1951  کی دفعہ 153میں کہا گیا ہے کہ  انتخابی کمیشن مناسب وجوہات پر غورکرنے کے بعد اس کے ذریعے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں ضروری ترمیم کرکے کسی بھی چناؤ کی مکمل ہونے کی تاریخ میں توسیع کرسکتا ہے۔ یہ کام متعلقہ قانون کی دفعہ 30 یا 39 کی شق (آئی) کے تحت کیا جاسکتا ہے۔ اس کے مطابق کووڈ-19 کی وجہ سے ملک میں عوامی صحت کی ہنگامی صورت حال کو دیکھتے ہوئے اور جاری ایڈوائزریز کو مد نظر رکھتے ہوئے انتخابی کمیشن نے اپنے پریس نوٹس مورخہ 24 مارچ 2020 کے ذریعے انتخابات کو ملتوی کردیا اور متذکرہ بالا قانون کی  دفعہ 153 کے تحت انتخابی عمل کی تکمیل میں توسیع کردی۔ اور یہ فیصلہ کیا کہ انتخابی کمیشن کی طرف سے موجودہ صورتحال کے جائزے کے بعد ووٹ ڈالنے اور ووٹوں کی گنتی کے لیے نئی تاریخوں کا اعلان کیا جائے گا۔ پریس نوٹ میں یہ وضاحت بھی کی گئی تھی کہ متعلقہ ریٹرننگ افسروں کی طرف سے انتخابات کے لیے جن امیدواروں کی فہرست پہلے ہی شائع کی جاچکی ہے وہ باقی ماندہ سرگرمیوں کے لیے  قابل قبول رہے گی۔ جیسا کہ متعلقہ نوٹیفکیشن مورخہ 6 مارچ 2020 میں کہا گیا ہے۔

اب کمیشن نے صورت حال کا تفصیلی جائزہ لیا ہے تمام امور کو ذہن میں رکھتے ہوئے جن میں مرکزی ہوم سکریٹری اور نیشنل ایگزکیٹیو کمیٹی (این ای سی) کے چیئرمین کی طرف سے قومی بحران کے بندوبست کے قانون 2005 کے تحت جاری کیے گئے رہنما خطوط اور  متعلقہ چیف انتخابی افسروں کی طرف سے حاصل شدہ معلومات بھی شامل ہیں، کمیشن نے فیصلہ کیا ہے کہ آندھراپردیش، (4 سیٹیں) گجرات (4 سیٹیں)، جھارکھنڈ (2 سیٹیں)، مدھیہ پردیش (3 سیٹیں)، منی پور (1 سیٹ)، میگھالیہ (ایک سیٹ) اور راجستھان (تین سیٹوں کے لیے انتخابات مندرجہ ذیل پروگرام کے مطابق ہوں گے۔

پروگرام

تاریخ

ووٹ ڈالنے کی تارییخ

19 جون، 2020 (جمعہ)

ووٹ ڈالنے کا وقت

صبح 09:00 سے شام 04:00  تک

ووٹوں کی گنتی

19 جون 2020 (جمعہ) پانچ بجے شام

جس تاریخ سے پہلے انتخابات مکمل ہونے ہیں

22 جون، 2020 (پیر)

کمیشن نے یہ بھی فیصلہ کیا ہے کہ  چیف سکریٹری صاحبان متعلقہ ریاست سے ایک سینئر افسر کو مقرر کریں گے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ انتخابات کے لیے انتظامات کرتے وقت  کووڈ-19 کے سلسلے میں ہدایات کی پابندی کی جائے۔

اس کے علاوہ کمیشن نے متعلقہ ریاست میں انتخاب کے لیے اعلیٰ انتخابی افسر کو مشاہد مقرر کیا ہے۔

****************

م ن۔ اج ۔ ر ا

U:2961

 


(Release ID: 1628682) Visitor Counter : 213