کامرس اور صنعت کی وزارتہ

جناب پیوش گویل نے دوا ساز صنعت اور ان کی ایسو سی ایشن کے سربراہان سے بات چیت کی؛


انہوں نے کووڈ بحران کے دوران اس صنعت کے بھرپور تعاون کے لیے اس کی ستائش کی؛

ہندوستان کو اب 'فارمیسی آف دی ورلڈ' کے طور پر شناخت ملی ہے؛

انہوں نے کہا کہ آتم نربھر بھارت کے سلسلے میں دواساز صنعت کا ایک اہم رول ہے؛

Posted On: 31 MAY 2020 5:16PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،  31 مئی  2020  / کامرس اور صنعت کے وزیر جناب پیوش گویل نے آج دوا ساز صنعت کے سربراہان اور فارما ایسوسی ایشن کے عہدیداران کے ساتھ ویڈیو کانفرنس کے ذریعے بات چیت کی۔  اس میٹنگ میں وزرائے مملکت جناب ایچ ایس پوری اور جناب سوم پرکاش ، کامرس اور   فارما سیوٹیکلس  محکمے کے سکریٹریوں اور کامرس ، فارما سیوٹیکلس اور صحت کے محکموں کے افسروں نے شرکت کی۔

بات چیت کے دوران جناب پیوش گویل نے کووڈ بحران کے دوران اپنے بھرپور تعاون سے ہندوستان کا سر فخر سے بلند کرنے کے لیے  فارما صنعت کی ستائش کی۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کو 'فارمیسی آف دی ورلڈ' کے طور پر شناخت کیا گیا ہے، کیونکہ گزشتہ دو ماہ سے 120 سے زیادہ ممالک یہیں سے ضروری ادویات حاصل کر رہے ہیں، ان میں 40 ایسے ممالک بھی شامل ہیں جنھیں مفت ادویات فراہم کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس بحران کے دوران  ڈی جی ایف ٹی، وزارت خارجہ ، صحت  اور ڈی او پی نے برآمداتی اشیاء جلد از جلد بھیجے جانے کو یقینی بنانے کے لیے دن رات محنت کی۔  پوری دنیا نے ہندوستان کے اس رویے کی تعریف کی اور اس سے ہندوستان کی شہرت اور نک  نامی اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کے پاس اپنی مطلوبہ گھریلوں ضرورتوں کو پورا کرنے کے لیے پروڈکشن کی کافی صلاحیت اور ایچ سی کیو اور پی سی ایم  کا وافر اسٹاک موجود ہے اور ان کی برآمدات پر  پابندی اس بات کو یقینی بنانے کے لیے لگائی گئی تھی کہ تمام ضرورتمند ملکوں کو یہ دوائیں دستیاب کرائی جا سکے اور بے ایمان عناصر اپنے فائدے کے لیے ان کی ذخیرہ اندوزی نہ کر سکے۔

دوا سازی کی صنعت کو اس مدت کے دوران ملک میں دواؤں کی کسی قسم کی کمی نہ آنے پائے اس بات کو یقینی بنانے کے سلسلے میں ان کی غیر معمولی کارکردگی  کے لیے وزیر موصوف کی جانب سے سراہا گیا۔ جناب پیوش گویل نے کہا کہ وقت رہتے لاک ڈاؤن کا اعلان کیے جانے سے ملک کو اس عالمی وبا کو پھیلنے سے روکنے اور اسے محدود کرنے اور عوام میں احتیاطی اور بچاؤ کی تدابیر کے بارے میں بیداری پھیلانے کے علاوہ   صحت کے بنیادی ڈھانچے میں اضافہ اور صلاحیت سازی میں بھی مدد ملی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان نے وزیراعظم جناب  نریندر مودی کی با صلاحیت رہنمائی اور قیادت میں کووڈ – 19 کے بندوبست میں فعال رہنے  اور اس کے اثرات کو کم کرنے کے لیے فلاح و بہبود اور راحت کے پیکیجوں کے اعلان کے ساتھ ایک مثال قائم کی ہے۔

جناب پیوش گویل نے اس صنعت کو یقین دلایا کہ حکومت اس کی توسیع گوناگونیت  اور استحکام کے سلسلے میں صنعت کو پوری مدد فراہم کرائے گی۔

انہوں نے کہا کہ آتم نربھر بھارت  کی مہم میں دوا ساز صنعت کا ایک اہم رول ہے ۔ملک جتنی جلدی ممکن ہوگا اے پی آئی کے معاملے میں آتم نربھر ہونا چاہیے کیونکہ حکومت نے اس سلسلے میں کئی اقدامات کیے ہیں ۔  جناب پیوش گویل نے کہا کہ ڈمپنگ مخالف جانچ کے عمل  کو تیز کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دو طرفہ ایف ٹی اے کے معاملے میں اگر کسی طرح کی رکاوٹ یا نامناسب مسابقت دیکھی جائے تو حکومت کو مطلع کیا جائے اور حکومت  اس کے تدارک کے لیے فوری کارروائی کرے گی ۔  انہوں نے کہا کہ دوا ساز کمپنیوں کو مشرقی یوروپ اور روس کے بازاروں میں پہنچانا چاہیے جہاں تک زیادہ تر ملکوں کی رسائی نہیں ہے۔ 

جناب پیوش گویل نے حاضرین کو بتایا کہ حکومت نے چند فارما پی ایس یو سے سرکاری سرمایہ نکالنے کا فیصلہ کیا ہے ۔  انہوں نے ہندوستانی کمپنیوں کو مدعو کیا کہ وہ مینوفیکچرنگ کے پلگ اینڈ پلے ماڈل کے لیے پی ایس یو کو استعمال کریں ۔  انہوں نے صنعت کو یقین دلایا کہ میٹنگ میں پیش کی گئی تمام تجاویز کی تیزی سے جانچ کی  اور جہاں کہیں ضروری ہوا جلد از جلد بین وزارتی مشاورت کی جائے گی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

  •  م ن ۔ ا غ۔ ت ح ۔

U -2935

 



(Release ID: 1628338) Visitor Counter : 135