صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
کووڈ-19 سے متعلق اَپڈیٹس
صحت مند ہونے کی شرح بہتر ہوکر 48.19 فیصد ہوئی
Posted On:
01 JUN 2020 3:28PM by PIB Delhi
نئی دہلی، یکم مئی 2020 ۔ ایک درجہ بند، پیش بندانہ اور سرگرم نقطہ نظر کے ذریعے حکومت ہند کووڈ-19 کی روک تھام، کنٹرول اور بندوبست کے لئے ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے اشتراک سے متعدد اقدامات کررہی ہے۔ اعلیٰ ترین سطح پر اس کا مسلسل جائزہ لیا جارہا ہے اور نگرانی کی جارہی ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ-19 سے متاثر 4835 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔ اس طرح سے اب تک کل 91818 کووڈ مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔ ملک میں علاج کے بعد صحت مند ہونے والے لوگوں کی مجموعی شرح تیزی سے بڑھ رہی ہے اور یہ 48.19 فیصد ہوگئی ہے۔ علاج کے بعد صحت مند ہونے والے لوگوں کی شرح 18 مئی کو 38.29 فیصد تھی۔ 3 مئی کو یہ شرح 26.59 فیصد جبکہ 15 اپریل کو یہ شرح 11.42 فیصد تھی۔
فی الحال ملک میں سرگرم طبی نگرانی کے تحت آنے والے معاملات کی تعداد 93322 ہے۔ بیماری سے متاثرہ کل لوگوں کے مقابلے میں مرنے والوں کی شرح تناسب (کیس فیٹیلٹی ریٹ) 2.83 فیصد ہے۔ 18 مئی کو یہ 3.15 فیصد تھی۔ 3 مئی کو 3.25 فیصد اور 15 اپریل کو یہ شرح 3.30 فیصد تھی۔ ملک میں کیس فیٹیلٹی ریٹ میں تیزی کے ساتھ کمی دیکھی جارہی ہے۔ کم شرح اموات کی وجہ، نگرانی، وقت پر مریض کی پہچان اور معاملات کا کلینکل بندوبست کرنا ہے۔
دو خاص باتیں نوٹس کی جاسکتی ہیں، ایک طرف صحت یابی کی شرح بڑھ رہی ہے، دوسری طرف ایک مخصوص مدت میں بیماری سے متاثر ان لوگوں کے مقابلے میں مرنے والوں کی شرح میں کمی آرہی ہے۔
ملک میں 472 سرکاری اور 204 نجی لیب (کل 676 لیب) کے ساتھ جانچ کی صلاحیت میں اضافہ ہوا ہے۔ کووڈ-19 کے لئے 3837207 نمونوں کی اب تک جانچ ہوچکی ہے، جبکہ 100180 نمونوں کی جانچ کل کی گئی۔
جن ملکوں میں مرنے والوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے وہاں ایک مقررہ مدت میں بیماری سے متاثر کل لوگوں کے مقابلے میں مرنے والوں کے تناسب کی شرح ڈبلیو ایچ او کی صورت حال سے متعلق رپورٹ-132 مورخہ 31 مئی کے مطابق حسب ذیل ہے:
ممالک
|
کل اموات
|
کیس فیٹیلٹی ریٹ
|
دنیا
|
367,166
|
6.19%
|
ریاستہائے متحدہ امریکہ
|
1,01,567
|
5.92%
|
متحدہ برطانیہ
|
38,376
|
14.07%
|
اٹلی
|
33,340
|
14.33%
|
اسپین
|
29,043
|
12.12%
|
فرانس
|
28,717
|
19.35%
|
برازیل
|
27,878
|
5.99%
|
بلجیم
|
9,453
|
16.25%
|
میکسیکو
|
9,415
|
11.13%
|
جرمنی
|
8,500
|
4.68%
|
ایران
|
7,734
|
5.19%
|
کناڈا
|
6,996
|
7.80%
|
نیدرلینڈ
|
5,951
|
12.87%
|
کووڈ-19 سے متعلق تکنیکی امور پر سبھی قابل اعتبار اور تازہ ترین اطلاعات، رہنما ہدایات اور مشورے کے لئے مستقل طور پر درج ذیل کو دیکھیں:
https://www.mohfw.gov.in/ اور @MoHFW_INDIA۔
کووڈ-19 سے متعلق تکنیکی سوالات technicalquery.covid19[at]gov[dot]in پر اور دیگر سوالات ncov2019[at]gov[dot]in اور @CovidIndiaSeva پر بھیجے جاسکتے ہیں۔
کووڈ-19 سے متعلق کسی بھی سوال کے لئے صحت و کنبہ بہبود کی وزارت کی ہیلپ لائن نمبر +91-11-23978046 یا 1075 (ٹول فری) پر فون کریں۔
کووڈ-19 پر ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ہیلپ لائن نمبروں کی فہرست درج ذیل ویب سائٹ پر دستیاب ہے:
https://www.mohfw.gov.in/pdf/coronvavirushelplinenumber.pdf
******
م ن۔ م م۔ م ر
U-NO. 2944
01.06.2020
(Release ID: 1628548)
Visitor Counter : 261